احمد آباد کے بی رام کرشن مٹھ میں منعقدہ پروگرام میں وزیر اعظم کے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کئے گئے خطاب کا متن
December 09th, 01:30 pm
پرم شردھیہ شریمت سوامی گوتمانند جی مہاراج، ملک اور بیرون ملک سے تشریف لائے ہوئے رام کرشن مٹھ اور مشن کے معزز سنتوں، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، اس پروگرام سے وابستہ دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات، نمسکار!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات میں رام کرشن مٹھ کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام سے خطاب کیا
December 09th, 01:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے رام کرشن مٹھ کے پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر جناب مودی نے بھارت اور بیرون ملک سے آنے والے رام کرشن مٹھ اور مشن کے معزز سنتوں، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر پٹیل اور دیگر معززین کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ جناب مودی نے دیوی شاردہ، گرو دیو رام کرشن پرم ہنس اور سوامی وِویکانند کے تئیں بھی اپنے احترام کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پروگرام سوامی پریمانند مہاراج کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کیا گیا ہے اور ان کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم نے راما کرشن مٹھ اور راما کرشن مشن کے صدر شریمت سوامی اسمرنانند جی مہاراج کی جلد ازجلد صحتیابی کے لیے دعا کی
March 04th, 06:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راماکرشن مٹھ اور راماکرشن مشن کے صدر شریمت سوامی اسمرنانند جی مہاراج کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔وزیر اعظم 8 اور 9 اپریل کو تلنگانہ، تمل ناڈو اور کرناٹک کا دورہ کریں گے
April 05th, 07:19 pm
8 اپریل 2023 کو صبح تقریباً 11:45 بجے وزیر اعظم سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے اور سکندرآباد-تروپتی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ تقریباً 12:15 بجے، وزیر اعظم حیدرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ ایمس بی بی نگر، حیدرآباد کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ قومی شاہراہوں کے پانچ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور ریلوے سے متعلق دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔رام کرشن مٹھ کے سوامی شیومیانند جی مہاراج کی رحلت پر وزیراعظم کا اظہار تعزیت
June 12th, 03:51 pm
ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا، ’’رام کرشن مٹھ کے سوامی شیومیانند جی مہاراج سماج کو بااختیار بنانے پرمرکوز متعدد کمیونٹی سروس کے کاموں میں سرگرم عمل تھے۔ثقافت اور روحانیت کی دنیا میں ان کے تعاون کوہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ان کے انتقال سے بیحد رنجیدہ ہوں۔ اوم شانتی‘‘۔