The greatest pride of my life is that I am a karyakarta of the Bharatiya Janata Party: PM Modi at BJP HQ

January 20th, 11:16 am

Prime Minister Narendra Modi today addressed party leaders and karyakartas during the felicitation ceremony of the newly elected BJP President, Nitin Nabin, at the party headquarters in New Delhi. Congratulating Nitin Nabin, the Prime Minister said, “The organisational election process reflects the BJP’s commitment to internal democracy, discipline and a karyakarta-centric culture. I congratulate karyakartas across the country for strengthening this democratic exercise.”

PM Modi addresses BJP karyakartas at felicitation of New Party President

January 20th, 11:15 am

Prime Minister Narendra Modi today addressed party leaders and karyakartas during the felicitation ceremony of the newly elected BJP President, Nitin Nabin, at the party headquarters in New Delhi. Congratulating Nitin Nabin, the Prime Minister said, “The organisational election process reflects the BJP’s commitment to internal democracy, discipline and a karyakarta-centric culture. I congratulate karyakartas across the country for strengthening this democratic exercise.”

نئی دہلی میں بین الاقوامی آریہ مہا سمیلن 2025 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 31st, 07:00 pm

سب سے پہلے، مجھے آنے میں تاخیر ہوگئی، اس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ آج سردار صاحب کا یوم پیدائش تھا، ان کا 150واں یوم پیدائش تھا۔ ایکتا نگر میں Statue of Unity میں ان کا پروگرام تھا، اور اس کی وجہ سے میرے پہنچنے میں تاخیر ہوئی، اور اس کی وجہ سے، میں وقت پر نہیں پہنچ سکا۔ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ ہم سب اب بھی ان نعروں کی توانائی محسوس کرتے ہیں جو ہم نے یہاں پہنچ کر سنے۔جب بھی مجھے آپ کے درمیان ہونے کا موقع ملا ہے، اور جب جب میں آیا، وہ تجربہ دیویہ ہوتا ہے، ایک حیرت انگیز تجربہ ہوتا ہے۔ اور یہ سوامی دیانند کی دعائیں ہیں، ان کے آدرشوں کے لیے ہماری عقیدت، اور آپ تمام مفکرین کے ساتھ میری دہائیوں پرانی وابستگی ہے جو مجھے آپ کے درمیان بار بار رہنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ میں جب بھی آپ سے ملتا ہوں، جب بھی آپ سے بات چیت کرتا ہوں، میں ایک مختلف توانائی، ایک مختلف الہام سے بھر جاتا ہوں۔ مجھے ابھی اطلاع ملی کہ اس طرح کے نو اور میٹنگ ہال بنائے گئے ہیں۔ ہمارے تمام آریہ سماج ممبران اس پروگرام کو وہاں ویڈیو کے ذریعے دیکھ رہے ہیں۔ میں انہیں دیکھنے سے قاصر ہوں لیکن میں انہیں یہاں سے سلام کرتا ہوں۔

کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 31st, 09:00 am

سردار پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کے تاریخی موقع پر ، ایکتا نگر کی یہ روحانی صبح ، یہ پر شکوہ منظر ، سردار صاحب کے قدموں میں ہماری موجودگی ، آج ہم سب ایک عظیم لمحے کے گواہ بن رہے ہیں ۔ ملک بھر میں جاری ایکتا دوڑ، رن فار یونٹی ، کروڑ وں ہندوستانیوں کا جوش و خروش ، ہم نئے ہندوستان کے عزم کا بہ نفس نفیس مشاہدہ کر رہے ہیں ۔ آج یہاں جو پروگرام ہوئے ، کل شام کو جو شاندار پروگرام پیشش کیے گئے ، ان میں بھی ماضی کی روایت تھی، دور حال کی محنت اور استقلال کی جھلک تھی، مستقبل کے عزم کابھی مظاہرہ تھا۔سردار صاحب کے 150 ویں یوم پیدائش کی یاد میں ایک یادگاری سکہ اور خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا ہے ۔ میں تمام 140 کروڑ اہل وطن کو، سردار صاحب کے یوم پیدائش کا، قومی یوم یکجہتی کی بہت بہت مبارکباد پیش کر تا ہوں،بیش بہا نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کیواڑیا، گجرات کے کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی یکجہتی کا دن) کے پروگرام سے خطاب کیا

October 31st, 08:44 am

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس(ملکی یکجہتی کا دن) کے پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں سالگرہ ایک تاریخی موقع ہے۔انہوں نے ایکتا نگر کی صبح کو روحانی اور اس کے دلکش وادی جیسے مناظر کو دل کو موہ لینے والا قرار دیا۔ جناب مودی نے سردار پٹیل کے مجسمے کے سامنے عوام کی اجتماعی موجودگی کو ایک انتہائی معنی خیز لمحہ قرار دیا اور کہا کہ آج ملک ایک انتہائی اہم تاریخی موقع کی گواہ بن رہی ہے۔وزیرِ اعظم نے پورے ملک میں منعقدہ “رن فار یونٹی” میں کروڑوں بھارتیوں کی پُرجوش شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئے بھارت کا عزم اور جذبہ آج بخوبی محسوس کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے گزشتہ دن منعقدتقریبات اور شام کی شاندار پیشکش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تقریبات میں ماضی کی روایات، حال کی محنت اور بہادری اور مستقبل کی کامیابیوں کی جھلک نظر آئی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ سردار پٹیل کی 150 ویں جینتی کے موقع پر ایک یادگاری سکہ اور خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے سردار پٹیل کی سالگرہ اور راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر ملک کے 140 کروڑ شہریوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

وزیر اعظم نے تعمیر ملک میں آر ایس ایس کے بھرپور تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے پرم پوجیہ سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت کا ترغیب آمیز خطاب ساجھا کیا

October 02nd, 01:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کلی طور پر وقف ہوکر ملک کی خدمت کرنے والے راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کے 100 برس مکمل ہونے پر اس کی ستائش کی ہے۔ پرم پوجیہ سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت جی کے ذریعہ دیے گئے ترغیب آمیز خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے تعمیر ملک میں سنگھ کے اہم کردار اور بھارت کی تہذیبی اقدار کو پروان چڑھانے میں اس کی غیر متزلزل عہدبستگی کو اجاگر کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا

October 01st, 10:45 am

اسٹیج پر موجود راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے معزز سركاریواہ جناب دتاتریہ ہوسبلے جی، مرکزی وزیر جناب گجندر شیخاوت جی، دہلی کی مقبول وزیراعلیٰ ریکھا گپتا جی، راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے تمام رضاکار، دیگر معزز شخصیات، خواتین و حضرات!

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے راشٹریہ سویم سیوک سَنگھ (آر ایس ایس) کی صدسالہ تقریبات سے خطاب کیا

October 01st, 10:30 am

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )کی صدسالہ تقریبات سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر جناب مودی نے نوراتری کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج مہا نو می اوردیوی سدھی دھاتری کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل وِجے دشمی کا بڑا تہوار ہے، جو بھارتی ثقافت کی بدی پر نیکی ، جھوٹ پر سچ اور تاریکی پرروشنی کی فتح کے ابدی پیغام کی علامت ہے۔ وزیرِ اعظم نے اجاگر کیا کہ اس پوتر موقع پر، ایک صدی قبل راشٹریہ سویم سیوک سَنگھ کا قیام عمل آیا اور یہ محض اتفاق نہیں تھا۔ یہ ہزاروں سال پر محیط قدیم روایت کی بحالی کا موقع تھا، جس میں قومی شعور ، ہر دور کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نئے روپ میں ظاہر ہوتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس دور میں سنگھ اسی ابدی قومی شعور کی ایک زندہ مثال ہے۔

وزیر اعظم یکم اکتوبر کو آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے

September 30th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم اکتوبر 2025 کو صبح 10:30 بجے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی صد سالہ تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم ایک خاص طور پر ڈیزائن کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کریں گے جس میں ملک کے لیے آر ایس ایس کے تعاون کو اجاگر کیا جائے گا اور اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

سودیشی مصنوعات، مقامی اشیا پر اصرار: من کی بات کے دوران تہوار کے لیے وزیر اعظم کی اپیل

September 28th, 11:00 am

اس ماہ کے من کی بات خطاب مںد پی ایم مودی نے بھگت سنگھ اور لتا منگشکرل کو ان کی یوم پد ائش پر خراج عقدات پش کات۔ انہوں نے ہندوستانی ثقافت، خواتن کو بااختاہر بنانے، ملک بھر مںک منائے جانے والے مختلف تہواروں، آر ایس ایس کے 100 سالہ سفر، صفائی ستھرائی اور کھادی کی فروخت مں۔ اضافے جسےا اہم موضوعات پر بھی بات کی۔ پی ایم نے اس بات کا اعادہ کاک کہ ملک کو خود کفلخ بنانے کا راستہ سودییا کو اپنانے مں مضمر ہے۔

وزیر اعظم نے شری ہریش بھائی نائک کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا

April 12th, 02:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے پرچارک، شری ہریش بھائی نائک کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا۔جناب مودی نے کہا کہ خدمات سے متعلق سرگرمیوں اور تنظیمی کاموں میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم نے آج راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو اُس کے 100ویں برس میں داخل ہونے پر مبارکباددی

October 12th, 04:51 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)، جو ملک کی خدمت کے لیے کلی طور وقف ہے، کو اس کے 100ویں برس میں داخل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔