ممبئی میں ویوز سمٹ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 01st, 03:35 pm

آج مہاراشٹرچا استھاپنا دوس.چھترپتی شیواجی مہاراجانچیہ یا بھومی تیل سرو بندھو-بھگینینی مہاراشٹر دناچیہ کھوپ کھوپ شوبھیچچھا!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویوز 2025 کا افتتاح کیا

May 01st, 11:15 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جیو ورلڈ سنٹر،ممبئی میں ہندوستان کی اپنی نوعیت کی پہلی ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ اِنٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) 2025 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آج منائے جانے والے یوم مہاراشٹر اور یوم گجرات کے موقع پر سب لوگوں کو مبارکباد دی۔ تمام بین الاقوامی معززین، سفیروں اور تخلیقی صنعت سے وابستہ سربراہوں کی موجودگی کو تسلیم کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اجتماع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نےکہا کہ 100 سے زائد ممالک کے فنکار، اختراع کار، سرمایہ کار اور پالیسی ساز ٹیلنٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کے عالمی ماحولیاتی نظام کی بنیاد رکھنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ‘‘ویوز محض مخفف اصطلاح نہیں ہے، بلکہ ایک لہر ہے جو ثقافت، تخلیقی صلاحیتوں اور ہمہ گیر رابطے کی نمائندگی کرتی ہے۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ اس سمٹ سے فلموں، موسیقی، گیمنگ، اینی میشن اورقصہ گوئی کی وسیع دنیا کی نمائش ہوتی ہے، جو فنکاروں اور تخلیق کاروں کو مربوط اور باہمی تال میل کرنے کے لیے عالمی پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس تاریخی موقع پر تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور ہندوستان اور بیرون ملک سے آنے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

آئین ہماری مشعل راہ ہے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

December 29th, 11:30 am

ساتھیو، اگلے مہینے کی 13 تاریخ سے پریاگ راج میں مہا کمبھ بھی ہونے جا رہا ہے۔ فی الحال سنگم کے کناروں پر زبردست تیاریاں جاری ہیں۔ مجھے یاد ہے، ابھی کچھ دن پہلے جب میں پریاگ راج گیا تھا، تو مجھے ہیلی کاپٹر سے پورے کمبھ علاقے کو دیکھ کر خوشی ہوئی تھی۔ بہت بڑا! بہت خوبصورت! اتنا عظیم!

وزیر اعظم نے اساطیری شخصیت راج کپور کو ان کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا

December 14th, 11:17 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اساطیری شخصیت جناب راج کپور کو ان کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ایک صاحب بصیرت فلم ساز، اداکار اور ابدی شو مین کے طور پر ان کی ستائش کی۔ انہوں نے جناب راج کپور کو نہ صرف ایک فلم ساز بتایا بلکہ انہیں ایک ثقافتی سفیر بھی قرار دیا جو بھارتی سنیما کو مطلع عالم تک لے گئے۔ جناب مودی نے کہا کہ فلم سازوں اور اداکاروں کی کئی پیڑھیاں ان سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں۔

سنیما کے لیجنڈ راج کپور کے 100 سال مکمل ہونے پر کپور خاندان کے ساتھ وزیر اعظم کی گفتگو کا اردو کا ترجمہ

December 11th, 09:00 pm

رنبیر کپور: پچھلے ایک ہفتے سے، ہمارا واٹس ایپ فیملی گروپ فعال طور پر اس بات پر بحث کر رہا ہے کہ ہمیں آپ سے کیسے مخاطب ہونا چاہیے— پرائم منسٹر جی یا پردھان منتری جی! ریما بوا مجھے روزانہ فون کرتی ہیں، پوچھتی ہیں کہ کیا اور کیسے کہنا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی لیجنڈ راج کپور کی آئندہ صد سالہ تقریبات کے تعلق سے کپور خاندان کے ساتھ بات چیت

December 11th, 08:47 pm

جناب راج کپور کی بیٹی محترمہ ریما کپور نے راج کپور کی آئندہ صد سالہ تقریبات کے تعلق سے کپور خاندان سے ملنے کے لیے اپنا قیمتی وقت نکالنے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ محترمہ کپور نے راج کپور کی فلم کے ایک نغمے کی چند سطریں سنائیں اور کہا کہ پورا ہندوستان اس ملاقات کے دوران جناب مودی کی طرف سے کپور خاندان کو دی گئی محبت، گرمجوشی اور احترام کا مشاہدہ کرے گا۔ جناب راج کپور کے عظیم تعاون کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کپور خاندان کا خیرمقدم کیا۔