نتائج کی فہرست:سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے صدر کا بھارت کا سرکاری دورہ

May 06th, 03:44 pm

(آئی آر ای ایل انڈیا) لمیٹڈ ویتنام کےتابکاری اور نایاب عناصر سے متعلق ٹکنالوجی کے ادارے (آئی ٹی آر آر ای) کے درمیان باہمی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت

بھوٹان کے عزت مآب چوتھے شاہ کے 70ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

November 11th, 12:00 pm

آج کا دن بھوٹان کے لیے، بھوٹان کے شاہی خاندان کے لیے، اور ان تمام لوگوں کے لیے جو عالمی امن میں یقین رکھتے ہیں، انتہائی اہم ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی بھوٹان کے تھمپو میں چانگلی متھانگ سلیبریشن گراؤنڈ میں ایک اجتماع سے خطاب کیا

November 11th, 11:39 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھوٹان کے تھمپو میں چانگلی میتھانگ سلیبریشن گراؤنڈ میں ایک اجتماع سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے بھوٹان کے بادشاہ ، عزت مآب جگمے کھیسر نامگیئل وانگچک اور چوتھے بادشاہ عزت مآب ، جگمے سنگے وانگچک کو دلی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر شاہی خاندان کے معزز اراکین ، بھوٹان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب شیرنگ توبگے اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں ۔

کابینہ نے بہار میں بختیار پور-راجگیر-تلیا سنگل ریلوے لائن سیکشن (104 کلومیٹر) کو دوہرا کرنے کی منظوری دی جس کی کل لاگت 2192 کروڑ روپے ہے

September 24th, 03:05 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے بہار میں بختیار پور-راجگیر-تلیا سنگل ریلوے لائن سیکشن (104 کلومیٹر) کو دوہرا کرنے کی منظوری دے دی ہے ، جس کی کل لاگت تقریباً 2192 کروڑ روپے ہے۔

بہار کے پورنیہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

September 15th, 04:30 pm

سب سے پہلے تو میں آپ سب سے معذت خواہ ہوں۔ کولکتہ میں میرے پروگرام میں کچھ زیادہ وقت لگا اور اس کی وجہ سے مجھے یہاں پہنچنے میں دیر ہوئی۔ اس کے باوجود آپ لوگ اتنی بڑی تعداد میں ہمیں آشیرواد دینے آئے ہیں۔ آپ اتنے عرصے تک ٹھہرے رہے۔ میں آپ کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اور دیر سے آنے پر ایک بار پھر عوام کے سامنے معذت چاہتاہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پورنیہ، بہار میں تقریباً 40000 کروڑ روپے کے بقدر کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

September 15th, 04:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار کے پورنیہ میں تقریباً 40,000 کروڑ روپے کے بقدر کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، سبھی کو احترام کے ساتھ مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پورنیہ ماں پورن دیوی، بھکت پرہلاد اور مہارشی میہی بابا کی سرزمین ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اس مٹی نے فنیشورناتھ رینو اور ستی ناتھ بھادوڑی جیسی جید ادبی شخصیات کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ونوبا بھاوے جیسے کلی طور پر وقف کرم یوگیوں کی کرم بھومی رہی ہے ۔ انہوں نے اس سرزمین کے لیے اپنی گہری عقیدت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ 2025 میں شاندار جیت پر مبارکباد دی

September 08th, 07:20 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے راجگیر میں منعقدہ ایشیا کپ 2025 میں شاندار جیت کے لیے بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ’’جناب مودی نے کہا کہ یہ جیت اور بھی خاص ہے کیونکہ انہوں نے دفاعی چیمپئن جنوبی کوریا کو شکست دی ہے۔

وزیر اعظم نے قومی کھیلوں کے دن کے موقع پر بہار کے راجگیر میں مردوں کے ہاکی ایشیا کپ 2025 کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا

August 28th, 09:33 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے تاریخی شہر راجگیر میں کل 29 اگست سے شروع ہونے والے مردوں کے ہاکی ایشیا کپ 2025 کے موقع پر ایشیا بھر کی تمام شریک ٹیموں، کھلاڑیوں، عہدیداروں اور حامیوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025، ایشیا رگبی انڈر 20 سیونز چیمپیئن شپ 2025، آئی ایس ٹی اے ایف سیپاکٹارو ورلڈ کپ 2024 اور ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی 2024 جیسے اہم ٹورنامنٹس کی میزبانی کرکے حالیہ دنوں میں کھیلوں کے ایک متحرک مرکز کے طور پر اپنی شناخت بنانے والے بہار کی ستائش کی۔

بہار کے راجگیرمیں نالندہ یونیورسٹی کیمپس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

June 19th, 10:31 am

مجھے تیسری میعاد کے لیے حلف لینے کے بعد پہلے 10 دنوں کے اندر نالندہ جانے کا موقع ملا ہے۔ یہ میری خوش قسمتی ہے، میں اسے ہندوستان کی ترقی کے سفر کے لیے ایک اچھی علامت کے طور پر دیکھتا ہوں۔ نالندہ، یہ صرف ایک نام ہی نہیں ہے بلکہ نالندہ ایک پہچان ہے، ایک اعزاز ہے۔ نالندہ ایک قدر ہے، نالندہ ایک منتر ہے، فخر ہے، ایک کہانی ہے۔ نالندہ سچائی کا اعلان ہے کہ آگ کی لپیٹوں میں کتابیں بھلے ہی جائیں ، لیکن آگ کی لپیٹ ان کو نہیں مٹاسکتی ۔ نالندہ کی تباہی نے ہندوستان کو اندھیروں سے بھر دیا تھا۔ اب اس کی بحالی ہندوستان کے سنہری دور کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔

وزیراعظم نےبہارمیں راج گیرکے مقام پرنالندہ یونیورسٹی کیمپس کاافتتاح کیا

June 19th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہارمیں راجگیرکے مقام پر نالندہ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا۔ اس یونیورسٹی کا تصور، ہندوستان اور مشرقی ایشیا سمٹ (ای اے ایس ) ممالک کے درمیان اشتراک کے طور پر کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں 17 ممالک کے مشنز کے سربراہان سمیت کئی ناموراورسرکردہ افراد نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ایک پودا بھی لگایا۔