پی ایم مودی نے من کی بات میں ہم وطنوں سے ڈیجیٹل مردم شماری 2027 میں شرکت کرنے اور اس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی

April 26th, 11:30 am

اس مہینے کے من کی بات ایپی سوڈ میں، پی ایم مودی نے نیوکلیئر اور ونڈ انرجی کے شعبوں میں ہندوستان کی ترقی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بھگوان بدھ کی تعلیمات، طبل بازگشت تقریب، فطرت کے تحفظ، بانس کے شعبے، قدیم تحریروں اور ریاضی کے اولمپیاڈ پروگرام سمیت کئی اہم موضوعات پر بھی بات کی۔ وزیر اعظم نے جاری ڈیجیٹل مردم شماری مہم کے بارے میں بھی بات کی اور ہر ایک سے اس عمل میں حصہ لینے کی اپیل کی۔

وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم یونان عزت مآب جناب کیریاکوس میتسوٹاکیس سے ملاقات کی

February 19th, 07:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 19 فروری 2026 کو اے آئی امپیکٹ سمٹ کے موقع پر ہیلینک ریپبلک (یونان) کے وزیر اعظم محترم جناب کیریاکوس متسوٹاکیس سے ملاقات کی۔ یونان کے وزیر اعظم 18 تا 19 فروری 2026 کے دوران نئی دہلی میں ہونے والے بھارت اے آئی امپیکٹ سمٹ، 2026 میں شرکت کے لیے بھارت کے دورے پر ہیں ۔ وزیر اعظم متسوٹاکیس کے ساتھ مسٹر دیمتریوس پاپاسٹرگیو، وزیر ڈیجیٹل گورننس اور سینئر حکام کا ایک وفد موجود تھا۔

اے آئی امپیکٹ سمٹ کے موقع پر جمہوریہ فن لینڈ کے وزیر اعظم عزت مآب جناب پیٹری اورپو کی وزیر اعظم مودی کے ساتھ ملاقات

February 18th, 05:10 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اے آئی امپیکٹ سمٹ کے موقع پر 18 فروری 2026 کو نئی دلی میں جمہوریہ فن لینڈ کے وزیر اعظم عزب مآب جناب پیٹری اورپو سے ملاقات کی۔

ہند-فرانس مشترکہ بیان

February 18th, 08:10 am

بھارت کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر، جمہوریۂ فرانس کے صدر عزت مآب مسٹر ایمانوئل میکرون نے 17 سے 19 فروری 2026 تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس امپیکٹ سمٹ 2026 میں شرکت کی۔ دورے کے دوران، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ بات چیت کی اور 17 فروری کو ممبئی میں مشترکہ طور پر ’’2026 ہند-فرانس اختراعی سال‘‘ کا افتتاح کیا۔ صدر میکرون کا ہندوستان کا یہ چوتھا دورہ ہے اور یہ فروری 2025 میں وزیر اعظم مودی کے دورۂ فرانس کے بعدہورہا ہے۔

وزیر اعظم 17 فروری کو ممبئی میں فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات کریں گے

February 16th, 09:02 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 فروری 2026 کو ممبئی میں فرانسیسی جمہوریہ کے صدر جناب ایمینوئل میکرون سے ملاقات کریں گے۔