کوئمبٹور ، تمل ناڈو میں ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 19th, 07:01 pm
مُعزّز اسٹیج پر جلوہ افروز ریاستِ تمل ناڈو کے گورنر آر این روی جی ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی ایل مروگن جی ، تمل ناڈو زرعی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر کے راماسامی جی ، مختلف زرعی تنظیموں کے تمام معززین ، دیگر عوامی نمائندے ، میرے پیارے کسان بھائیو اور بہنو اور پورے ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعہ ہم سے جڑنے والے لاکھوں کسان ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں! میں یہاں سے ان کو بھی وَنکّکم اور نمسکار کہتا ہوں،اور سب سے پہلے میں آپ سب سے، اور ملک بھر میں جمع ہونے والے اپنے کسان بھائیوں اور بہنوں سے معذرت چاہتا ہوں۔ مجھے تقریبا ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی کیونکہ میں آج پٹاپرتھی میں ستیہ سائیں بابا کے پروگرام میں تھا ، لیکن وہاں پروگرام کچھ دیر تک چلا ، اس لیے مجھے آنے میں تاخیر ہوئی ، میں دیکھ رہا ہوں کہ ملک بھر میں آپ سب کو کیا تکلیف ہوئی ، بہت سے لوگ بیٹھے ہیں ، اس کے لیے میں آپ سب سے معافی مانگتا ہوں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں’ ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 ‘سے خطاب کیا
November 19th, 02:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کوئمبٹور کی مقدس سرزمین پر’ مارودھملائی کے بھگوان مروگن ‘کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنی بات کا آغاز کیا ۔ انہوں نے کوئمبٹور کو ثقافت ، ہمدردی اور تخلیقی صلاحیتوں کی سرزمین قرار دیا اور اسے جنوبی ہندوستان کی کاروباری طاقت کے ایک طاقتور مرکز کے طور پر تسلیم کیا ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ شہر کا ٹیکسٹائل سیکٹر قومی معیشت میں انتہائی معاون ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کوئمبٹور نے اب مزید امتیاز حاصل کیا ہے، کیونکہ اس کے سابق رکن پارلیمنٹ جناب سی پی رادھا کرشنن اب نائب صدر کے طور پر اپنے کردار میں قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں ۔وزیر اعظم کا آندھرا پردیش کے پٹہ پارتھی میں پرجوش خیرمقدم کیا گیا
November 19th, 01:46 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی سائی رام کے گونجتے روحانی نعروں کے درمیان پٹہ پارتھی ، آندھرا پردیش پہنچے اور ان کا پرجوش خیرمقدم کیا گیا ۔آندھرا پردیش کے پٹّپرتھی میں شری ستیہ سائی بابا کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 19th, 11:00 am
وزیر اعلیٰ جناب چندرابابو نائیڈو، مرکز میں میرے معاون رام موہن نائیڈو، جی کشن ریڈی، بھوپتی راجو سری نواس ورما، سچن تندولکرجی، نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان جی، ریاستی حکومت میں وزیر نارا لوکیش جی، سری ستیہ سائی سنٹرل ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی آر جے۔ رتناکر جی، وائس چانسلر کے چکرورتی جی، ایشوریہ جی، دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات، سائی رام!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے پٹہ پارتھی میں ’شری ستیہ سائی بابا‘ کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا
November 19th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کے پٹہ پارتھی میں بھگوان سری ستیہ سائی بابا کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے اپنے بات کا آغاز ’سائی رام‘ سے کیا اورکہا کہ پٹہ پارتھی کی مقدس سرزمین میں سب کے درمیان موجود رہنا ایک جذباتی اور روحانی تجربہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تھوڑی دیر پہلے انہیں بابا کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کا موقع ملا۔ جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بابا کے قدموں میں جھکنا اور ان کا آشیرواد حاصل کرنا ہمیشہ دل کو گہرے جذبات سے بھر دیتا ہے ۔نوا رائےپور کے ستیہ سا ئی سنجیونی چلڈرن ہارٹ اسپتال میں دل کی بیماریوں کے کامیاب آپریشن کرانے والے بچوں کے ساتھ وزیراعظم کی گفتگو کا متن
November 01st, 05:30 pm
میں ہاکی کی چیمپیئن ہوں، میں نے ہاکی میں 5 میڈلز جیتے ہیں، میرے اسکول میں میری جانچ ہوئی تھی تو مجھے معلوم ہوا کہ میرے دل میں سوراخ ہیں، تو میں یہاں آئی، میرا آپریشن ہوا، اور اب میں یہاں ہاکی کھیل سکتی ہوں۔وزیراعظم کا بچوں سے مکالمہ جو پیدائشی دل کے عارضے پر قابو پا چکے ہیں
November 01st, 05:15 pm
’دل کی بات‘ پروگرام کے تحت آج وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں واقع سری ستیا سائی سنجیونی اسپتال میں منعقدہ ’گفٹ آف لائف‘ تقریب میں پیدائشی دل کی بیماریوں سے صحت یاب ہونے والے 2500 بچوں سے بات چیت کی۔