گجرات کے ڈیڈیا پاڑہ میں جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 15th, 03:15 pm
جئے جوہار۔ گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، گجرات بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگدیش وشوکرما جی، گجرات حکومت میں وزیر نریش بھائی پٹیل، جے رام بھائی گمیت جی، پارلیمنٹ میں میرے پرانے ساتھی منسکھ بھائی واسوا جی، اسٹیج پر موجود بھگوان برسا منڈا کے خاندان کے تمام افراد اور ملک کے کونے کونے سے جڑے میرے قبائلی بھائیو اور بہنو! میں ملک کے دیگر تمام معززین کو، ملک کے بہت سے دوسرے پروگرام جو ابھی چل رہے ہیں، ان کو بھی میں نیک خواہشات۔ ٹیکنالوجی کے توسط سے بہت سے لوگ ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ میں گورنر کو، وزیر اعلیٰ کو، وزیر کو بھی نیک خواہشات اور جن جاتیہ گورو دیوس کی بھی بہت مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے دیدیا پاڑہ میں دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جینتی کی تقریب کے موقع پر جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام سے خطاب کیا
November 15th, 03:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے دیدیا پاڑہ میں دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جینتی کی تقریب کے موقع پر جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انھوں نے 9,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ماں نرمدا کی مقدس سرزمین آج ایک اور تاریخی موقع کا مشاہدہ کر رہی ہے، جناب مودی نے یاد دلایا کہ 31 اکتوبر کو سردار پٹیل کی 150 ویں جینتی اسی مقام پر بھارت کے اتحاد اور تنوع کا جشن منانے کے لیے منائی گئی تھی، جب بھارت پرو کی شروعات کی گئی تھی۔ آج بھگوان برسا منڈا کے 150 ویں جینتی کی شاندار تقریب کے ساتھ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بھارت پرو کی تکمیل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس مبارک موقع پر بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش اور پوری قبائلی پٹی میں آزادی کے جذبے کو بیدار کرنے والے گووند گرو کا آشیرواد بھی اس تقریب سے وابستہ ہے۔ اسٹیج سے انھوں نے گووند گرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ انھیں تھوڑی دیر پہلے دیوموگرا ماتا کے مندر پر جانے کا شرف حاصل ہوا اور ایک بار پھر ان کے قدموں میں جھکا۔The opposition is not a ‘gathbandhan’ but a ‘gharbandhan’: PM Modi during the interaction with Mahila Karyakartas of Bihar
November 04th, 10:30 pm
PM Modi interacted with spirited women karyakartas of the Bharatiya Janata Party from Bihar as part of the “Mera Booth, Sabse Mazboot” outreach initiative. The interaction was marked by warmth, humour, and conviction as PM Modi hailed the vital role of women in strengthening democracy and steering India towards a Viksit Bharat.PM Modi interacts with Mahila Karyakartas of Bihar under “Mera Booth, Sabse Mazboot” initiative
November 04th, 03:30 pm
PM Modi interacted with spirited women karyakartas of the Bharatiya Janata Party from Bihar as part of the “Mera Booth, Sabse Mazboot” outreach initiative. The interaction was marked by warmth, humour, and conviction as PM Modi hailed the vital role of women in strengthening democracy and steering India towards a Viksit Bharat.When the youth lead, the nation moves forward: PM Modi during Mera Booth Sabse Mazboot - Yuva Samvaad
October 23rd, 06:06 pm
Prime Minister Narendra Modi interacted with spirited Yuva Karyakartas from Bihar under the “Mera Booth, Sabse Mazboot – Yuva Samvaad” initiative, blending inspiration with realism as he urged the youth to be the torchbearers of a Viksit Bharat.PM Modi addresses the Yuva Karyakartas of Bihar during “Mera Booth, Sabse Mazboot – Yuva Samvaad” programme
October 23rd, 06:00 pm
Prime Minister Narendra Modi interacted with spirited Yuva Karyakartas from Bihar under the “Mera Booth, Sabse Mazboot – Yuva Samvaad” initiative, blending inspiration with realism as he urged the youth to be the torchbearers of a Viksit Bharat.The spirit of Seva, Sangathan, and Samarpan defines Bihar’s BJP cadre: PM Modi during “Mera Booth Sabse Mazboot”
October 15th, 06:30 pm
PM Modi interacted with dedicated BJP karyakartas from Bihar as part of the “Mera Booth Sabse Mazboot” initiative, reaffirming that the booth remains the foundation of the party’s success and the strength of democracy itself.PM Modi interacts with BJP Karyakartas from Bihar under “Mera Booth Sabse Mazboot” campaign
October 15th, 06:00 pm
PM Modi interacted with dedicated BJP karyakartas from Bihar as part of the “Mera Booth Sabse Mazboot” initiative, reaffirming that the booth remains the foundation of the party’s success and the strength of democracy itself.بہار کےسیوان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 20th, 01:00 pm
رَاُوآ سب لوگن کے پرنام کرتانی۔ بابا مہیندر ناتھ، بابا ہنس ناتھ، سوہ گرا دھام، ماں تھاوے بھوانی، ماں امبیکا بھوانی، پہلے صدرجمہوریہ بھارت رتن ڈاکٹر راجیندر پرساد اَ اُوری لوک نائک جے پرکاش نارائن کی مقدس سرزمین پر سب کو سلام کرتا ہوں!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے سیوان میں 5200 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا
June 20th, 12:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار کے سیوان میں 5200 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ تمام حاضرین کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے بابا مہندر ناتھ اور بابا ہنس ناتھ کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوہگڑا دھام کی مقدس موجودگی کو سراہا ۔ انہوں نے ماں تھوے بھوانی اور ماں امبیکا بھوانی کو نمن کیا ۔ وزیر اعظم نے ملک کے پہلے صدر دیش رتن ڈاکٹر راجندر پرساد اور لوک نائک جے پرکاش نارائن کی یاد کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم کی داؤدی بوہرہ برادری کے وفد سے ملاقات
April 17th, 08:05 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک کلیان مارگ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر داؤدی بوہرہ برادری کے ارکان کے ایک وفد سے گفت و شنید کی۔باگیشور دھام میڈیکل اینڈ سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 23rd, 06:11 pm
بھائی ہرؤ، بولو متنگیشور بھگوان کی جے، باگیشور دھام کی جے، جے جٹا شنکر دھام کی جے! اپن اورن خان، میری طرف سے دونوں ہاتھ جوڑ کر رام رام جی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے باگیشور دھام میڈیکل اور سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھا
February 23rd, 04:25 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع کے گڑھا گاؤں میں باگیشور دھام میڈیکل اور سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مختصر مدت میں دوسری بار بندیل کھنڈ میں واپس آنا ان کی خوش قسمتی ہے، جناب مودی نے کہا کہ روحانی مرکز باگیشور دھام جلد ہی صحت کا مرکز بھی بن جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ باگیشور دھام میڈیکل اینڈ سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ 10 ایکڑ کے رقبے میں تعمیر کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں 100 بستروں کی سہولت تیار ہوگی۔ انہوں نے شری دھیریندر شاستری کو نیک کام کے لیے مبارکباد دی اور بندیل کھنڈ کے لوگوں کو مبارکباد دی۔جموں و کشمیر میں سونمرگ ٹنل کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
January 13th, 12:30 pm
لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا جی، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جی، میرے کابینہ کے ساتھی جناب نتن گڈکری جی،جناب جتیندر سنگھ جی، اجے ٹمٹا جی، نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری جی، قائد حزب اختلاف سنیل شرما جی،سبھی ممبران پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور جموں و کشمیر کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں سونمرگ سرنگ کا افتتاح کیا
January 13th, 12:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر میں سونمرگ سرنگ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان مزدوروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سخت محنت کی اور جموں و کشمیر اور ہندوستان کی ترقی کے لیے اپنی جانیں بھی خطرے میں ڈالیں ۔ جناب مودی نے کہا کہ ’’چیلنجوں کے باوجود ہمارا عزم نہیں ہٹا‘‘۔ انہوں نے کام کو مکمل کرنےکی غرض سے راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے مزدوروں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی ۔ انہوں نے 7 مزدوروں کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔دہلی میں مختلف ترقیاتی کاموں کے سنگ بنیاد اور افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 03rd, 01:03 pm
آپ سبھی کو سال 2025 کی بہت بہت مبارکباد۔ سال 2025 ہندوستان کی ترقی کے لیے بہت سے نئے امکانات لے کر آرہا ہے۔ دنیا کی تیسری سب سے بڑی اقتصادی طاقت بننے کی طرف ہمارا سفر اس سال اور بھی تیز ہونے والا ہے۔ آج ہندوستان دنیا میں سیاسی اور اقتصادی استحکام کی علامت بن چکا ہے۔ سال 2025 میں ہندوستان کا یہ کردار مزید مضبوط ہوگا۔ یہ سال دنیا میں ہندوستان کی بین الاقوامی شبیہ کو مزید مضبوط کرنے کا سال ہوگا ۔ یہ سال ہندوستان کو دنیا کا بڑا مینوفیکچرنگ ہب بنانے کا سال ہوگا، یہ سال نوجوانوں کو نئے اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورشپ میں تیزی سے آگے بڑھانے کا سال ہوگا، یہ سال زراعت کے شعبے میں نئے ریکارڈوں کا سال ہوگا ۔ یہ سال خواتین کی قیادت میں ترقی کے ہمارے منتر کو نئی بلندیاں دینے کا سال ہوگا ، یہ سال زندگی کو آسان بنانے ، معیار زندگی کو بڑھانے کا سال ہوگا۔ آج کا پروگرام بھی اسی عزم کا ایک حصہ ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا
January 03rd, 12:45 pm
ہندوستان کے وزیرِ اعظم، جناب نریندر مودی نے آج دہلی میں متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا اور ان کی بنیاد رکھی۔ ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے نئے سال کی مبارکباد دی اور یقین ظاہر کیا کہ 2025 ہندوستان کی ترقی کے لیے بے شمار مواقع کا سال ہوگا، جو ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کے ہدف کی طرف لے جائے گا۔ جناب مودی نے کہا،‘‘آج ہندوستان سیاسی اور اقتصادی استحکام کا عالمی نشان بن چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی شبیہ آئندہ سال میں مزید مستحکم ہوگی۔’’جناب مودی نے 2025 کے لیے وژن پیش کیا، جس میں اسے ہندوستان کے لیے دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ حب بننے، نوجوانوں کو اسٹارٹ اپس اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے بااختیار بنانے، نئے زرعی ریکارڈ قائم کرنے، خواتین کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینے اور ہر شہری کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے آسان زندگی پر توجہ مرکوز کرنے کا سال قرار دیا۔"تین نئے فوجداری قوانین" کے کامیاب نفاذ کے اعتراف میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 03rd, 12:15 pm
چنڈی گڑھ آ کر مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں اپنے ہی لوگوں میں آ گیا ہوں۔ چنڈی گڑھ کی شناخت شکتی سوروپا ما چنڈیکا کے نام سے جڑی ہوئی ہے۔ ما چنڈی کا مطلب ہے طاقت کی وہ شکل جو سچائی اور انصاف کو قائم کرتی ہے۔ یہ جذبہ انڈین جوڈیشیل کوڈ اور سول ڈیفنس کوڈ کے پورے مسودے کی بنیاد بھی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب ملک ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، جب کہ آئین کو بنے ہوئے 75 سال ہو چکے ہیں... تب، آئین کی روح سے متاثر انڈین جوڈیشیل کوڈ کا آغاز ہونا ، اس کا عمل میں آنا ، یہ ایک بڑی شروعات ہے۔ یہ ملک کے شہریوں کے لیے ہمارے آئین کے ذریعے تصور کیے گئے نظریات کو پورا کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔ میں صرف لائیو ڈیمو دیکھ رہا تھا کہ ان قوانین کو کیسے نافذ کیا جائے گا اور میں یہاں سب سے گزارش بھی کرتا ہوں کہ وقت نکال کر یہ لائیو ڈیمو دیکھیں۔ قانون کے طالب علم دیکھیں، Bar کے دوست بھی دیکھیں، عدلیہ کے دوست بھی دیکھیں اگر سہولت ہو ،انہیں مبارکباد دیتا ہوں ، اور میں چنڈی گڑھ انتظامیہ سے وابستہ سبھی کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےتین نئے فوجداری قوانین کے کامیاب نفاذ کو قوم کے نام وقف کیا
December 03rd, 11:47 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چنڈی گڑھ میں تین انقلابی نئے مجرمانہ قوانین– بھارتیہ نیا ئے سنہتا، بھارتیہ ناگرک سُرکشا سنہتا اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم کے کامیاب نفاذ کو قوم کے نام وقف کیا۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے تبصرہ کیا کہ چنڈی گڑھ کی شناخت دیوی ماں چنڈی سے وابستہ ہے، جو کہ طاقت کی ایک شکل ہیں، جو سچائی اور انصاف کو قائم کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی فلسفہ بھارتیہ نیائے سنہتا اور بھارتیہ ناگرک سُرکشا سنہتا کے پورے فارمیٹ کی بنیاد ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی آئین کی روح سے متاثر بھارتیہ نیائے سنہتا کا عمل میں آنا ایک شاندار لمحہ ہے، کیونکہ قوم وکست بھارت کی قرارداد کے ساتھ ساتھ ہندوستانی آئین کے 75 سال کی تکمیل کی یاد منانے کے اہم موڑ پرہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان نظریات کو پورا کرنے کی طرف ایک ٹھوس کوشش ہے، جن کا تصور ہمارے آئین نے ملک کے شہریوں کے لیے کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اس کے لائیو مظاہرے سے انہیں ابھی ایک جھلک ملی ہے کہ قوانین کو کس طرح نافذ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ قوانین کا لائیو ڈیمو دیکھیں۔ انہوں نے تین نئے فوجداری قوانین کے کامیاب نفاذ کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے چنڈی گڑھ کی انتظامیہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی مبارکباد دی۔گلوبل کوآپریٹیو کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 25th, 03:30 pm
بھوٹان کے وزیرِ اعظم، میرے چھوٹے بھائی، فجی کے نائب وزیرِ اعظم، بھارت میں امداد باہمی کے وزیر امت شاہ، انٹرنیشنل کوآپریٹیو الائنس کے صدر، اقوامِ متحدہ کے نمائندے، اور دنیا بھر سےیہاں آئے کو آپریٹیو دنیا سے جڑے تمام ساتھی، خواتین و حضرات،