شری سنستھان گوکرن پرتگالی جیوتم مٹھ کی 550 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 28th, 03:35 pm

پرتگالی جیووتم مٹھاچیہ ،سگوویہ بھکتانک، آنی انویایانک، موگاچو نمسکار!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گووا میں شری سمستان گوکرن پرتگالی جیوتم مٹھ کی550ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کیا

November 28th, 03:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گووا میں شری سمستان گوکرن پرتگالی جیوتم مٹھ کی 550ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس مقدس موقع پر ان کا دل گہرے سکون سے بھر گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بزرگوں کی موجودگی میں بیٹھنا بذات خود ایک روحانی تجربہ ہے۔جناب مودی نے کہا کہ یہاں موجود بے شمار عقیدت مندوں کی موجودگی اس مٹھ کی صدیوں پرانی زندہ طاقت کو مزید بڑھا رہی ہے اور آج کی اس تقریب میں عوام کے درمیان موجود رہنے کو وہ خود ایک سعادت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں آنے سے پہلے انہیں رام مندر اور ویر وِٹھل مندر کے دورے کا شرف حاصل ہوا اور وہاں کا سکون و ماحول اس تقریب کی روحانیت کو مزید گہرا کر گیا ہے۔

The energy here today, especially among the youth, says it all - ‘Phir Ek Baar, NDA Sarkar’: PM Modi in Nawada, Bihar

November 02nd, 02:15 pm

In a public rally in Nawada, PM Modi highlighted the enthusiasm among the women of Bihar whenever he visited the state. He noted that from Jeevika Didis powering the rural economy to Lakhpati Didis setting examples of self-reliance, and to Krishi Sakhis, Bank Sakhis and Namo Drone Didis, women are leading the Bihar's transformation. Urging the crowd to switch on their mobile flashlights, he gathered support for the NDA

PM Modi addresses large public gatherings in Arrah and Nawada, Bihar

November 02nd, 01:45 pm

Massive crowd attended PM Modi’s rallies in Arrah and Nawada, Bihar, today. Addressing the gathering in Arrah, the PM said that when he sees the enthusiasm of the people, the resolve for a Viksit Bihar becomes even stronger. He emphasized that a Viksit Bihar is the foundation of a Viksit Bharat and explained that by a Viksit Bihar, he envisions strong industrial growth in the state and employment opportunities for the youth within Bihar itself.

نئی دہلی میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 12th, 04:54 pm

آج وگیان بھون ہندوستان کے سنہری ماضی کی نشاۃ ثانیہ کا گواہ ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی میں نے گیان بھارتم مشن کا اعلان کیا تھا۔ اور آج اتنے کم وقت میں ہم گیان بھارتم بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اس سے منسلک پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے۔ یہ کوئی سرکاری یا تعلیمی تقریب نہیں ہے۔ گیان بھارتم مشن ہندوستان کی ثقافت، ادب اور شعور کا اعلان بننے جا رہا ہے۔ ہزاروں نسلوں کا غور و فکر، ہندوستان کے عظیم بزرگوں، آچاریوں اور اسکالروں کی تفہیم اور تحقیق، ہماری علمی روایات، ہماری سائنسی وراثت، ہم انہیں گیان بھارتم مشن کے ذریعے ڈیجیٹل بنانے جا رہے ہیں۔ میں اس مشن کے لیے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں گیان بھارتم کی پوری ٹیم اور وزارت ثقافت کو بھی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا

September 12th, 04:45 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وگیان بھون آج بھارت کے سنہرے ماضی کے دوبارہ ابھرنے کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ صرف چند دن پہلے ہی انھوں نے گیان بھارتم مشن کا اعلان کیا تھا اور اتنے کم وقت میں گیان بھارتم بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔ جناب مودی نے بتایا کہ مشن سے وابستہ پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ یہ کوئی سرکاری یا تعلیمی تقریب نہیں ہے، وزیر اعظم نے زور دیا کہ گیان بھارتم مشن بھارت کی ثقافت، ادب اور شعور کا اعلان بننے کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے ہزاروں نسلوں کی فکری میراث کو اجاگر کیا۔ انھوں نے بھارت کے علم، روایات اور سائنسی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے بھارت کے عظیم سنتوں، آچاریوں اور اسکالرز کی حکمت اور تحقیق کا اعتراف کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ گیان بھارتم مشن کے ذریعے ان وراثتوں کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے اس مشن کے لیے تمام شہریوں کو مبارکباد دی اور گیان بھارتم کی پوری ٹیم اور وزارت ثقافت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ماریشس میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کا خطاب

March 12th, 06:07 am

جب 10 سال پہلے آج کی ہی تاریخ کو میں ماریشس آیا تھا... اُس سال تب ہو لی ایک ہفتہ پہلے ہی گزر چکی تھی... تب میں ہندوستان سے پھگوا کی اُمنگ اپنے ساتھ لایا تھا... اب اس بار ماریشس سے ہو لی کے رنگ اپنے ساتھ لے کر ہندوستان جاؤں گا... ایک دن بعد ہی وہاں بھی ہو لی ہے... 14 تاریخ کو ہر طرف رنگ ہی رنگ ہوگا...

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماریشس میں بھارتی برادری سے خطاب کیا

March 11th, 07:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی ، ماریشس کے وزیراعظم جناب عزت مآب نوین چندر رام گولا م نے آج ٹریانون کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ماریشس میں بھارتی برادری اور بھارت کے دوستوں کے اجتماع سے خطاب کیا ۔ اس تقریب میں طلباء ، پیشہ ور افراد ، سماجی و ثقافتی تنظیموں اور کاروباری رہنماؤں سمیت بھارتی برادری نے پرجوش طریقے سےشرکت کی ۔ اس میں ماریشس کے کئی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی ۔

وزیر اعظم نے رامائن اور مہابھارت کے عربی ترجمے کے لیے عبداللہ البارون اور عبدالطیف النصف کی ستائش کی

December 21st, 07:03 pm

وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے رامائن اور مہابھارت کو عربی میں ترجمہ کرانے اور شائع کرانے میں عبداللہ البارون اور عبدالطیف النصف کی کوششوں کی ستائش کی۔

آج، دنیا بھر کے لوگ بھارت کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں: من کی بات کے دوران پی ایم مودی

October 27th, 11:30 am

ساتھیو، ہر دور میں ہندوستان کو کسی نہ کسی چیلنج کا سامنا رہا ہے اور ہر دور میں غیر معمولی ہندوستانی پیدا ہوئے جنہوں نے ان چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔ آج کی ’من کی بات‘ میں میں دو ایسے ہی عظیم جانبازوں کے بارے میں بات کروں گا جن کے پاس ہمت اور دور اندیشی تھی۔ ملک نے ان کی 150ویں سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سردار پٹیل کا 150 واں یوم پیدائش اس سال 31 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد بھگوان برسا منڈا کا 150 واں یوم پیدائش اس سال 15 نومبر سے شروع ہوگا۔ ان دونوں عظیم روحوں کو مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کا نقطۂ نظر ایک ہی تھا، صرف ایک ہی ’ملک کی وحدت‘۔

وزیر اعظم لاؤ رامائن کی کارکردگی کا مشاہدہ کر رہے ہیں

October 10th, 01:47 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لاؤ رامائن کی ایک قسط کا مشاہدہ کیا – جسے فلک فلم یا فرا لک فرا رام کہا جاتا ہے - جو لوانگ پرابنگ کے مشہور رائل تھیئٹر کے ذریعہ پیش کیا گیا تھا۔ لاؤس میں رامائن کی پیش کش کا سلسلہ جاری ہے، اور یہ عظیم منظوم تخلیق دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ورثے اور قدیم تہذیب کے تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔ ہندوستانی ثقافت اور روایت کے کئی پہلوؤں کو لاؤس میں صدیوں سے رائج رکھا گیا ہے ساتھ ہی یہاں اس کو محفوظ بھی کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک اپنے مشترکہ ورثے کو روشن کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا لاؤس میں وات فو مندر اور متعلقہ یادگاروں کی بحالی میں شامل ہو کر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ، وزیر تعلیم اور کھیل، بینک آف لاؤ پی ڈی آر کے گورنر اور وینٹیانے کے میئرسمیت کئی معززین موجود تھے۔

The dreams of crores of women, poor and youth are Modi's resolve: PM Modi

February 18th, 01:00 pm

Addressing the BJP National Convention 2024 at Bharat Mandapam, Prime Minister Narendra Modi said, “Today is February 18th, and the youth who have reached the age of 18 in this era will vote in the country's 18th Lok Sabha election. In the next 100 days, you need to connect with every new voter, reach every beneficiary, every section, every community, and every person who believes in every religion. We need to gain the trust of everyone.

PM Modi addresses BJP Karyakartas during BJP National Convention 2024

February 18th, 12:30 pm

Addressing the BJP National Convention 2024 at Bharat Mandapam, Prime Minister Narendra Modi said, “Today is February 18th, and the youth who have reached the age of 18 in this era will vote in the country's 18th Lok Sabha election. In the next 100 days, you need to connect with every new voter, reach every beneficiary, every section, every community, and every person who believes in every religion. We need to gain the trust of everyone.

وزیر اعظم نے رامائن کے جذباتی شبری ایپی سوڈ پر میتھلی ٹھاکر کے ذریعہ پیش کیا گیا گیت ساجھا کیا

January 20th, 09:22 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رامائن کے جذباتی شبری ایپی سوڈ پر میتھلی ٹھاکر کے ذریعہ پیش کیا گیا گیت ساجھا کیا۔

مہاراشٹر کے سولاپور ضلع میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 19th, 12:00 pm

رام مندر کی پران پرتشٹھا کرنے سے پہلے ، میں کچھ سنتوں کی رہنمائی میں اپنے پوچا ارچنا میں مصروف ہوں ، اور میں ان کی سختی سے پیروی بھی کرتا ہوں ۔ اور آپ سب کے آشیرواد سے میں اِن 11 دنوں میں وہ سادھنا کر سکوں گا ، تاکہ مجھے کسی چیز کی کمی نہ ہو ۔ اور اس مقدس کام کو کرنے کا مجھے جو بھی موقع ملے گا ، میں آپ کی آشیرواد کے ساتھ حاضر رہوں گا ۔

وزیر اعظم نے سولاپور، مہاراشٹر میں تقریباً 2،000 کروڑ روپے کے 8 امرت (اے ایم آر یو ٹی) پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

January 19th, 11:20 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے سولاپور میں تقریباً 2,000 کروڑ روپے مالیت کے 8 امرت(اے ایم آر یو ٹی) (اٹل مشن فار ریجوونیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن) پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ جناب مودی نے مہاراشٹر میں پی ایم اے وائی-اربن کے تحت مکمل کیے گئے 90,000 سے زیادہ مکانات اور سولاپور میں رے نگر ہاؤسنگ سوسائٹی کے 15,000 مکانات قوم کے نام وقف کیے، جن کے فائدہ اٹھانے والوں میں دیگر کے علاوہ ، ہزاروں ہینڈ لوم ورکرز، وینڈرس، پاور لوم ورکرز، کچرا چننے والے، بیڑی ورکرز، ڈرائیورز، شامل ہیں۔ انہوں نے پروگرام کے دوران مہاراشٹر میں پی ایم سواندھی کے 10,000 استفادہ کنندگان میں پہلی اور دوسری قسطوں کی تقسیم کا آغاز بھی کیا۔

وزیر اعظم 21-20 جنوری کو تمل ناڈو کے متعدد مندروں کا دورہ کریں گے

January 18th, 06:59 pm

وزیر اعظم 20 جنوری کو صبح تقریباً 11 بجے، تمل ناڈو کے تروچیراپلی کے شری رنگناتھ سوامی مندر میں ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اس مندر میں کمب رامائنم کا پاٹھ کرتے ہوئے مختلف اسکالرز کو بھی سنیں گے۔

وزیر اعظم نے لیپاکشی ، پتّاپرتھی ، آندھراپردیش میں ویربھدرمندرمیں درشن اورپوجاکی

January 16th, 06:13 pm

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج لیپاکشی ، پتّاپرتھی ، آندھراپردیش میں ویربھدرمندرمیں درشن اورپوجاکی۔جناب مودی نے تیلگوزبان میں رنگناتھ رامائن کےچھند سنے اور ٹھولوبومّالتاکے نام سے معروف آندھراپردیش کے روایتی سایہ کٹھ پتلی کے فن کے ذریعہ پیش کردہ جٹائیوکی کتھا دیکھی۔

آئی شری سونل ماتا کے صد سالہ جینتی پروگرام میں وزیراعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

January 13th, 12:00 pm

موجودہ گادی پتی - پوجیہ کنچن ماں منتظم - پوجیہ گریش آپا آج پوش کے مقدس مہینے میں، ہم سب آئی شری سونل ماں کی صد سالہ جینتی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ یہ آئی شری سونل ماں کا آشیرواد سے مجھے اس مبارک تقریب سے جڑنے کا شرف حاصل ہو رہا ہے۔ میں پورے چارن سماج کا، تمام منتظمین کا، اور سونل ماں کے تمام عقیدت مندوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مڈھڑا دھام، چارن سماج کے لیے عقیدت کا مرکز ہے، طاقت کا مرکز ہے، رسومات اور روایات کا مرکز ہے۔ میں آئی کے شری چرنوں میں اپنی حاضری پیش کرتا ہوں، انھیں سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے ویڈیو پیغام کے ذریعے آئی شری سونل ماتا کی پیدائش كے صد سالہ پروگرام سے خطاب کیا

January 13th, 11:30 am

اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ سونل ماتا کے پیدائش كی تین روزہ صد سالہ تقریب کی یادیں ابھی بھی تازہ ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوتی سوروپا سونل ماں اس حقیقت کی زندہ مثال ہیں کہ ہندوستان کسی بھی دور میں مجسم روحوں سے خالی نہیں رہا۔ اس ادراك كے ساتھ کہ گجرات اور سوراشٹر خاص طور پر عظیم سنتوں اور شخصیات کی سرزمین رہی ہیں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس خطے میں بہت سے سنتوں اور عظیم روحوں نے پوری انسانیت کے لیے اپنا نور پھیلایا ہے۔ انہوں نے یہ بتاتے ہوءے کہ مقدس گرنار بھگوان دتا تریہ اور ان گنت سنتوں کا مقام رہا ہے كہا كہ سوراشٹرا کی اس لازوال سنت روایت میں شری سونل ماتا جدید دور کے لیے روشنی کی کرن کی طرح تھیں۔ اُن کی روحانی توانائی، انسانی تعلیمات اور تپسیا نے ان کی شخصیت میں ایک حیرت انگیز الوہی كشش پیدا کی جسے آج بھی جوناگڑھ اور مڈھ ڈا کے سونل دھام میں محسوس کیا جا سکتا ہے۔