وزیر اعظم نے پٹنہ برڈ سینکچری اور چھاری-ڈھنڈھ میں نئے رامسر مقامات کا خیرمقدم کیا

January 31st, 10:52 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رامسر مقامات میں ایٹا (اترپردیش) کے پٹنہ برڈ سینکچری اور کچھ (گجرات) کے چھاری – ڈھنڈھ کے اضافے کا خیرمقدم کیا ہے۔ مرطوب زمین کےتحفظ کے بارے میں مقامی آبادی اور دلچسپی رکھنے والے افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ اس شناخت سے حیاتیاتی تنوع اور اہم ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے ہماری عہدبستگی کا اعادہ ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے بہار کے نئے رامسر مقامات کو ہندوستان کی ویٹ لینڈز کنزرویشن مہم میں سنگ میل قرار دیا

September 27th, 06:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار سے دو نئے رامسر سائٹس-بکسر ضلع میں گوکل جھیل (448 ہیکٹر) اور مغربی چمپارن ضلع میں ادے پور جھیل (319 ہیکٹر) کے اضافے کو ہندوستان کے ماحولیاتی انتظام کے لیے ایک قابل فخر لمحے کے طور پر سراہا ۔