وارانسی میں مختلف پروجیکٹوں کے سنگ بنیاد/ افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 11th, 11:00 am

اسٹیج پر تشریف فرمااتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل ، وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک، موجود وزراء، دیگرعوامی نمائندے، بناس ڈیری کے چیئرمین شنکر بھائی چودھری اور یہاں اتنی بڑی تعداد میں آشیرواد دینے کےلیے آئےمیرے اہل خانہ کے سبھی لوگ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے بنارس میں 3880 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

April 11th, 10:49 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے بنارس میں 3880 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے بنارس سے اپنے گہرے تعلق کو اجاگر کیا اور اہلِ علاقہ و خاندان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انہیں آشیرواد دیا اور بے پناہ محبت و حمایت سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس محبت کے مقروض ہیں اور بنارس ان کا ہے اور وہ بنارس کے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کل ہنومان جنم اتسو ہے اور انہیں اس مناسبت سے بنارس میں سنکٹ موچن مہاراج کی زیارت کا موقع ملا،جو ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہنومان جنم اتسو سے قبل، بنارس کے لوگ ترقی کا تہوار منانے جا رہے ہیں۔