وزیر اعظم 13 سے 15 ستمبر تک میزورم، منی پور، آسام، مغربی بنگال اور بہار کا دورہ کریں گے
September 12th, 02:12 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 سے 15 ستمبر تک میزورم، منی پور، آسام، مغربی بنگال اور بہار کا دورہ کریں گے۔اگلی نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات ڈیری کسانوں کو بااختیار بنائیں گی اور دیہی معیشت کو مضبوط کریں گی: وزیراعظم
September 04th, 08:43 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کے ڈیری کسانوں اور دیہی معیشت کے تئیں حکومت کی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا، اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور جامع ترقی کو آگے بڑھانے میں ان کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔وارانسی میں مختلف پروجیکٹوں کے سنگ بنیاد/ افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 11th, 11:00 am
اسٹیج پر تشریف فرمااتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل ، وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک، موجود وزراء، دیگرعوامی نمائندے، بناس ڈیری کے چیئرمین شنکر بھائی چودھری اور یہاں اتنی بڑی تعداد میں آشیرواد دینے کےلیے آئےمیرے اہل خانہ کے سبھی لوگ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے بنارس میں 3880 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
April 11th, 10:49 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے بنارس میں 3880 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے بنارس سے اپنے گہرے تعلق کو اجاگر کیا اور اہلِ علاقہ و خاندان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انہیں آشیرواد دیا اور بے پناہ محبت و حمایت سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس محبت کے مقروض ہیں اور بنارس ان کا ہے اور وہ بنارس کے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کل ہنومان جنم اتسو ہے اور انہیں اس مناسبت سے بنارس میں سنکٹ موچن مہاراج کی زیارت کا موقع ملا،جو ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہنومان جنم اتسو سے قبل، بنارس کے لوگ ترقی کا تہوار منانے جا رہے ہیں۔باولیالی دھام کے ایک پروگرام سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 20th, 04:35 pm
سب سے پہلے میں بھرواڑ سماج کی روایت اور تمام قابل احترام سنتوں، مہنتوں کو روایت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے تمام افراد کو عقیدت کے ساتھ ‘پرنام’ کرتا ہوں۔ آج خوشی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ اس بار جو مہاکمبھ ہوا ہے، وہ تاریخی تو تھا ہی، لیکن ہمارے لیے فخر کی بات یہ ہے کہ مہاکمبھ کے مقدس موقع پر مہنت شری رام باپو جی کو مہا منڈلیشور کی‘اپادھی‘ حاصل ہوئی ہے۔ یہ ایک بہت بڑا واقعہ ہے اور ہم سب کے لیے بے حد خوشی کا موقع ہے۔ رام باپو جی اور سماج کے تمام کنبوں کو میری طرف سے دلی مبارکباد۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے باولیالی دھام کے پروگرام سے خطاب کیا
March 20th, 04:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے گجرات کے بھرواڑ سماج سے متعلق باولیالی دھام کے پروگرام کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے مہنت شری رام باپو جی ، برادری کے قائدین اور وہاں موجود ہزاروں عقیدت مندوں کو دلی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے بھرواڑ برادری کی روایات اور ان قابل احترام سنتوں اور مہنتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شروعات کی جنہوں نے ان روایات کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں ۔ تاریخی مہاکمبھ سے وابستہ بے پناہ خوشی اور فخر کو اجاگر کرتے ہوئے ، جناب مودی نے اس پوتر تقریب کے دوران مہنت شری رام باپو جی کو مہامنڈیلیشور کا خطاب دیے جانے کے اہم موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ایک یادگار کامیابی اور سب کے لیے بڑی خوشی کا ذریعہ قرار دیا ۔ انہوں نے مہنت شری رام باپو جی اور برادری کے اہل خانہ کو ان کے تعاون اور کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔کابینہ نے سال 25-2024 اور 26-2025 کے لیے بہتر فنڈکے ساتھ نظر ثانی شدہ راشٹریہ گوکل مشن کے نفاذ کو منظوری دی
March 19th, 04:18 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج مویشیوں کے شعبے میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے نظر ثانی شدہ راشٹریہ گوکل مشن (آر جی ایم) کو منظوری دے دی ہے۔ نظرثانی شدہ آر جی ایم کا نفاذ، ترقیاتی پروگراموں کی اسکیم کے مرکزی سیکٹر کے جزو کے طور پر 1000 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات کے ساتھ کیا جا رہا ہے جو کہ 22-2021 سے 26-2025 تک کے 15ویں مالیاتی کمیشن کے دورانیہ کے دوران 3400 کروڑ روپے کا کل خرچ ہے۔جی سی ایم ایم ایف، امول فیڈریشن کی گولڈن جوبلی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 22nd, 11:30 am
گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، گجرات کے مقبول وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی پرشوتم روپالا جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی سی آر پاٹل، امول کے چیئرمین جناب شیامل بھائی، اوریہاں اتنی بڑی تعداد میں موجود میرے بھائیو اور بہنوں!وزیر اعظم نے، گجرات کےاحمد آباد میں، گجرات کوآپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کی
February 22nd, 10:44 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، آج احمد آباد کےموٹیرا میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات کوآپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کو بھی دیکھا اور گولڈن جوبلی کافی ٹیبل بک کی نقاب کشائی بھی کی۔ جی سی ایم ایم ایف کوآپریٹیو کی لچک، ان کے کاروباری جذبے اور کسانوں کے مضبوط عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس نے امول کو دنیا کے مضبوط ترین ڈیری برانڈز میں سے ایک بنا دیا ہے۔راجستھان کے بھلواڑہ میں بھگوان شری دیو نارائن جی کے 1111ویں اوترن مہوتسو کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن
January 28th, 03:50 pm
آج اس مقدس موقع پر بھگوان دیونارائن جی کا بلایا ایا اور جب بھگوان دیو نارائن جی کا بلاوایاآئے تو اس موقع کو کون چھوڑتا ہے؟ میں بھی حاضر ہوگیا اور آپ یاد رکھئے، یہ کوئی وزیر اعظم نہیں آیا ہے۔ میں پوری عقیدت سے آپ ہی کی طرح ایک زائر کے طورپر آشیرواد لینے آیا ہوں۔ ابھی مجھے یگیہ شالہ میں پورناہوتی دینے کا موقع بھی نصیب ہوا۔ میرے لیے یہ بھی خوش قسمتی کی بات ہے کہ مجھ جیسے ایک عام شخص کو آج آپ کے درمیان آکر بھگوان دیونارائن جی کا اور ان کے تمام بھکتوں کا آشیرواد حاصل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔ بھگوان دیونارائن اور عام لوگ، دونوں کے درشن کرکے میں آج دھنیہ ہوگیا ہوں۔ ملک بھر سے یہاں آئے تمام عقیدتمند کی طرح، میں بھگوان دیو نارائن سے مسلسل قومی خدمت کے لئے، غریبوں کی فلاح کے لئے آشیرواد لینے آیا ہوں۔وزیر اعظم کا راجستھان کے بھلواڑہ، میں بھگوان شری دیونارائن جی کے 1111 ویں ’اوترن مہوتسو‘ کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب
January 28th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے بھلواڑہ میں بھگوان شری دیونارائن جی کے 1111ویں ’اوترن مہوتسو‘ کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے مندر درشن اور پریکرما کیا اور نیم کا پودا بھی لگایا۔ انہوں نے یگیہ شالا میں جاری وشنو مہایگیہ میں پرناہوتی بھی کی۔ بھگوان شری دیونارائن جی کی پوجا راجستھان کے لوگ کرتے ہیں، اور ان کے پیروکار ملک کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے ہیں۔ وہ خاص طور پر عوامی خدمت کے لیے اپنے کام کے لیے قابل احترام ہیں۔بین الاقوامی ڈیری فیڈریشن عالمی ڈیری سربراہ ملاقات 2022 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
September 12th, 11:01 am
مجھے خوشی ہے کہ آج ڈیری کے شعبہ سے وابستہ دنیا بھر کے ماہرین اور اختراع کار بھارت میں یکجا ہوئے ہیں۔ میں عالمی ڈیری سربراہ ملاقات میں الگ الگ ممالک سے تشریف لائے تمام معززین کا بھارت کے کروڑوں مویشیوں کی جانب سے، بھارت کے کروڑوں شہریوں کی جانب سے، بھارت سرکار کی جانب سے تہہ دل سے استقبال کرتا ہوں۔ ڈیری شعبہ کی قوت نہ صرف دیہی معیشت کو رفتار فراہم کرتی ہے، بلکہ یہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد کی روزی روٹی کا بھی اہم وسیلہ ہے۔ مجھے یقین ہے، یہ سربراہ ملاقات، خیالات، تکنالوجی، مہارت اور ڈیری شعبہ سے وابستہ روایات کی سطح پر ایک دوسرے کی معلومات میں اضافہ کرنے اور ایک دوسرے سے سیکھنے میں بہت بڑا کردار ادا کرے گی۔PM inaugurates International Dairy Federation World Dairy Summit 2022 in Greater Noida
September 12th, 11:00 am
PM Modi inaugurated International Dairy Federation World Dairy Summit. “The potential of the dairy sector not only gives impetus to the rural economy, but is also a major source of livelihood for crores of people across the world”, he said.مرکزی کابینہ نے مویشی پروری اور ڈیئری محکمہ کی اسکیموں کے مختلف اجزاء میں ترمیم اور انہیں درست کرنے اور 54618 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا انتظام کرنے کے لیے مخصوص مویشیوں سے متعلق پیکیج کو منظوری دی
July 14th, 07:40 pm
وزیر اعظم مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے مخصوص مویشیوں کے شعبہ سے متعلق پیکیج کے نفاذ کو منظوری دے دی۔ اس کے تحت کئی سرگرمیاں شامل ہیں۔ حکومت ہند کی اسکیموں کے کئی اجزاء میں ترمیم کی گئی اور انہیں درست کیا گیا۔ یہ قدم اگلے پانچ سالوں کے لیے ہے، جو 22-2021 سے شروع ہوگا۔ یہ منظوری اس لیے دی گئی، تاکہ مویشیوں کے شعبہ میں ترقی کو ترغیب ملے، جس کے سبب مویشیوں کے شعبہ سے وابستہ 10 کروڑ کسانوں کے لیے مویشی پروری فائدہ مند ہو سکے۔