جمہوریہ کوریا کے صدر کے خصوصی ایلچیوں کے وفد نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی
July 17th, 06:40 pm
وزیر اعظم نے جون 2025 میں جی-7کے سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر لی جے مایونگ کے ساتھ اپنی انتہائی پرتپاک ملاقات کی تھی جس میں نتیجہ خیزبات چیت ہوئی تھی، وزیر اعظم نے اپنی اس ملاقات کو یاد کیا اور ہندوستان میں اعلیٰ اختیاراتی وفد بھیجنے کے صدر لی جے مایونگ کے اشارے کی بھر پور ستائش کی۔وزیر اعظم نے جی 7 سربراہ اجلاس کے موقع پر جمہوریہ کوریا کے صدر سے ملاقات کی
June 18th, 03:17 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 17 جون 2025 کو کینیڈا کے شہر کنانسکس میں 51 ویں جی 7 سربراہ اجلاس کے موقع پر جمہوریہ کوریا کے صدر ، عزت مآب جناب لی جے میونگ سے ملاقات کی ۔ جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان اور جمہوریہ کوریا تجارت ، سرمایہ کاری ، ٹیکنالوجی ، گرین ہائیڈروجن، جہاز سازی اور دیگر شعبوں میں مل کر کام کرنا چاہتے ہیں ۔جمہوریہ کوریا کے صدر کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات
May 20th, 12:06 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جی-7 سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ ہیروشیما میں 20 مئی 2023 کو جمہوریہ کوریا کے صدر عزت مآب جناب یون سُک یئول سے ملاقات کی۔ہندوستان میں کوریا کے سفارتخانے نے آر آر آر فلم سے ناٹو ناٹو ڈانس کور شیئر کیا
February 26th, 11:09 am
ہندوستان میں واقع کوریا کے سفارت خانے نے آر آر آر فلم سے ناٹو ناٹو ڈانس کور شیئر کیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسے جاندار اور دلکش اجتماعی کاوش قرار دیا۔وزیراعظم نریندر مودی نے رپبلک آف کوریا کے صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
May 10th, 12:52 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج رپبلک آف کوریا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر عالی جناب یون سک یول کو مبارک باد دی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے جمہوریہ کوریا کے نومنتخب صدر عالی جناب یون سُک-یول سے فون پر بات چیت کی
March 17th, 02:50 pm
نئی دہلی، 17/مارچ 2022 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریہ کوریا کے نومنتخب صدر عالی جناب یون سُک- یول سے آج فون پر بات چیت کی۔