وزیر اعظم نے راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا
January 30th, 01:54 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ باپو کے لازوال نظریات ہمارے ملک کی ہردور میں رہنمائی کرتے ر ہیں گے۔’’ ہم ان کے اصولوں اور انصاف، ہم آہنگی اور انسانیت کی خدمت سے جڑے ہندوستان کی تعمیر کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں‘‘۔جمہوریہ ہند کی حکومت اور جمہوریہ فلپائن کی حکومت کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان
August 05th, 05:23 pm
ہندوستان کے وزیر اعظم کی عزت مآب جناب نریندر مودی کی دعوت پر ، جمہوریہ فلپائن کے صدر ، عزت ماب جناب فرڈینینڈ آر مارکوس جونیئر نے 4-8 ؍اگست 2025 کو ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا ۔ صدر مارکوس کےہمراہ خاتون اول محترمہ لوئس ارانیٹا مارکوس نیز ایک اعلیٰ سطحی سرکاری وفد جس میں فلپائن کے کئی کابینہ وزراء اور ایک اعلیٰ سطحی کاروباری وفد بھی شامل تھا۔وزیر اعظم نے مہاتما گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
October 02nd, 03:43 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔من کی بات کی 105 ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن (24.09.2023)
September 24th, 11:30 am
میرے پیارے اہلِ خانہ، نمسکار۔ من کی بات کی ایک اور قسط میں مجھے آپ کے ساتھ ملک کی تمام کام یابیوں، ہم وطنوں کی کام یابیوں، ان کی متاثر کن زندگی کے سفر کو شیئر کرنے کا موقع ملا ہے۔ ان دنوں مجھے جو خطوط اور پیغامات موصول ہوئے ہیں، ان میں سے زیادہ تر دو موضوعات پر ہیں۔ پہلا موضوع چندریان-3 کی کام یاب لینڈنگ اور دوسرا موضوع دہلی میں جی-20 کا کام یاب انعقاد ہے۔ مجھے ملک کے ہر حصے سے، سماج کے ہر طبقے سے، ہر عمر کے لوگوں کی طرف سے بے شمار خطوط موصول ہوئے ہیں۔ جب چندریان 3 چاند پر اترنے والا تھا تو کروڑوں لوگ مختلف ذرائع سے ایک ساتھ اس لمحے کے گواہ بن رہے تھے۔ اسرو کے یوٹیوب لائیو چینل پر 80 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اس تقریب کو دیکھا جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ چندریان -3 سے لاکھوں بھارتی کتنے گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں۔ چندریان کی اس کام یابی پر ان دنوں ملک میں ایک بہت بڑا کوئز مقابلہ بھی چل رہا ہے- اسے چندریان مہا کوئز نام دیا گیا ہے۔ اب تک 15 لاکھ سے زیادہ لوگ مائی گوو پورٹل پر اس مقابلے میں حصہ لے چکے ہیں۔ مائی گوو کے آغاز کے بعد سے کسی بھی کوئز میں یہ سب سے بڑی شرکت ہے۔ میں آپ سے یہ بھی کہوں گا کہ اگر آپ نے ابھی تک اس میں حصہ نہیں لیا ہے تو ابھی تاخیر نہ کریں، اس میں ابھی چھ دن باقی ہیں۔ براہ مہربانی اس کوئز میں حصہ لیں۔جی 20 ممالک کے رہنماؤں نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا
September 10th, 12:26 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جی20 رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ آج معروف راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی کے لازوال نظریات ایک ہم آہنگ، جامع اور خوشحال عالمی مستقبل کے لیے اجتماعی وژن کی رہنمائی کرتے ہیں۔