Prime Minister Narendra Modi to inaugurate India AI Impact Expo 2026
February 15th, 02:21 pm
PM Modi will inaugurate the India AI Impact Expo 2026 on 16th February 2026 in New Delhi. The Expo, to be held from 16th to 20th February 2026 alongside the India AI Impact Summit, will serve as a national demonstration of AI in action. It will feature 13 country pavilions, bringing together global technology firms, startups, academia and research institutions, Union Ministries, State Governments and international partners.بھگوان بدھ سے وابستہ پوتر پپرہوا باقیات کی عظیم بین الاقوامی نمائش کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا انگریزی متن
January 03rd, 12:00 pm
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، جناب گجیندر سنگھ شیکھاوت جی، جناب کرن رجیجو جی، جناب رام داس اٹھاولے جی، جناب راؤ اندرجیت جی، دلّی کی وزیر اعلیٰ کی پہلے سے مقررہ کوئی مصروفیت تھی اور اُنھیں واپس جانا پڑا، دلّی حکومت کے تمام معزز وزرا، دلّی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب سکسینہ جی، معزز سفارتی برادری کے ارکان، بدھ مت کے جید اسکالر، دھمّا کے پیروکارو، معزز خواتین و حضرات۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں بھگوان بدھ سے منسوب مقدس پِپرہوا آثارِ مقدسہ کی عظیم بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کیا
January 03rd, 11:30 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے رائے پتھورا ثقافتی کمپلیکس میں بھگوان بدھ سے متعلق مقدس پِپرہوا آثارِ مقدسہ کی عظیم بین الاقوامی نمائش، جس کا عنوان ’’دی لائٹ اینڈ دی لوٹس: ریلیکس آف دی اویکنڈ ون‘‘ ہے، کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 125 برس کے طویل انتظار کے بعد بھارت کا ورثہ واپس لوٹا ہے، بھارت کی تہذیبی میراث واپس آئی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ آج سے بھارت کے عوام بھگوان بدھ کے ان مقدس آثار کے دیدار کر سکیں گے اور ان کی برکتیں حاصل کریں گے۔ جناب مودی نے اس مبارک موقع پر موجود تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بدھ مت کی روایت سے وابستہ بھکشو اور دھرم آچاریہ بھی اس تقریب میں موجود ہیں اور ان کے تئیں اپنے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی موجودگی اس تقریب کو نئی توانائی عطا کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سن 2026 کے بالکل آغاز میں منعقد ہونے والی یہ مبارک تقریب نہایت حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ بھگوان بدھ کی برکتوں سے سال 2026 دنیا کے لیے امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کا نیا دور لے کر آئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جس مقام پر یہ نمائش منعقد کی گئی ہے، وہ بذاتِ خود خاص اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قلعہ رائے پتھورا کا یہ مقام بھارت کی شاندار تاریخ کی سرزمین ہے، جہاں تقریباً ایک ہزار سال قبل اس وقت کے حکمرانوں نے مضبوط اور محفوظ فصیلوں سے گھرا ہوا ایک شہر آباد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج اسی تاریخی شہر کے احاطے میں تاریخ کا ایک روحانی اور مقدس باب شامل کیا جا رہا ہے۔نتائج کی فہرست: روسی فیڈریشن کے صدر کا بھارت کا سرکاری دورہ
December 05th, 05:53 pm
دوسری ریاست کے علاقے میں ایک ریاست کے شہریوں کی عارضی لیبر سرگرمی سے متعلق جمہوریہ ہند کی حکومت اور روسی فیڈریشن کی حکومت کے درمیان معاہدہتیئیسویں بھارت - روس سالانہ سربراہی اجلاس کے بعد مشترکہ بیان
December 05th, 05:43 pm
بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر روسی فیڈریشن کے صدر جناب ولادیمیر پوتن نے 4 تا 5 دسمبر 2025 کو 23ویں بھارت۔روس سالانہ سربراہی اجلاس کے سلسلے میں بھارت کا سرکاری دورہ کیا۔’’بھارت–روس کاروباری فورم میں روسی صدر ولادیمیر پتن کے ساتھ بھارت منڈپم، نئی دلّی میں وزیرِاعظم کی تقریر کا انگریزی ترجمہ‘‘
December 05th, 03:45 pm
بھارت- روس کاروباری فورم ، مجھے یقین ہے کہ صدر پتن کا آج اتنے بڑے وفد کے ساتھ اس تقریب کا حصہ بننا ایک بہت اہم پہل تھی اور میں آپ سب کا دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کرتا ہوں اور آپ سب کے درمیان ہونا میرے لیے بہت خوشی کا موقع ہے۔ میں اپنے دوست صدر پتن کا اس فورم میں شامل ہونے اور اپنی قیمتی بصیرت کا اشتراک کرنے کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ کاروبار کے لیے آسان پیش گوئی کے قابل طریقہ کار بنائے جا رہے ہیں ۔ ہندوستان اور یوریشین اقتصادی یونین کے درمیان ایف ٹی اے پر بات چیت شروع ہو گئی ہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روسی صدر محترم ولادیمیر پوتن کے ساتھ بھارت-روس بزنس فورم سے خطاب کیا
December 05th, 03:30 pm
وزیرِاعظم جناب نریندر مودی نے کل نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں روس کے صدر محترم ولادیمیر پوتن کے ساتھ بھارت-روس تجارتی فورم سے خطاب کیا۔ اپنے بیان میں، وزیرِاعظم نے صدر پوتن، بھارت اور بیرون ملک کے رہنماؤں اور تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ بھارت-روس تجارتی فورم صدر پوتن کی ایک اہم پہل کی عکاسی کرتا ہے، جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کے لیے ایک بڑے وفد کے ساتھ شرکت کی۔ انہوں نے تمام شرکاء کا دلی خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کے درمیان ہونا خوشی کا لمحہ ہے۔ جناب مودی نے اپنے دوست صدر پوتن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فورم میں شرکت کی اور اپنے قیمتی خیالات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ کاروبار کے لیے سادہ اور پیش گوئی کے قابل میکانزم تیار کیے جا رہے ہیں اور بھارت اور یوریشین اکنامک یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔روس کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان
December 05th, 02:00 pm
آج ہندوستان اور روس کے 23 ویں سربراہی اجلاس میں صدر پوتن کا استقبال کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ ان کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے ،جب ہمارے دوطرفہ تعلقات کئی تاریخی سنگِ میل سے گزر رہے ہیں۔ ٹھیک 25 سال پہلے صدر پوتن نے ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کی بنیاد رکھی تھی۔ 15 برس قبل 2010 میں ہماری شراکت داری کو ’خصوصی اور خاص اسٹریٹجک شراکت داری‘ کا درجہ ملا۔PM Modi’s remarks during the joint press meet with Russian President Vladimir Putin
December 05th, 01:50 pm
PM Modi addressed the joint press meet with President Putin, highlighting the strong and time-tested India-Russia partnership. He said the relationship has remained steady like the Pole Star through global challenges. PM Modi announced new steps to boost economic cooperation, connectivity, energy security, cultural ties and people-to-people linkages. He reaffirmed India’s commitment to peace in Ukraine and emphasised the need for global unity in the fight against terrorism.وزیر اعظم نے روسی صدر کو خوش آمدید کہا
December 05th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن کاخیر مقدم کیا ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صدر پوتن سے بات چیت کی اور ان کے 73ویں یوم پیدائش پر انہیں مبارکباد دی
October 07th, 06:43 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی وفاق کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔وزیر اعظم 8 اکتوبر کو انڈیا موبائل کانگریس کے 9ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے
October 07th, 10:27 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 8 اکتوبر 2025 کو یشوبھومی، نئی دہلی میں تقریباً9 بجکر 45 منٹ پر انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) 2025 کے 9ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے، یہ ایشیا کی سب سے بڑی ٹیلی کام، میڈیا اور ٹیکنالوجی تقریب ہے۔Deputy PM of Russia Dmitry Patrushev calls on Prime Minister Shri Narendra Modi
September 25th, 08:56 pm
Russian Deputy PM Dmitry Patrushev called on PM Modi today. They exchanged views on enhancing cooperation in agriculture, fertilizers, food processing, and other areas of mutual interest. PM Modi conveyed his warm greetings to President Putin and said he looked forward to welcoming him to India for the 23rd India-Russia Annual Summit.صدر پیوٹن نے وزیراعظم کی سالگرہ پر پرتپاک نیک خواہشات کا اظہار کیا
September 17th, 07:14 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج روسی فیڈریشن کے صدر عزت مآب ولادیمیر پوتن سے ایک ٹیلی فون کال موصول ہوا۔روس یوکرین تنازع کو ختم کرنے پر پی ایم مودی کا بڑا بیان
September 01st, 12:48 pm
چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر، پی ایم مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات کی، جہاں یوکرین تنازعہ بحث کا مرکزی نقطہ تھا۔ پی ایم مودی نے امن کی طرف حالیہ کوششوں کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ تمام فریق تعمیری طور پر آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے تنازعات کو جلد از جلد ختم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا اور اس بات پر زور دیا کہ دیرپا امن کا راستہ تلاش کرنا ضروری ہے۔ بڑے انسانی جہت پر زور دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ یہ صرف ایک علاقائی تشویش نہیں ہے بلکہ خود انسانیت کی پکار ہے۔’لوکل فار لوکل‘ – من کی بات میں، پی ایم مودی نے تہواروں کو سودیشی فخر کے ساتھ منانے پر زور دیا
August 31st, 11:30 am
اس ماہ کے من کی بات خطاب میں، پی ایم مودی نے سیکورٹی فورسز اور شہریوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کے واقعات، شمسی توانائی، آپریشن پولو، اور ہندوستانی ثقافت کے عالمی پھیلاؤ جیسے اہم موضوعات پر بھی بات کی۔ پی ایم نے شہریوں کو مزید یاد دلایا کہ ہندوستان میں تیار کردہ مصنوعات خریدنے اور تہوار کے موسم میں صفائی برقرار رکھنے کی اہمیت ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر پوتن سے بات چیت کی
August 08th, 06:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی وفاق کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔Prime Minister condoles the loss of lives in a plane crash in Russia
July 24th, 11:04 pm
Prime Minister Shri Narendra Modi today condoled the loss of lives in the tragic plane crash in Russia.We stand in solidarity with Russia and its people, Shri Modi stated.وزیر اعظم اور امریکہ کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت پر خارجہ سکریٹری جناب وکرم مصری کا بیان
June 18th, 12:32 pm
اس کے بعد، صدر ٹرمپ کے اصرار پر آج دونوں لیڈروں کی فون پر بات ہوئی۔ بات چیت تقریباً 35 منٹ چلی۔بھارت اس ہفتے، دنیا کی نظر میں
April 22nd, 12:27 pm
سفارتی فون کالز سے لے کر اہم سائنسی دریافتوں تک، اس ہفتے عالمی سطح پر ہندوستان کی موجودگی کو تعاون، اختراع اور ثقافتی فخر سے نشان زد کیا گیا۔