سکم@50 پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 29th, 10:00 am
آج کا یہ دین خاص ہے ، یہ سکم کے جمہوری سفر کی گولڈن جوبلی کا موقع ہے ۔ میں خود آپ سب کے درمیان رہ کر اس جشن ، اس جوش و خروش اور 50 سال کے کامیاب سفر کا حصہ بننا چاہتا تھا ۔ میں بھی آپ کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر اس جشن کا حصہ بننا چاہتا تھا ۔ میں بہت صبح دہلی سے نکل کر باگڈوگرا تو پہنچ گیا ، لیکن موسم نے مجھے آپ کے دروازے تک تو پہنچا دیا ، لیکن مجھے آگے جانے سے روک دیا اور اس لیے مجھے آپ سے براہ راست ملنے کا موقع نہیں ملا ۔ لیکن میں یہ منظر دیکھ رہا ہوں ، اتنا شاندار منظر میرے سامنے ہے ، لوگ ہی لوگ نظر آ رہے ہیں ، کتنا شاندار نظارہ ہے ۔ کتنا اچھا ہوتا ، میں بھی آپ کے درمیان ہوتھا ، لیکن میں نہیں پہنچ پایا ، میں آپ سب سے معذرت چاہتا ہوں ۔ لیکن جیسا کہ معزز وزیر اعلیٰ نے مجھے مدعو کیا ہے ، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں ، جیسے ہی ریاستی حکومت فیصلہ کرے گی ، میں سکم ضرور آؤں گا ، میں آپ سب کا درشن کروں گا اور اس 50 سال کے کامیاب سفر کانظارہ بھی کروں گا ۔ آج کا یہ دن گزشتہ 50 برسوں کی کامیابیوں کا جشن منانے کا دن ہے اور آپ نے ایک بہت اچھا پروگرام ترتیب دیا ہے ۔ میں مسلسل سن رہا تھا ، دیکھ رہا تھا ، خود وزیر اعلیٰ اس تقریب کو یادگار بنانے کے لیے بہت توانائی سے مصروف ہیں ۔ وہ دہلی میں بھی دو بار آکر دعوت دے کر گئے ہیں ۔ میں آپ سبھی کو سکم کی 50 ویں سالگرہ پر بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’سکم50@‘کی تقریبات سے خطاب کیا
May 29th, 09:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گنگٹوک میں منعقدہ’ سکم @50‘ پروگرام سے خطاب کیا۔ اس تقریب کا موضوع ’’ جب ترقی بامقصد ہوتی ہے اور قدرت ترقی کو پروان چڑھاتی ہے ‘‘تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے سکم کی ریاست کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر اس خاص دن پر سکم کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر لوگوں کے جنون، توانائی اور جوش و خروش کا مشاہدہ کرنا چاہتے تھے لیکن خراب موسم کی وجہ سے وہ حاضر نہیں ہو سکے۔ انہوں نے مستقبل قریب میں سکم کا دورہ کرنے اور ان کی کامیابیوں اور تقریبات کا حصہ بننے کا وعدہ کیا۔ وزیر اعظم نے تذکرہ کیا کہ آج کا دن ان کی گزشتہ 50 سالوں کی کامیابیوں کو منانے کا دن ہے، اس عظیم تقریب کو یادگار بنانے میں سکم کے وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کی توانائی کی ستائش کی۔ انہوں نے ایک بار پھر سکم کے لوگوں کو ان کی ریاست کی گولڈن جوبلی تقریبات پر مبارکباد دی۔مورخہ 25مئی 2025 کو ’من کی بات‘کی 122 ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 25th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔ آج پورا ملک دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، غصے سے بھرا ہوا اور پرعزم ہے۔ یہ آج ہر بھارتی کا عزم ہے، ہمیں دہشت گردی کو ختم کرنا ہے۔’آپریشن سندور‘ کے دوران ہماری افواج نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اس نے ہر بھارتی کا سر اونچا کر دیا ہے۔ ہماری افواج نے جس درستگی کے ساتھ سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا وہ حیرت انگیز ہے۔’آپریشن سندور‘ نے دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نیا اعتماد اور جوش دیا ہے۔رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 23rd, 11:00 am
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب جیوتی رادتیہ سندھیا جی، سکانت مجمدار جی، منی پور کے گورنر اجے بھلّہ جی، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما جی، اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو جی، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا جی، میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما جی، سکّم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ جی، ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو جی، میزورم کے وزیر اعلیٰ لالدوہوما جی، تمام انڈسٹری لیڈرز، سرمایہ کار ، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘‘رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرس سمٹ 2025’’ کا افتتاح کیا
May 23rd, 10:30 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ‘‘رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ 2025’’ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر تمام معزز مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کہا اور شمال مشرقی خطے کے مستقبل پر فخر، گرمجوشی اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارت منڈپم میں حال ہی میں منعقدہ ‘‘اشٹ لکشمی مہوتسو’’ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ ایونٹ شمال مشرق میں سرمایہ کاری کا جشن ہے۔ وزیراعظم نے اس سمٹ میں صنعت کے نمایاں رہنماؤں کی موجودگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمال مشرقی خطے میں مواقع کے حوالے سے کتنے جوش و خروش کا ماحول ہے۔ انہوں نے تمام مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کو مبارکباد پیش کی اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول بنانے کی ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے ‘‘نارتھ ایسٹ رائزنگ سمٹ’’ کو سراہتے ہوئے شمال مشرقی بھارت کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم 23 مئی کو نئی دہلی میں ’’رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ‘‘ کا افتتاح کریں گے
May 22nd, 04:13 pm
شمال مشرقی خطے کو مواقع کی سرزمین کے طور پر اجاگر کرنے، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، اور اہم فریقین، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کے مقصد کے تحت، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 مئی کو صبح تقریباً 10:30 بجے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ’’رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ‘‘ کا افتتاح کریں گے۔