دہرادون، اتراکھنڈ میں 38ویں قومی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کی تقریرکا متن

January 28th, 09:36 pm

دیو بھومی اتراکھنڈ کے گورنر گرمیت سنگھ جی، نوجوان وزیر اعلی پشکر دھامی جی، میرے کابینہ کے ساتھی اجے تمتا جی، رکشا کھڈسے جی، اتراکھنڈ اسمبلی کی اسپیکر ریتو کھنڈوری جی، وزیر کھیل ریکھا آریہ جی، کامن ویلتھ گیمز کے صدر کرس جینکنز جی، آئی او اےکی صدر پی ٹی اوشا جی، رکن پارلیمنٹ مہندر بھٹ جی، قومی کھیلوں میں شامل ہونے آئے ملک بھر کے سبھی کھلاڑی و دیگر معززین!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہرادون میں 38ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کیا

January 28th, 09:02 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہرادون، اتراکھنڈ میں 38ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کیا۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اتراکھنڈ نوجوانوں کی توانائی سے منور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابا کیدارناتھ، بدری ناتھ اور ماں گنگا کے آشیرواد سے آج 38ویں قومی کھیل شروع ہو رہے ہیں۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ یہ اتراکھنڈ کے قیام کا 25 واں سال ہے، جناب مودی نے کہا کہ ملک بھر کے نوجوان اس نوجوان ریاست میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں ‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’ کی ایک خوبصورت تصویر دکھائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز کے اس ایڈیشن میں بہت سے مقامی کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے اور اس کا موضوع ‘گرین گیمز’ ہے، کیونکہ وہاں ماحول دوست اشیاء کا استعمال کیا گیا ہے۔ موضوع کی مزید وضاحت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ٹرافیاں اور تمغے بھی ای ویسٹ سے بنے ہیں اور ہر تمغہ جیتنے والے کے نام پر ایک پودا لگایا جائے گا، جو کہ ایک بہت اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کے لیے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت اور اتراکھنڈ کے لوگوں کو اس طرح کے عظیم الشان پروگرام کے انعقاد کے لیے مبارکباد بھی دی۔

PM مودی وارانسی میں ووٹروں سے خطاب کر رہے ہیں۔

May 30th, 02:32 pm

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے ووٹروں سے ویڈیو پیغام کے ذریعے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر کی نمائندگی صرف بابا وشواناتھ کی بے پناہ مہربانی اور کاشی کے لوگوں کے آشیرواد سے ہی ممکن ہے۔ اس انتخاب کو ایک نئے کاشی کے ساتھ ایک نئے اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے موقع کے طور پر ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کاشی کے باشندوں بالخصوص نوجوانوں، خواتین اور کسانوں سے یکم جون کو ریکارڈ تعداد میں حصہ لینے کی اپیل کی۔

امیٹھی سنسد کھیل پرتیوگیتا 2023 کی اختتامی تقریب میں وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

October 13th, 01:00 pm

امیٹھی پارلیمنٹ گیمز–کھیل کود مقابلوں کے اختتامی اجلاس میں آپ کے درمیان آنا، آپ سے جڑنا، میرے لیے بہت خاص بات ہے۔ ملک میں کھیلوں کے لیے یہ مہینہ بڑا خوش آئند ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں نے ایشین گیمز میں میڈل کی سنچری لگا دی ہے۔ کھیل کود کے ان مقابلوں کے درمیان امیٹھی کے کھلاڑیوں نے بھی کھیلوں میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ سانسد کھیل کود مقابلوں میں شامل تمام کھلاڑیوں کو میں مبارکباد دیتا ہوں۔اس مقابلے سے آپ کو جونئی توانائی اور اعتماد حاصل ہوا ہے اسے آپ بھی محسوس کرتے ہوں گے۔پورے علاقےکے لوگ بھی محسوس کرتے ہوں گے اور میں تو سن کر ہی محسوس کرنے لگتا ہوں ۔اسی جوش اور خود اعتمادی کو ہمیں سنبھالنا ہے، سنوارنا ہے، اس کی آبیاری کرنی ہے، کھاد پانی دینا ہے۔ گزشتہ 25دنوںمیں آپ کو جوتجربہ حاصل ہوا ہے وہ آپ کے کھیل کودسے متعلق کیرئیر کا بہت بڑا اثاثہ ہے۔ میں آج ہر اس شخصکو بھی مبارکباددیتا ہوں ،جس نے ٹیچر کے رول میں نگراں کے رول میں، اسکول اور کالج کے نمائندے کے رول میں اس مہاابھیان سے جڑ کر ان نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ اور تعاون فراہم کیا ہے۔ ایک لاکھ سے زیادہ کھلاڑیوں کا جڑنا ، وہ بھی اتنے چھوٹے سے علاقے میں یہ اپنے آپ میں بہت بڑی بات ہے۔ میں خاص طورپر امیٹھی کی پارلیمانی رکن بہن اسمرتی ایرانی جی کو مبارکباددیتا ہوں ، جنہوں نے اس اہتمام کو بہت ہی کامیاب بنایا۔

وزیراعظم کا امیٹھی سنسد کھیل پرتی یوگیتا – 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب

October 13th, 12:40 pm

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ امیٹھی سنسد کھیل پرتی یوگیتا – 2023 میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ جڑنا ایک خاص احساس پیدا کررہا ہے۔ اس بات کو نمایاں کرتے ہوئے کہ یہ مہینہ ملک میں کھیلوں کے لئے بہت مبارک ہے، کیونکہ بھارتی کھلاڑیوں نے ایشیائی کھیلوں میں ایک سو سے زیادہ تمغے حاصل کئے ہیں، وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ امیٹھی کے بہت سے کھلاڑیوں نے امیٹھی سنسد کھیل پرتی یوگیتا میں حصہ لے کر ان تقریبات کے دوران کھیل کود سے متعلق اپنی مہارت کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پرتی یوگیتا سے کھلاڑیوں کو جو اعتماد اور نئی توانائی حاصل ہوئی ہے اسے محسوس کیا جاسکتا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس جوش وخروش اور صلاحیت کا صحیح استعمال کیا جائے اور اسے بہترین نتائج کے حصول کےلئے تیار کیا جائے۔