ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 06th, 08:14 pm
یہاں ہندوستان ٹائمز سمٹ میں ملک اور بیرونِ ملک سے متعدد مہمانان موجود ہیں۔ میں منتظمین اور تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شوبھنا جی نے ابھی دو باتوں کا ذکر کیا، جو میں نے محسوس کیا۔ ایک تو انہوں نے کہا کہ جب مودی جی پچھلی بار تشریف لائے تھے تو انہوں نے یہ مشورہ دیا تھا۔ اس ملک میں کوئی بھی میڈیا ہاؤسز کو کام بتانے کی ہمت کوئی نہیں کر سکتا۔ لیکن میں نے کی تھی، اور مجھے خوشی ہے کہ شوبھنا جی اور ان کی ٹیم نے یہ کام بڑے جوش و خروش سے کیا۔ اور ملک کو، جب میں ابھی نمائش دیکھ کے آیا، میں سب سے درخواست کروں گا کہ اس کو ضرور دیکھیئے۔ ان فوٹوگرافروں نے اس لمحے کو اس طرح قید کیا ہے کہ اسے امر کر دیا ہے۔ دوسری بات جو انہوں نے کہی، اور وہ بھی ذرا میں الفاظ کو جیسے میں سمجھ رہا ہوں، انہوں نے کہا کہا آپ آگے بھی، ایک تو یہ کہہ سکتی تھیں، کہ آپ آگے بھی ملک ملک خدمت کرتے رہئے، تاہم ہندوستان ٹائمز یہ کہے، آپ آگے بھی ایسے ہی خدمت کرتے رہئے، میں اس کے لیے بھی خصوصی طور پر اظہار تشکر کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا نئی دہلی میں ہندستان ٹائمز لیڈر شپ سمِٹ 2025 سے خطاب
December 06th, 08:13 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ہندستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ 2025 سے خطاب کیا۔ اس موقع کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ اس سمٹ میں ملک اور بیرون ملک سے آئے ہوئے متعدد معزز مہمان موجود ہیں اور انہوں نے منتظمین سمیت تمام ان لوگوں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اپنے خیالات رکھے۔ جناب مودی نے بتایا کہ شوبھانا جی نے اپنی گفتگو میں دو نکات کا ذکر کیا تھا جن پر انہوں نے خصوصی توجہ دی۔ پہلا نکتہ ان کے اُس مشورے سے متعلق تھا جو انہوں نے اپنی گزشتہ آمد کے وقت دیا تھا، ایسا مشورہ جو عموماً میڈیا اداروں کو نہیں دیا جاتا، لیکن انہوں نے دیا۔ انہیں خوشی ہے کہ شوبھانا جی اور ان کی ٹیم نے اسے پوری دلچسپی کے ساتھ عملی جامہ پہنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ نمائش دیکھنے گئے تو انہوں نے محسوس کیا کہ فوٹوگرافرز نے لمحوں کو اس طرح محفوظ کیا ہے کہ وہ امر ہو گئے ہیں اور انہوں نے سب کو اسے دیکھنے کا مشورہ دیا۔ جناب مودی نے شوبھانا جی کے دوسرے نکتے کا بھی حوالہ دیا، جسے انہوں نے صرف یہ خواہش نہیں سمجھا کہ وہ ملک کی خدمت جاری رکھیں، بلکہ یہ ہندستان ٹائمز کی طرف سے یہ کہنے کے برابر ہے کہ وہ اسی جذبے سے خدمت کرتے رہیں جس پر انہوں نے خاص طور پر اظہارِ تشکر کیا۔The energy here today, especially among the youth, says it all - ‘Phir Ek Baar, NDA Sarkar’: PM Modi in Nawada, Bihar
November 02nd, 02:15 pm
In a public rally in Nawada, PM Modi highlighted the enthusiasm among the women of Bihar whenever he visited the state. He noted that from Jeevika Didis powering the rural economy to Lakhpati Didis setting examples of self-reliance, and to Krishi Sakhis, Bank Sakhis and Namo Drone Didis, women are leading the Bihar's transformation. Urging the crowd to switch on their mobile flashlights, he gathered support for the NDAPM Modi addresses large public gatherings in Arrah and Nawada, Bihar
November 02nd, 01:45 pm
Massive crowd attended PM Modi’s rallies in Arrah and Nawada, Bihar, today. Addressing the gathering in Arrah, the PM said that when he sees the enthusiasm of the people, the resolve for a Viksit Bihar becomes even stronger. He emphasized that a Viksit Bihar is the foundation of a Viksit Bharat and explained that by a Viksit Bihar, he envisions strong industrial growth in the state and employment opportunities for the youth within Bihar itself.راجستھان کے بانسواڑہ میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کا متن
September 25th, 02:32 pm
ماں تریپورہ سندری کی جے ، بانیشور دھام کی جے، مانگڑھ دھام کی جے ، آپ سب کو جے گرو! رام رام! گورنر جناب ہری بھاؤ باگڈے جی، یہاں کے چہیتے وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال شرما جی ، سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے، میرے کابینہ کے ساتھی پرہلاد جوشی، جودھ پور سے ہمارے ساتھ جڑ رہے بھائی گجیندر سنگھ شیخاوت جی، اشونی ویشنو جی ، بیکانیر سے ہمارے ساتھ شریک ہورہے جناب ارجن رام میگھوال جی ، یہاں موجود نائب وزیر اعلیٰ پریم چند بیروا جی ، دیا کماری جی ، بی جے پی کے ریاستی صدر جناب مدن راٹھور، راجستھان حکومت کے وزراء، دیگر تمام معززین، بھائیو اور بہنو،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے بانسواڑہ شہر میں 1,22,100 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
September 25th, 02:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے شہر بانسواڑہ میں 1,22,100 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ نوراتری کے چوتھے دن ، وزیر اعظم نے بانسواڑہ میں ماں تریپورہ سندری کی مقدس سرزمین کا دورہ کرنے کی اپنی خوش قسمتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کانٹھل اور واگڑ دیکھنے کا بھی موقع ملا جسے گنگا کے طور پر قابل احترام ماں ماہی کہا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماہی کا پانی ہندوستان کی قبائلی برادریوں کے، خود کو ماحول کے مطابق بنانے اور ان کی جدوجہد کی علامت ہے ۔ انہوں نے مہایوگی گووند گرو جی کی متاثر کن قیادت پر روشنی ڈالی ، جن کی میراث ہمیشہ برقرار ہے اور ماہی کا مقدس پانی اس عظیم داستان کا گواہ ہے۔ جناب مودی نے ماں تریپورہ سندری اور ماں ماہی کو خراج عقیدت پیش کیا اور عقیدت اور بہادری کی اس سرزمین سے انہوں نے مہارانا پرتاپ اور راجہ بنشیا بھیل کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔نئی دہلی میں اراکین پارلیمنٹ کیلئےنئے تعمیر شدہ فلیٹس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 11th, 11:00 am
پروگرام میں موجود جناب اوم برلا جی، منوہر لال جی، کرن رجیجو جی، مہیش شرما جی، پارلیمنٹ کے تمام معزز اراکین، لوک سبھا کے سکریٹری جنرل، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں اراکین پارلیمنٹ کے لیے نئے تعمیر شدہ فلیٹس کا افتتاح کیا
August 11th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بابا کھڑک سنگھ مارگ پر اراکین پارلیمنٹ کے لیے 184 نو تعمیر شدہ ٹائپ VII کثیر منزلہ فلیٹس کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے کرتویہ پتھ پر کرتویہ بھون کے نام سے موسوم کامن سنٹرل سکریٹریٹ کا افتتاح کیا تھا اور آج انہیں اراکین پارلیمنٹ کے لیے نئے تعمیر شدہ رہائشی کمپلیکس کا افتتاح کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے ہندوستان کی چار بڑی ندیوں کے نام سے موسوم کئے گئے چار ٹاور - کرشنا، گوداوری، کوسی اور ہگلی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دریا، جو لاکھوں لوگوں کو زندگی بخشتے ہیں، اب عوامی نمائندوں کی زندگیوں میں خوشی کی نئی لہر کی تحریک کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریاؤں کے نام پرنام رکھنے کی روایت قوم کو اتحاد کے دھاگے میں باندھ دیتی ہے۔ جناب نریندر مودی نے کہا کہ نئے کمپلیکس سے دہلی میں ارکان پارلیمنٹ کے رہنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں اراکین پارلیمنٹ کے لیے سرکاری رہائش کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے تمام ممبران پارلیمنٹ کو مبارکباد پیش کی اور فلیٹس کی تعمیر میں شامل انجینئروں اور مزدوروں کی بھی تعریف کی، پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں ان کی لگن اور محنت کی ستائش کی۔کرتویہ پتھ،نئی دہلی میں کرتویہ بھون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن
August 06th, 07:00 pm
— انقلاب کا مہینہ اگست— اور 15 اگست سے پہلےیہ تاریخی موقع ہم ایک کے بعد ایک جدید بھارت کی تعمیر سے جڑی کامیابیوں کے گواہ بن رہے ہیں۔ یہیں قومی راجدھانی دہلی میں ہم نے کرتویہ پتھ، نیا سنسد بھون (پارلیمنٹ ہاؤس)، نیا رکھشا بھون (ڈیفنس آفس کمپلیکس)، بھارت منڈپم، یشوبومی، شہیدوں کے لیے وقف قومی جنگی یادگار، نیتا جی سبھاش بابو کا مجسمہ اور اب یہ کرتویہ دیکھا ہے۔ یہ محض نئی عمارتیں یا عام انفراسٹرکچر نہیں ہیں– انہی عمارتوں کے اندر ہی ’وِکست بھارت‘ (ترقی یافتہ ہندوستان) کی پالیسیاں اسی امرت کال میں مرتب ہوں گی، ’وِکست بھارت‘کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے اور یہیں سے آنے والی دہائیوں تک قوم کی سمت کا تعین کیا جائے گا۔ کرتویہ بھون کے افتتاح پر میں آپ سب کو اور اپنے تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج میں ان تمام انجینئروں اور تمام کارکن ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کی تعمیر میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر کرتویہ بھون کے افتتاحی پروگرام سے خطاب
August 06th, 06:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر واقع کرتویہ بھون-3 کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انقلاب کا مہینہ اگست یوم آزادی سے قبل ایک اور تاریخی سنگ میل لے کر آیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان ایک کے بعد ایک، جدیدہندوستان کی تعمیر سے وابستہ اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ نئی دہلی کا حوالہ دیتے ہوئے جناب مودی نے حالیہ بنادی ڈھانچے کی نمایاں تعمیرات کا ذکر کیا ،جن میں کرتویہ پتھ، نئی پارلیمنٹ کی عمارت، نیا ڈیفنس آفس کمپلیکس، بھارت منڈپم، یشو بھومی، شہداء کو وقف قومی جنگی یادگار(وار میموریل)، نیتا جی سبھاش چندر بوس کا مجسمہ اور اب کرتویہ بھون شامل ہیں۔وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ صرف نئی عمارتیں یا عام ڈھانچے نہیں ہیں، بلکہ امرت کال میں ایک ترقی یافتہ ہندوسان کی تشکیل کے لیے پالیسیاں انہی عمارتوں میں بنیں گی اور آنے والی دہائیوں میں ملک کی سمت انہی اداروں سے طے ہوگی۔ انہوں نے کرتویہ بھون کے افتتاح پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی اور اس کی تعمیر میں شامل انجینئروں اور شرم جیویوں کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم 6 اگست کو کرتویہ بھون کا افتتاح کریں گے
August 04th, 05:44 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 اگست کو دوپہر تقریباً 12 بج کر 15 منٹ پر دہلی کے کرتویہ پتھ پر تعمیر کردہ کرتویہ بھون کا دورہ کریں گے اور اس کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم تقریباً 6:30 بجے کرتویہ پتھ پر ایک عوامی پروگرام سے خطاب کریں گے۔تمل ناڈو کے توتوکُڈی میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پروزیر اعظم کے خطاب کامتن
July 26th, 08:16 pm
تمل ناڈو کے گورنر آر این روی جی، کابینہ میں میرے ساتھی کِنْجَرَپُو رام موہن نائیڈو جی، ڈاکٹر ایل مرگن جی، تمل ناڈو کے وزیر تَنگم ٹینَّرسُو جی، ڈاکٹر ٹی آر بی راجہ جی، پی گیتا جیون جی، انیتا آر رادھا کرشنن جی، رکن پارلیمنٹ کنموتھی جی، تمل ناڈو بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور ہمارے ایم ایل اے نینار ناگیندرن جی اور تمل ناڈو کے میرے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے توتوکوڈی میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کام کا سنگ بنیاد ، افتتاح اور انہیں قوم کے نام وقف کیا
July 26th, 07:47 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے توتوکوڈی میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ متعدد شعبوں میں تاریخی منصوبوں کا ایک سلسلہ جو علاقائی رابطے کو نمایاں طور پر بڑھائے گا، لاجسٹک کارکردگی کو فروغ دے گا، صاف توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا اور پورے تمل ناڈو میں شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا۔ کارگل وجے دیوس کے موقع پر، جناب مودی نے کارگل کے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت اور بہادر جانبازوں کو سلام اور ملک کے لیے قربانی دینے والے شہیدوں کو دلی خراج عقیدت پیش کیا ۔یمنا نگر، ہریانہ میں ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح / سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 14th, 12:00 pm
ہریانہ کے مقبول عام وزیر اعلیٰ جناب نائب سنگھ سینی جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی منوہر لال جی، راؤ اندرجیت سنگھ جی، کرشن پال جی، حکومت ہریانہ کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی اور میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں۔ ہریانہ کے میرے بھائی – بہنا نے مودی کی رام رام۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہریانہ کے یمنا نگر میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
April 14th, 11:54 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہریانہ کے یمنا نگر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا۔ ہریانہ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے، انہوں نے ہریانہ کی مقدس سرزمین کو خراج عقیدت پیش کیا، اسے ماں سرسوتی کی جائے پیدائش، منتر دیوی کا مسکن، پنچ مکھی ہنومان جی کا مقام اور مقدس کپال موچن صاحب کا مقام تسلیم کرتے ہوئے اسے خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہریانہ ثقافت، عقیدت اور لگن کا سنگم ہے ‘‘۔ انہوں نے بابا صاحب امبیڈکر کی 135ویں یوم پیدائش پر تمام شہریوں کو دِل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات پیش کیں اور بابا صاحب کے ویژن اور حوصلے کو اجاگر کیا ، جو بھارت کے ترقی کے سفر کی رہنمائی کر رہے ہیں۔مدرا یوجنا کے مستفیدین سے وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
April 08th, 01:30 pm
استفادہ کنندہ- سَر، آج میں اپنی کہانی بتانا چاہوں گا کہ کس طرح پالتو جانوروں کے شوق سے میں ایک کاروباری شخص بن گیا اور میرا کاروبار کے9 ورلڈکے نام سےہے، جہاں ہم ہر قسم کے پالتو جانوروں کا سامان، ادویات اور پالتو جانور فراہم کرتے ہیں۔ سَر، مدرا لون ملنے کے بعد، ہم نے بہت سی سہولیات شروع کیں، جیسے کہ ہم نے پیٹ بورڈنگ کی سہولت شروع کی، کوئی بھی والدین جو کہیں باہر جا رہے ہیں، وہ اپنے پالتو جانور ہمارے پاس چھوڑ سکتے ہیں اور ان کے پالتو جانور ہمارے ساتھ گھریلو ماحول میں رہ سکتے ہیں۔ مجھے جانوروں سے جو پیار ہے وہ الگ ہے سَر، جیسا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں کھاؤں یا نہ کھاؤں لیکن مجھے انہیں کھلانا ہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےمدرا یوجنا کے مستفیدین سے بات چیت کی
April 08th, 01:03 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں 7 ، لوک کلیان مارگ پر پردھان منتری مدرا یوجنا کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر مدرا یوجنا کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی ۔ انہوں نے مہمانوں کے استقبال کی ثقافتی اہمیت اور ان کی موجودگی سے گھر میں آنے والے تقدس پر زور دیتے ہوئے تمام حاضرین کا دل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے شرکاء کو اپنے تجربات مشترک کرنے کو کہا ۔ جناب مودی نے ایک ایسے مستفید کے ساتھ بات چیت کی جو پالتو جانوروں کی فراہمی ، ادویات اور خدمات کے کاروباری بن چکے ہیں ، انہوں نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو مشکل وقت کے دوران کسی کی صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے مستفید ہونے والے سے کہا کہ وہ بینک کے ان اہلکاروں کو مدعو کریں جنہوں نے قرضوں کی منظوری دی ہے اور ان سے قرض کی وجہ سے ہونے والی پیش رفت کو ظاہر کریں ۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف ان کے اعتماد کو تسلیم کریں گے بلکہ بڑے خواب دیکھنے کی ہمت کرنے والے افراد کی حمایت کرنے کے ان کے فیصلے پر اعتماد پیدا کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حمایت کرنےکے نتائج کا مظاہرہ بلاشبہ انہیں ترقی اور کامیابی کو فروغ دینے میں ان کے تعاون پر فخر محسوس کرائے گا ۔وزیراعظم نے سری لنکا کے صدر سے دو طرفہ بات چیت کی
April 05th, 05:54 pm
وزیر اعظم نے آج کولمبو میں واقع صدارتی سیکرٹریٹ میں سری لنکا کے صدرعزت مآب انورا کمارا ڈسانائیکا کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔ مذاکرات سے قبل انڈیپینڈنس اسکوائر پر وزیراعظم کا رسمی استقبال کیا گیا۔ ستمبر 2024 میں صدر ڈسنائیکا کے عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم سری لنکا کا سرکاری دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما ہیں۔نتائج کی فہرست: وزیر اعظم کا دورۂ سری لنکا
April 05th, 01:45 pm
حکومت ہند اور جمہوری سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا کی حکومت کے درمیان بجلی کی درآمد/برآمد کے لیے ایچ وی ڈی سی انٹر کنکشن کے نفاذ کے لیے مفاہمت نامےسری لنکا کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کے کلمات
April 05th, 11:30 am
میرے لیے یہ بہت فخر کی بات ہے کہ آج صدر دسنائیک کی طرف سے ‘سری لنکا مترا وبھوشن’ سے مجھے نوازا گیا ۔ یہ ایوارڈ نہ صرف مجھے بلکہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کو بھی اعزازبخشتا ہے ۔ یہ ہندوستان اور سری لنکا کے عوام کے درمیان تاریخی تعلقات اور گہری دوستی کو شاندارخراج تحسین ہے ۔