نیوزی لینڈ میں بھارتیہ برادری سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 11th, 01:15 pm

ہم بھارتیہ یہ بات 20 سال سے سن رہے ہیں۔ لیکن آج 40 سال بعد ایک بھارتیہ وزیر اعظم نیوزی لینڈ آیا ہے۔ یہ میری خوش نصیبی ہے۔ میں آپ سب کو نیوزی لینڈ کے تمام باشندوں کے لیے ایک سو چالیس کروڑبھارتیوں کی نیک خواہشات لے کر آیاہوں۔

وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ میں بھارتی برادری سے خطاب کیا

July 11th, 12:35 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ’’کیا اورا مودی‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک شاندار تقریب میں بھارت نژاد افراد کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ ایک خصوصی خیرسگالی کے اظہار کے طور پر نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم عز ت مآب کرسٹوفر لکسن بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر دس ہزار سے زائد بھارت نژاد افراد نے بھرپور جوش، ولولے اور گرمجوشی کے ساتھ شرکت کی، جس سے تقریب کا ماحول نہایت پُرجوش اور یادگار بن گیا۔

وزیر اعظم 13-14 مارچ کو آسام کا دورہ کریں گے۔

March 12th, 05:33 pm

وزیر اعظم، جناب نریندر مودی، 13-14 مارچ 2026 کو آسام کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران، وزیر اعظم کوکراجھار، گوہاٹی اور سلچر میں 47,600 کروڑ سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، قوم کو وقف کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے، بھومی پوجن کریں گے۔

دہرادون میں اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریب میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

November 09th, 01:00 pm

دیوبھومی اتراکھنڈ کا میرا بھے- بندھوں، دیدی- بھُلیوں، دانا- سیانوں۔ آپ سبو کیں، میر نمسکار، پئے لاگ، سیوا سوندھی۔

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کا دہرادون میں ریاست اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریبات سے خطاب

November 09th, 12:30 pm

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہرادون میں ریاست اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے 8140 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے دیوبھومی اتراکھنڈ کے عوام کو مبارکباد دی اور ان سب کے لیے اپنے دلی جذبات، احترام اور خدمت کے جذبے کا اظہار کیا۔

سکم@50 پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 29th, 10:00 am

آج کا یہ دین خاص ہے ، یہ سکم کے جمہوری سفر کی گولڈن جوبلی کا موقع ہے ۔ میں خود آپ سب کے درمیان رہ کر اس جشن ، اس جوش و خروش اور 50 سال کے کامیاب سفر کا حصہ بننا چاہتا تھا ۔ میں بھی آپ کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر اس جشن کا حصہ بننا چاہتا تھا ۔ میں بہت صبح دہلی سے نکل کر باگڈوگرا تو پہنچ گیا ، لیکن موسم نے مجھے آپ کے دروازے تک تو پہنچا دیا ، لیکن مجھے آگے جانے سے روک دیا اور اس لیے مجھے آپ سے براہ راست ملنے کا موقع نہیں ملا ۔ لیکن میں یہ منظر دیکھ رہا ہوں ، اتنا شاندار منظر میرے سامنے ہے ، لوگ ہی لوگ نظر آ رہے ہیں ، کتنا شاندار نظارہ ہے ۔ کتنا اچھا ہوتا ، میں بھی آپ کے درمیان ہوتھا ، لیکن میں نہیں پہنچ پایا ، میں آپ سب سے معذرت چاہتا ہوں ۔ لیکن جیسا کہ معزز وزیر اعلیٰ نے مجھے مدعو کیا ہے ، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں ، جیسے ہی ریاستی حکومت فیصلہ کرے گی ، میں سکم ضرور آؤں گا ، میں آپ سب کا درشن کروں گا اور اس 50 سال کے کامیاب سفر کانظارہ بھی کروں گا ۔ آج کا یہ دن گزشتہ 50 برسوں کی کامیابیوں کا جشن منانے کا دن ہے اور آپ نے ایک بہت اچھا پروگرام ترتیب دیا ہے ۔ میں مسلسل سن رہا تھا ، دیکھ رہا تھا ، خود وزیر اعلیٰ اس تقریب کو یادگار بنانے کے لیے بہت توانائی سے مصروف ہیں ۔ وہ دہلی میں بھی دو بار آکر دعوت دے کر گئے ہیں ۔ میں آپ سبھی کو سکم کی 50 ویں سالگرہ پر بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’سکم50@‘کی تقریبات سے خطاب کیا

May 29th, 09:45 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گنگٹوک میں منعقدہ’ سکم @50‘ پروگرام سے خطاب کیا۔ اس تقریب کا موضوع ’’ جب ترقی بامقصد ہوتی ہے اور قدرت ترقی کو پروان چڑھاتی ہے ‘‘تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے سکم کی ریاست کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر اس خاص دن پر سکم کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر لوگوں کے جنون، توانائی اور جوش و خروش کا مشاہدہ کرنا چاہتے تھے لیکن خراب موسم کی وجہ سے وہ حاضر نہیں ہو سکے۔ انہوں نے مستقبل قریب میں سکم کا دورہ کرنے اور ان کی کامیابیوں اور تقریبات کا حصہ بننے کا وعدہ کیا۔ وزیر اعظم نے تذکرہ کیا کہ آج کا دن ان کی گزشتہ 50 سالوں کی کامیابیوں کو منانے کا دن ہے، اس عظیم تقریب کو یادگار بنانے میں سکم کے وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کی توانائی کی ستائش کی۔ انہوں نے ایک بار پھر سکم کے لوگوں کو ان کی ریاست کی گولڈن جوبلی تقریبات پر مبارکباد دی۔

جموں و کشمیر میں سونمرگ ٹنل کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

January 13th, 12:30 pm

لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا جی، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جی، میرے کابینہ کے ساتھی جناب نتن گڈکری جی،جناب جتیندر سنگھ جی، اجے ٹمٹا جی، نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری جی، قائد حزب اختلاف سنیل شرما جی،سبھی ممبران پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور جموں و کشمیر کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں سونمرگ سرنگ کا افتتاح کیا

January 13th, 12:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر میں سونمرگ سرنگ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان مزدوروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سخت محنت کی اور جموں و کشمیر اور ہندوستان کی ترقی کے لیے اپنی جانیں بھی خطرے میں ڈالیں ۔ جناب مودی نے کہا کہ ’’چیلنجوں کے باوجود ہمارا عزم نہیں ہٹا‘‘۔ انہوں نے کام کو مکمل کرنےکی غرض سے راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے مزدوروں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی ۔ انہوں نے 7 مزدوروں کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔

اتراکھنڈ اکے یوم تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم کے بیان کا متن

November 09th, 11:00 am

اتراکھنڈ کا سلور جوبلی سال آج سے ہی شروع ہو رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمارا اتراکھنڈ اپنے 25ویں سال میں داخل ہو رہا ہے۔ ہمیں اب اتراکھنڈ کے روشن مستقبل کے لیے اگلے 25 سال کا سفر شروع کرنا ہے۔ اس میں ایک خوشگوار اتفاق بھی ہے۔ یہ سفر ایسے وقت میں ہوگا جب ملک بھی 25 سال کے امرت کال میں ہے، یعنی ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ترقی یافتہ اتراکھنڈ، ملک اس عزم کو اس مدت میں پورا ہوتا ہوا دیکھے گا۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ اتراکھنڈ کے لوگ آنے والے 25 سالوں کے لیے عزائم کے ساتھ ریاست بھر میں مختلف پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ ان پروگراموں کے ذریعہ اتراکھنڈ کا فخر بلند ہوگا اور ترقی یافتہ اتراکھنڈ کا ہدف بھی ریاست کے ہر شہری تک پہنچے گا۔ میں اس اہم موقع پر آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ابھی دو دن پہلے پرواسی اتراکھنڈ کانفرنس کا بھی کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ مجھے یقین ہے کہ اتراکھنڈ کے ہمارے مہاجر باشندے ریاست کی ترقی کے سفر میں بڑا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دیو بھومی اتراکھنڈ کے سلور جوبلی سال پر اتراکھنڈ کے لوگوں کو مبارکباد دی

November 09th, 10:40 am

وزیر اعظم نے اتراکھنڈ کے یوم تاسیس پر تمام لوگوں کو مبارکباد دی اور آج سے ریاست اتراکھنڈ کی تشکیل کے سلور جوبلی سال کے آغازکا ذکر کیا۔ اتراکھنڈ کے قیام کے 25 ویں سال میں داخل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے، جناب مودی نے لوگوں سے ریاست کے آنے والے 25 سالوں کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتراکھنڈ کے آنے والے 25 سالوں کا یہ سفر ایک عظیم اتفاق ہےکیونکہ بھارت بھی اپنے 25 سال کے امرت کال میں ہے جس کا مطلب ہے کہ وکست (ترقی یافتہ) اتراکھنڈ ایک وکست بھارت کے لیے ہے۔ جناب مودی نے ریمارک کیا کہ ملک اس مدت میں قرارداد کی تکمیل کا مشاہدہ کرے گا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ عوام نے آئندہ 25 سالوں کے لیے عزم کے ساتھ ساتھ متعدد پروگرام شروع کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پروگراموں کے ذریعے اتراکھنڈ کا افتخار بلندہو گا اور ترقی یافتہ اتراکھنڈ کا ہدف ریاست کے ہر باشندے تک پہنچے گا۔ جناب مودی نے اس اہم موقع پر اور اس اہم عزم کواختیار کرنے کے لیے ریاست کے تمام باشندوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے حال ہی میں ’پرواسی اتراکھنڈ سمیلن‘ کے کامیاب انعقاد کا بھی ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ اتراکھنڈ کے ٖتارکین وطن اتراکھنڈ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

The people of Jammu and Kashmir are tired of the three-family rule of Congress, NC and PDP: PM Modi

September 28th, 12:35 pm

Addressing a massive rally in Jammu, PM Modi began his speech by paying tribute to Shaheed Sardar Bhagat Singh on his birth anniversary, honoring him as a source of inspiration for millions of Indian youth. In his final rally for the J&K assembly elections, PM Modi reflected on his visits across Jammu and Kashmir over the past weeks, noting the tremendous enthusiasm for the BJP everywhere he went.

PM Modi captivates the audience at Jammu rally

September 28th, 12:15 pm

Addressing a massive rally in Jammu, PM Modi began his speech by paying tribute to Shaheed Sardar Bhagat Singh on his birth anniversary, honoring him as a source of inspiration for millions of Indian youth. In his final rally for the J&K assembly elections, PM Modi reflected on his visits across Jammu and Kashmir over the past weeks, noting the tremendous enthusiasm for the BJP everywhere he went.

BJP government is boosting tourism in Uttarakhand, creating new job opportunities: PM Modi at Rishikesh

April 11th, 12:45 pm

Ahead of the Lok Sabha Elections of 2024, Prime Minister Narendra Modi extended his heartfelt gratitude to all the people who gathered in the Rishikesh rally upon the PM’s arrival. The PM said, “You have come in such large numbers to bless us in Rishikesh, the gateway to Char Dham, situated in the proximity of Mother Ganga.” The PM discussed several key aspects related to Uttarakhand’s vision and the milestones achieved already.

PM Modi addresses an enthusiastic crowd at a public meeting in Rishikesh, Uttarakhand

April 11th, 12:00 pm

Ahead of the Lok Sabha Elections of 2024, Prime Minister Narendra Modi extended his heartfelt gratitude to all the people who gathered in the Rishikesh rally upon the PM’s arrival. The PM said, “You have come in such large numbers to bless us in Rishikesh, the gateway to Char Dham, situated in the proximity of Mother Ganga.” The PM discussed several key aspects related to Uttarakhand’s vision and the milestones achieved already.

دوارکا، گجرات میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 25th, 01:01 pm

اسٹیج پر تشریف فرما گجرات کے مقبول وزیر اعلی جناب بھوپندر بھائی پٹیل، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی جناب سی آر پاٹل، گجرات پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر، دیگر تمام معززین اور گجرات کے میرے بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم نے دوارکا، گجرات میں 4150 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ملک کے نام وقف کیا

February 25th, 01:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے دوارکا میں 4150 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں ملک کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے اوکھا مین لینڈ اور بیت دوارکا کو جوڑنے والے سدرشن سیتو، وڈینار اور راجکوٹ-اوکھا میں پائپ لائن پروجیکٹ، راجکوٹ-جیتلسر-سومناتھ اور جیتلسر-ونسجلیا ریل برقی کاری منصوبوں کو ملک کے نام وقف کیا۔ انہوں نے این ایچ-927 کے دھوراجی-جمکنڈورنا-کالاواڑ سیکشن کی توسیع کرنے، جام نگر میں علاقائی سائنس سینٹر اور سکا تھرمل پاور اسٹیشن، جام نگر میں فلو گیس ڈیسلفرائزیشن (ایف جی ڈی) سسٹم کی تنصیب کا سنگ بنیاد رکھا۔

دہرہ دون سے دہلی کے لیے وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 25th, 11:30 am

اتراکھنڈ کے گورنر محترم گرمیت سنگھ جی، اتراکھنڈ کے مقبول وزیر اعلیٰ محترم پشکر سنگھ دھامی، وزیر ریل اشونی ویشنو، حکومت اتراکھنڈ کے وزراء، مختلف ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی، میئر، ضلع پریشد کے ممبران، دیگر حضرات، اور اتراکھنڈ کے میرے عزیز بھائیوں اور بہنوں، اتراکھنڈ کے سبھی لوگوں کو وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کی بہت بہت مبارکباد۔

وزیراعظم نے دہرہ دون سے دہلی تک کی وندے بھارت ایکسپریس کو، جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

May 25th, 11:00 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دہرہ دون سے دہلی تک آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے اُن ریل سیکشنوں کو بھی ملک کے نام وقف کیا، جن کی حال ہی میں بجلی کاری کی گئی۔ انہوں نے اترا کھنڈ کو ایسی ریاست قرار دیا، جہاں 100 فیصد ریل ریاستوں کی بجلی کاری کی جاچکی ہے۔

کاشی میں کاشی تیلگو سنگمم کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 29th, 07:46 pm

نمسکار! آپ سبھی کو گنگا پشکرالو اُتسو کی دلی نیک تمنائیں۔ آپ سب کاشی میں آئے ہیں، اس لیے اس سفر میں آپ ذاتی طور پر میرے بھی مہمان ہیں،اور جیسا ہمارے یہاں کہتے ہیں مہمان تو دیو کی طرح ہیں۔ میں ذمہ داریوں کی وجہ سے بھلے ہی آپ کے خیرمقدم کے لیے وہاں موجود نہیں ہو سکا ہوں، لیکن میرا دل آپ سب کے بیچ رہنے کا احساس ہو رہا ہے۔ میں اس اہتمام کے لیے کاشی – تیلگو کمیٹی اور پارلیمنٹ میں میرے ساتھ جی وی ایل نرسمہا راؤ جی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔کاشی کے گھاٹ پر یہ گنگا پشکرالو تیوہار، گنگا اور گوداوری کے سنگم کی طرح ہے۔ یہ بھارت کی قدیم تہذیبوں، ثقافتوں اور روایات کے سنگم کا تیوہار ہے۔ آپ کو یاد ہوگا، کچھ مہینے پہلے یہیں کاشی کی سرزمین پر کاشی-تمل سنگمم کا اہتمام بھی ہوا تھا۔ ابھی کچھ ہی دن پہلے مجھے سوراشٹر سنگمم میں بھی شامل ہونے کی خوش نصیبی حاصل ہوئی ہے۔ تب میں نے کہا تھا، آزادی کا یہ امرت کال ملک کی گوناگونیت کا، متنوع دھاروں کا سنگم کال ہے۔ تنوع کے اس میل سے قومیت کا امرت نکل رہا ہے ، جو بھارت کو لامحدود مستقبل تک توانا رکھے گا۔