کوئمبٹور ، تمل ناڈو میں ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 19th, 07:01 pm
مُعزّز اسٹیج پر جلوہ افروز ریاستِ تمل ناڈو کے گورنر آر این روی جی ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی ایل مروگن جی ، تمل ناڈو زرعی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر کے راماسامی جی ، مختلف زرعی تنظیموں کے تمام معززین ، دیگر عوامی نمائندے ، میرے پیارے کسان بھائیو اور بہنو اور پورے ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعہ ہم سے جڑنے والے لاکھوں کسان ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں! میں یہاں سے ان کو بھی وَنکّکم اور نمسکار کہتا ہوں،اور سب سے پہلے میں آپ سب سے، اور ملک بھر میں جمع ہونے والے اپنے کسان بھائیوں اور بہنوں سے معذرت چاہتا ہوں۔ مجھے تقریبا ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی کیونکہ میں آج پٹاپرتھی میں ستیہ سائیں بابا کے پروگرام میں تھا ، لیکن وہاں پروگرام کچھ دیر تک چلا ، اس لیے مجھے آنے میں تاخیر ہوئی ، میں دیکھ رہا ہوں کہ ملک بھر میں آپ سب کو کیا تکلیف ہوئی ، بہت سے لوگ بیٹھے ہیں ، اس کے لیے میں آپ سب سے معافی مانگتا ہوں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں’ ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 ‘سے خطاب کیا
November 19th, 02:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کوئمبٹور کی مقدس سرزمین پر’ مارودھملائی کے بھگوان مروگن ‘کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنی بات کا آغاز کیا ۔ انہوں نے کوئمبٹور کو ثقافت ، ہمدردی اور تخلیقی صلاحیتوں کی سرزمین قرار دیا اور اسے جنوبی ہندوستان کی کاروباری طاقت کے ایک طاقتور مرکز کے طور پر تسلیم کیا ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ شہر کا ٹیکسٹائل سیکٹر قومی معیشت میں انتہائی معاون ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کوئمبٹور نے اب مزید امتیاز حاصل کیا ہے، کیونکہ اس کے سابق رکن پارلیمنٹ جناب سی پی رادھا کرشنن اب نائب صدر کے طور پر اپنے کردار میں قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں ۔آندھرا پردیش کے پٹّپرتھی میں شری ستیہ سائی بابا کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 19th, 11:00 am
وزیر اعلیٰ جناب چندرابابو نائیڈو، مرکز میں میرے معاون رام موہن نائیڈو، جی کشن ریڈی، بھوپتی راجو سری نواس ورما، سچن تندولکرجی، نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان جی، ریاستی حکومت میں وزیر نارا لوکیش جی، سری ستیہ سائی سنٹرل ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی آر جے۔ رتناکر جی، وائس چانسلر کے چکرورتی جی، ایشوریہ جی، دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات، سائی رام!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے پٹہ پارتھی میں ’شری ستیہ سائی بابا‘ کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا
November 19th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کے پٹہ پارتھی میں بھگوان سری ستیہ سائی بابا کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے اپنے بات کا آغاز ’سائی رام‘ سے کیا اورکہا کہ پٹہ پارتھی کی مقدس سرزمین میں سب کے درمیان موجود رہنا ایک جذباتی اور روحانی تجربہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تھوڑی دیر پہلے انہیں بابا کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کا موقع ملا۔ جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بابا کے قدموں میں جھکنا اور ان کا آشیرواد حاصل کرنا ہمیشہ دل کو گہرے جذبات سے بھر دیتا ہے ۔گجرات کے ڈیڈیا پاڑہ میں جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 15th, 03:15 pm
جئے جوہار۔ گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، گجرات بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگدیش وشوکرما جی، گجرات حکومت میں وزیر نریش بھائی پٹیل، جے رام بھائی گمیت جی، پارلیمنٹ میں میرے پرانے ساتھی منسکھ بھائی واسوا جی، اسٹیج پر موجود بھگوان برسا منڈا کے خاندان کے تمام افراد اور ملک کے کونے کونے سے جڑے میرے قبائلی بھائیو اور بہنو! میں ملک کے دیگر تمام معززین کو، ملک کے بہت سے دوسرے پروگرام جو ابھی چل رہے ہیں، ان کو بھی میں نیک خواہشات۔ ٹیکنالوجی کے توسط سے بہت سے لوگ ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ میں گورنر کو، وزیر اعلیٰ کو، وزیر کو بھی نیک خواہشات اور جن جاتیہ گورو دیوس کی بھی بہت مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے دیدیا پاڑہ میں دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جینتی کی تقریب کے موقع پر جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام سے خطاب کیا
November 15th, 03:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے دیدیا پاڑہ میں دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جینتی کی تقریب کے موقع پر جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انھوں نے 9,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ماں نرمدا کی مقدس سرزمین آج ایک اور تاریخی موقع کا مشاہدہ کر رہی ہے، جناب مودی نے یاد دلایا کہ 31 اکتوبر کو سردار پٹیل کی 150 ویں جینتی اسی مقام پر بھارت کے اتحاد اور تنوع کا جشن منانے کے لیے منائی گئی تھی، جب بھارت پرو کی شروعات کی گئی تھی۔ آج بھگوان برسا منڈا کے 150 ویں جینتی کی شاندار تقریب کے ساتھ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بھارت پرو کی تکمیل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس مبارک موقع پر بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش اور پوری قبائلی پٹی میں آزادی کے جذبے کو بیدار کرنے والے گووند گرو کا آشیرواد بھی اس تقریب سے وابستہ ہے۔ اسٹیج سے انھوں نے گووند گرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ انھیں تھوڑی دیر پہلے دیوموگرا ماتا کے مندر پر جانے کا شرف حاصل ہوا اور ایک بار پھر ان کے قدموں میں جھکا۔Bihar has defeated lies and upheld the truth: PM Modi from BJP HQ post NDA’s major victory
November 14th, 07:30 pm
PM Modi addressed the BJP headquarters in Delhi after the NDA’s historic mandate in Bihar, expressing deep gratitude to the people of the state for their unprecedented support. He said that this resounding victory reflects the unshakeable trust of Bihar’s citizens who have “created a storm” with their verdict. “Bihar Ne Garda Uda Diya,” he remarked.After NDA’s landslide Bihar victory, PM Modi takes the centre stage at BJP HQ
November 14th, 07:00 pm
PM Modi addressed the BJP headquarters in Delhi after the NDA’s historic mandate in Bihar, expressing deep gratitude to the people of the state for their unprecedented support. He said that this resounding victory reflects the unshakeable trust of Bihar’s citizens who have “created a storm” with their verdict. “Bihar Ne Garda Uda Diya,” he remarked.Chhattisgarh is rapidly advancing on the path of development:PM Modi at Chhattisgarh Rajat Mahotsav
November 01st, 03:30 pm
In his address at the Chhattisgarh Rajat Mahotsav, PM Modi said that participating in the Silver Jubilee celebrations was a matter of great fortune for him. Launching multiple developmental projects worth over ₹14,260 crore across key sectors such as roads, industry, healthcare and energy, the PM remarked that Chhattisgarh is now emerging as an industrial state. He noted that regions like Bastar are now witnessing an atmosphere of celebration, free from the shadow of Maoist terrorism.وزیراعظم جناب نریندر مودی کا چھتیس گڑھ رَجَت مہوتسو سے خطاب
November 01st, 03:26 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نوا رائے پور میں چھتیس گڑھ رجت مہوتسو کے موقع پر خطاب کیا، جو ریاستِ چھتیس گڑھ کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے کی علامت ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سڑکوں، صنعت، صحت اور توانائی جیسے اہم شعبوں سے متعلق 14,260 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی اور تبدیلی لانے والے منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے چھتیس گڑھ کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج ریاستِ چھتیس گڑھ کے قیام کو 25 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے چھتیس گڑھ کے تمام عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔وزیرِ اعظم نے نانا جی دیشمکھ کو اُن کی سالگرہ پر خراجِ عقیدت پیش کیا
October 11th, 10:00 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے نانا جی دیشمکھ کو اُن کی یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے انہیں ایک بصیرت مند سماجی مصلح، قوم ساز اور خود انحصاری و دیہی بااختیاری یقینی بنانے کے طویل مدتی حامی کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نانا جی دیشمکھ کی زندگی لگن، نظم و ضبط اور سماج کی خدمت کی عملی مثال تھی۔وزیر اعظم 11 ؍اکتوبر کو نئی دہلی میں انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ایک خصوصی کرشی پروگرام میں شرکت کریں گے
October 10th, 06:10 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی 11 اکتوبر 2025 کو صبح 10:30 بجے نئی دہلی میں انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ایک خصوصی کرشی (زرعی )پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کسانوں سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کریں گے۔دلی کے یشو بھومی میں انڈیا موبائل کانگریس 2025 کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
October 04th, 10:45 am
کابینہ میں میرے ساتھی جیوترادتیہ سندھیا جی ، وزیر مملکت چندر شیکھر پیماسانی جی ، مختلف ریاستوں کے نمائندے ، بیرون ملک سے آئےمہمان،ٹیلی کام سیکٹر سے وابستہ تمام معززین ، یہاں موجود مختلف کالجوں سے آئے میرے نوجوان ساتھی، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوجوانوں پر مرکوز 62,000 کروڑروپئے سے زیادہ کے اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے کوشل دیکشانت سماروہ سے خطاب کیا
October 04th, 10:29 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں کوشل دیکشانت سماروہ کے دوران نوجوانوں پر مرکوز 62,000 کروڑروپئے سے زیادہ کے مختلف اقدامات کا آغاز کیا ۔ ملک بھر میں آئی ٹی آئی سے وابستہ لاکھوں طلباء کے ساتھ ساتھ بہار کے طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ کچھ سال پہلے حکومت نے آئی ٹی آئی کے طلبا کے لیے بڑے پیمانے پر تفویض اسناد کی تقریبات منعقد کرنے کی ایک نئی روایت شروع کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ روایت ایک اور سنگ میل کا مشاہدہ کر رہی ہے ۔وزیرِاعظم27ستمبر کو اوڑیسہ کا دورہ کریں گے
September 26th, 09:05 pm
وزیرِاعظم جناب نریندر مودی 27 ستمبر کو اوڑیسہ کا دورہ کریں گے۔ تقریباً صبح 11:30 بجے، وہ جھارسوگڈا میں60,000کروڑ روپے سے زائد مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور ان کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ یہ منصوبے ٹیلی کمیونیکیشن، ریلوے، اعلیٰ تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، ہنر کی ترقی، دیہی رہائش اور دیگر شعبوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بہار کی مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کے مستفیدین کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
September 26th, 03:00 pm
مستفیدین - عزت مآب وزیر اعظم بھیا اور عزت مآب وزیر اعلی بھیا کو میرا سلام ۔ میرا نام رنجیتا کاجی ہے ۔ میرا تعلق ضلع مغربی چمپارن کے بلاک بگھا - II کے والمیکی جنگل کے علاقے سے ہے ۔ میں ایک قبائلی ہوں اور میں جیوکا سیلف ہیلپ گروپ سے وابستہ ہوں ۔ ہمارا علاقہ جنگل ہے ۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہمارے علاقے میں سڑکیں ، بجلی، پانی ، بیت الخلا اور تعلیم ہوگی ۔ لیکن آج وہ تمام سہولیات دستیاب ہیں ۔ میں اس کے لیے وزیر اعلی بھیا کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں اور احسان مانتی ہوں ۔ آپ نے ہم خواتین کے لیے کئی طرح کے کام کیے ہیں۔ ہم خواتین کے لیے علیحدہ ریزرویشن کا انتظام کیا ہے، جس کی وجہ سے آج سرکاری ملازمتوں اور پنچایتی راج اداروں میں زیادہ سے زیادہ تعداد خواتین نظر آتی ہیں ۔ سائیکل پلان ، کاسٹیوم پلان سے ، آپ پہلے ہی لاگو کر چکے تھے ۔ یہ بہت اچھا ہوتا ہے جب لڑکیاں کپڑے پہن کر سائیکل چلا کر اسکول جاتی ہیں ۔ عزت مآب وزیر اعظم بھائی ، آپ کی طرف سے نافذ کردہ اجولا یوجنا کے تحت خواتین کو کم قیمت پر گیس سلنڈر مل رہے ہیں ، جس کی وجہ سے ہماری خواتین اب دھوئیں میں کھانا نہیں پکاتیں ۔ آپ ان کی صحت کا خیال رکھے ۔ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت آپ کے آشیرواد سے آج ہم پکے گھروں میں رہ رہے ہیں ۔ عزت مآب وزیر اعلی بھیا آپ نے حال ہی میں 125 یونٹ بجلی مفت اور 400 سے 1100 پنشن کر دی ہے ، اس سے ہم خواتین پہلے سے زیادہ پراعتماد ہو گئی ہیں ۔ مکھیہ منتری روزگار یوجنا کے تحت خواتین کے کھاتے میں آنے والی 2 لاکھ 10 ہزار کی رقم سے خواتین بہت خوش ہیں ، اور میں بھی خوش ہوں ۔ جب میرے کھاتے میں 10,000 روپے آئیں گے تو میں اس سے ایک پمپ سیٹ خریدوں گی ، کیونکہ میں زراعت سے وابستہ ہوں اور میں جوار ، باجرا کی کاشت کروں گی اور اس کے بعد جب ہمارے کھاتے میں 2 لاکھ روپے آئیں گے تو میں جوار سے بنے آٹے کا کاروبار شروع کروں گی ۔ اس سے سودیشی سوچ کو فروغ ملے گا ، اسی طرح آپ لوگوں کا ہاتھ ہمارے سروں پر رہے گا ، اس لیے ہم لوگوں کے روزگار کو فروغ ملے گا ، ہم آگے بڑھیں گے اور لکھپتی دیدی بنیں گے ۔ ہماری دیدیاں اس وقت بہت خوش ہیں ۔ اس نوراتری کے جشن کے ساتھ ساتھ ، عزت مآب وزیر اعلی روزگار اسکیم کو ایک جشن کے طور پر منا رہی ہیں ۔ میں مغربی چمپارن کی اپنی تمام بہنوں کی طرف سے عزت مآب وزیر اعظم بھیا اور عزت مآب وزیر اعلی بھیا کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں ۔ آپ کا شکریہ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار کی مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی
September 26th, 02:49 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بہار کی ’’ مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا ‘‘ کے مستفیدین سے بات چیت کی۔گریٹر نوئیڈا میں اتر پردیش بین الاقوامی تجارتی نمائش کے افتتاح کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 25th, 10:22 am
میں یوپی انٹرنیشنل ٹریڈ شو میں آنے والے تمام تاجروں، سرمایہ کاروں، صنعت کاروں اور نوجوان دوستوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ 2,200 سے زیادہ نمائش کنندگان یہاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔ اس باراس ٹریڈ شو کا شراکت دار ملک روس ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اس تجارتی شو میں، آزمودہ شراکت داری کو اور بھی مضبوط کر رہے ہیں۔ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، دیگر تمام ساتھیوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اس تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں ‘اترپردیش بین الاقوامی تجارتی شو’ سےخطاب کیا
September 25th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں اتر پردیش بین الاقوامی تجارتی شو 2025 کا گریٹر افتتاح کیا اور اس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تمام تاجروں، سرمایہ کاروں، کاروباری افراد اور نوجوان شرکاء کا خیرمقدم کیا جو اترپردیش بین الاقوامی تجارتی شو میں شریک ہوئے تھے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ پروگرام میں 2,200 سے زائد نمائش کنندگان اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کر رہے ہیں۔ جناب مودی نے بتایا کہ اس تجارتی شو کے ایڈیشن کے لیے روس شراکت دار ملک ہے، جو ایک طویل عرصے سے قائم شراکت داری کو مضبوط کرنے کا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم نے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، سرکاری عہدیداروں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کو اس پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ اتفاق سے یہ پروگرام پنڈت دین دیال اپادھیائے کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کیا جارہا ہے، جنہوں نے ملک کو انتودیہ یعنی قطار میں کھڑے آخری فرد کی بہتری کے راستے پر رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے زور دیا کہ انتودیہ کا مطلب ہے کہ ترقی سب تک پہنچے، حتیٰ کہ سب سے غریب تک، اور ہر قسم کے امتیاز کو ختم کیا جائے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارت اب دنیا کو اسی شمولیاتی ترقی کے ماڈل کی پیشکش کر رہا ہے۔وزیر اعظم 17 ستمبر کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے
September 16th, 02:49 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 ستمبر کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے ۔ وہ دن میں تقریبا 12 بجے دھار میں 'سوستھ ناری سشکت پریوار' اور 'آٹھویں راشٹریہ پوشن ماہ' مہم کا آغاز کریں گے ۔ وہ سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور کئی دیگر اقدامات کا آغاز کریں گے اور ساتھ ہی اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ۔