روزگار میلہ کے تحت تقرری ناموں کی تقسیم کے موقع پر وزیرِاعظم کے خطاب کا متن
January 24th, 11:30 am
تمام نوجوان ساتھیو، آپ سب کو میرا سلام! سال 2026 کا آغاز آپ کی زندگی میں نئی خوشیوں کے آغاز کا پیغام لے کر آیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، چونکہ کل ہی بسنت پنچمی گزری ہے، اس لیے آپ کی زندگی میں بھی ایک نئی بہار کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ وقت آپ کو آئین کے تئیں اپنی ذمہ داریوں سے بھی جوڑتا ہے۔ اتفاق سے اس وقت ملک میں جمہوریہ کا عظیم تہوار جاری ہے۔ کل 23 جنوری کو ہم نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی جینتی کے موقع پر پرکرم دیوس منایا، اور اب کل 25 جنوری کو قومی ووٹر ڈے ہے، اس کے بعد 26 جنوری کو یوم جمہوریہ منایا جائے گا۔ آج کا دن بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ آج ہی کے دن ہمارے آئین نے ’جن گن من‘ کو قومی ترانہ اور ’وندے ماترم‘ کو قومی گیت کے طور پر اختیار کیا تھا۔ آج کے اس اہم دن پر، ملک کے اکسٹھ ہزار سے زائد نوجوان اپنی زندگی کی ایک نئی شروعات کر رہے ہیں۔ آج آپ سب کو سرکاری خدمات کے تقرری نامے مل رہے ہیں، جو ایک طرح سے نیشن بلڈنگ کا دعوت نامہ ہیں۔ یہ وکست بھارت کی تعمیر کو رفتار دینے کا عہد نامہ ہے۔ آپ میں سے بہت سے ساتھی ملک کی سلامتی کو مضبوط کریں گے، ہمارے تعلیم اور صحت کے نظام کو مزید مستحکم بنائیں گے۔ کئی ساتھی مالیاتی خدمات اور توانائی کی سلامتی کو تقویت دیں گے، جبکہ کئی نوجوان ہماری سرکاری کمپنیوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ میں آپ تمام نوجوانوں کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے 18ویں روزگار میلے سے خطاب کیا
January 24th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 18ویں روزگار میلے سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ سال 2026 کا آغاز لوگوں کی زندگیوں میں نئی خوشیاں لانے اور ساتھ ہی شہریوں کو ان کے آئینی فرائض سے مربوط کرکے ہوا ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ یہ دور جمہوریہ کے عظیم تہوار کے ساتھ موافق ہے۔ جناب مودی نے یاد دلایا کہ 23 جنوری کو، قوم نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش پر پراکرم دیوس منایا، اور کل 25 جنوری کو نیشنل ووٹرس ڈے منایا جائے گا، اور اس کے بعد یوم جمہوریہ ۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج کا دن بھی خاص ہے، کیونکہ اسی دن آئین نے 'جن گن من' کو قومی ترانے کے طور پر اور 'وندے ماترم' کو قومی گیت کے طور پر اپنایا تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس اہم دن پر 61000سے زائد نوجوان سرکاری خدمات کے لیے تقرری نامے حاصل کر کے اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔ جناب مودی نے ان تقرری ناموں کو قوم کی تعمیر کی دعوت اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تشکیل کو تیز کرنے کا عہد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے نوجوان قومی سلامتی کو مضبوط کریں گے، تعلیم اور حفظانِ صحت کے ماحولیاتی نظام کو بااختیار بنائیں گے، مالیاتی خدمات اور توانائی کی حفاظت کو تقویت دیں گے، اور عوامی شعبے کے اداروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وزیر اعظم نے تمام نوجوانوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔Let’s take a pledge together — Bihar will stay away from Jungle Raj! Once again – NDA Government: PM Modi in Chhapra
October 30th, 11:15 am
In his public rally at Chhapra, Bihar, PM Modi launched a sharp attack on the INDI alliance, stating that the RJD-Congress bloc, driven by vote-bank appeasement and opposed to faith and development, can never respect the beliefs of the people. Highlighting women empowerment, he said NDA initiatives like Drone Didis, Bank Sakhis, Lakhpati Didis have strengthened women across Bihar and this support will be expanded when NDA returns to power.PM Modi’s grand rallies electrify Muzaffarpur and Chhapra, Bihar
October 30th, 11:00 am
PM Modi addressed two massive public meetings in Muzaffarpur and Chhapra, Bihar. Beginning his first rally, he noted that this was his first public meeting after the Chhath Mahaparv. He said that Chhath is the pride of Bihar and of the entire nation—a festival celebrated not just across India, but around the world. PM Modi also announced a campaign to promote Chhath songs nationwide, stating, “The public will choose the best tracks, and their creators will be awarded - helping preserve and celebrate the tradition of Chhath.”یوم آزادی کے خطاب کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اہم اعلانات
August 15th, 10:32 am
یوم آزادی کے اپنے 12ویں خطاب کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لال قلعہ کو ہندوستان کی ترقی اور عروج کے اگلے باب کے لیے لانچ پیڈ میں تبدیل کر دیا۔ 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر،انہوں نے جرأت مندانہ اعلانات کا ایک سلسلہ کیا جو ایک قوم کو مستقبل میں صرف قدم نہیں، بلکہ چھلانگ لگانے کے لیے تیار ہونے کا اشارہ دیتا ہے۔