وزیر اعظم یکم اکتوبر کو آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے
September 30th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم اکتوبر 2025 کو صبح 10:30 بجے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی صد سالہ تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم ایک خاص طور پر ڈیزائن کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کریں گے جس میں ملک کے لیے آر ایس ایس کے تعاون کو اجاگر کیا جائے گا اور اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔For me, the nation itself is divine and mankind is a reflection of the divine: PM Modi in Lex Fridman Podcast
March 16th, 11:47 pm
PM Modi interacted with Lex Fridman in a podcast about various topics ranging from fasting to his humble beginnings to AI and more. He stressed on the unifying power of sports and said that they connect people on a deeper level and energize the world. He remarked that the management of Indian elections should be studied worldwide.وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک پوڈ کاسٹ میں لیکس فریڈمین کے ساتھ بات چیت کی
March 16th, 05:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک پوڈ کاسٹ میں لیکس فریڈمین کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک بے لاگ بات چیت کے دوران ، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیوں اور کیسے اپواس رکھتے ہیں، تو وزیر اعظم نے اپنے احترام کے طور پر لیکس فریڈمین کے ذریعے اپواس رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان میں مذہبی روایات کا روزمرہ کی زندگی سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوازم صرف رسومات کے بارے میں نہیں ہے بلکہ زندگی کی رہنمائی کرنے والا فلسفہ ہے جس کی تشریح معزز سپریم کورٹ آف انڈیا نے کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اپواس نظم و ضبط پیدا کرنے اور اندرونی اور بیرونی طور پر خود کو متوازن رکھنے کا ذریعہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپواس نفس کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، انہیں زیادہ حساس اور باشعور بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپواس کے دوران کوئی بھی باریک خوشبو اور تفصیلات کو زیادہ واضح طور پر محسوس کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اپواس سوچنے کے عمل کو تیز کرتا ہے، تازہ نقطہ نظرفراہم کرتا ہے اور الگ سوچنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ جناب مودی نے واضح کیا کہ اپواس صرف کھانے سے پرہیز کرنے کا نام نہیں ہے۔ اس میں تیاری اور ڈیٹاکسی فکیشن کا ایک سائنسی عمل شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کئی دن پہلے آیورویدک اور یوگا کے طریقوں پر عمل کرکے اپنے جسم کو اپواس کے لیے تیار کرتے ہیں اور اس دوران ہائیڈریشن کی اہمیت پر زور دیا۔ اپواس شروع ہونے کے بعد، وہ اسے عقیدت اور خود نظم و ضبط کی ایک شکل کے طور پر دیکھتے ہیں، گہرے خود شناسی اور توجہ پر زور دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ ان کا اپواس رکھنے کا عمل ذاتی تجربے سے پیدا ہوا، جس کا آغاز ان کے اسکول کے دنوں میں مہاتما گاندھی سے متاثر ایک تحریک سے ہوا تھا۔ انھوں نے اپنے پہلے اپواس کے دوران توانائی اور بیداری میں اضافہ محسوس کیا، جس نے انھیں اس کی تبدیلی کی طاقت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اپواس ان کی سرگرمیوں کو سست نہیں کرتا،اس کے بجائے، یہ اکثر ان کی سرگرم عمل رہنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپواس کے دوران، ان کے خیالات زیادہ آزادانہ اور تخلیقی طور پر رونما ہوتےہیں، جس سے اپنے آپ کو اظہار کرنا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے۔وزیر اعظم نے آج راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو اُس کے 100ویں برس میں داخل ہونے پر مبارکباددی
October 12th, 04:51 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)، جو ملک کی خدمت کے لیے کلی طور وقف ہے، کو اس کے 100ویں برس میں داخل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔