وزیر اعظم نے بھارتی ساحلی محافظ دستے کے یوم تاسیس پر اہلکاروں کومبارکباد دی

February 01st, 11:20 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارتی ساحلی محافظ دستے(آئی سی جی)کے یوم تاسیس پرتمام اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارتی ساحلی محافظ دستے نے ہمارے ساحلوں پر ایک مضبوط ڈھال کے طور پر اپنی شناخت قائم کی ہے اور سمندری سلامتی ،قدرتی آفات سے فوری طور پر نمٹنے اور ہمارے سمندری ایکو نظام کے تحفظ کے لیے اس کا غیر متزلزل عزم قابل ستائش ہے ۔

وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے یوم تاسیس کے موقع پر اس کے بہادر اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا

January 19th, 09:30 am

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے بہادر اہلکاروں کی جرأت، لگن اور بے لوث خدمت کو سراہتے ہوئے، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اس کے یومِ تاسیس کے موقع پر انہیں مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے سشستر سیما بل کے اہلکاروں کو یوم تاسیس کی مبارکباد دی

December 20th, 11:29 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سشستر سیما بل کے تمام اہلکاروں کو ان کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے بی ایس ایف کے یوم تاسیس کے موقع پر اُس کے اہلکاروں کو مبارکباد دی

December 01st, 06:18 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بی ایس ایف کے یوم تاسیس کے موقع پر ، اُس کے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ بی ایس ایف بھارت کے غیر متزلزل عزم اور انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کی علامت ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ ‘‘ وہ انتہائی مشکل علاقوں میں خدمات انجام دیتے ہیں ۔ ان کی بہادری کے ساتھ ساتھ ان کا انسانی جذبہ بھی غیر معمولی ہے ۔ ’’

وزیر اعظم نے سی آر پی ایف اہلکاروں کو ان کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کی

July 27th, 09:40 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سی آر پی ایف کے اہلکاروں کو ان کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی نے کہا، ’’سی آر پی ایف اہلکاروں نے ازحد آزمائشی صورتحال میں اپنے فرض، ہمت اور مضبوط عہدبستگی کا نمونہ پیش کیا ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے سی آئی ایس ایف کے یوم تاسیس پر اس کے اہلکاروں کو مبارکباد دی

March 10th, 06:55 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سی آئی ایس ایف کےیوم تاسیس پر اس کے سبھی اہلکاروں کو مبارکباد دی۔ جناب مودی نے کہا کہ سی آئی ایس ایف فورس کو اس کی پیشہ ورانہ صلاحیت، لگن اور حوصلے کے لیے سراہا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ’’وہ ہمارے حفاظتی نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اہم بنیادی ڈھانچوں کا تحفظ کرتے ہیں اور ہر روز بے شمار لوگوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔ ان کا فرض کے تئیں غیر متزلزل عزم واقعی قابل تعریف ہے۔‘‘

ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے یوم تاسیس پر مثالی خدمات کے لئے وزیر اعظم نے ان کی ستائش کی

February 01st, 09:30 am

ہندوستانی کوسٹ گارڈز کے یوم تاسیس کے موقع پر، وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے ہماری وسیع ساحل کی حفاظت میں اس کی بہادری، لگن اور انتھک چوکسی کے لیے فورس کی تعریف کی۔ جناب مودی نے کہا کہ سمندری سلامتی سے لے کر آفات سے نمٹنے تک، اسمگلنگ مخالف کارروائیوں سے لے کر ماحولیاتی تحفظ تک، ہندوستانی کوسٹ گارڈ ہمارے سمندروں کا ایک مضبوط محافظ ہے، جو ہمارے پانیوں اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔

وزیر اعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے یوم تاسیس پر بہادر اہلکاروں کو سلام پیش کیا

January 19th, 05:18 pm

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے بہادر اہلکاروں کی ہمت، لگن اور بے لوث خدمات کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوم تاسیس کے موقع پر انہیں مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے سرحدی سلامتی دستے کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباددی

December 01st, 08:52 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سرحدی سلامتی دستے کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی۔ انہوں نے شجاعت، جانثاری اور غیر معمولی خدمت کے مظہر اور دفاع کے ایک اہم محاذ کے طور پر کھڑے ہونے کے لیے بی ایس ایف کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے سی آر پی ایف کے یوم تاسیس کے موقع پر اس کے اہلکاروں کو مبارکباد دی

July 27th, 10:07 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سی آر پی ایف کے اہلکاروں کو سی آر پی ایف کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ان کی غیر متزلزل عہد بندگی اور ملک کے تئیں ان کی انتھک خدمات حقیقت میں قابل ستائش ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ساحلی گارڈس کے یوم تاسیس کے موقع پر تمام ساحلی محافظ عملےکو نیک خواہشات پیش کی ہیں

February 01st, 09:43 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ساحلی گارڈس کے یوم تاسیس کے موقع پر ساحلی محافظوں کے تمام عملے اور اسٹاف کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم نےبی ایس ایف کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی

December 01st, 10:16 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےبی ایس ایف کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے آئی ٹی بی پی کے یوم تاسیس پر اس کے ناقابل تسخیر جذبے اور بہادری کو سلام کیا

October 24th, 08:58 am

وزیراعظم جناب نریند رمودی نے آئی ٹی بی پی کے یوم تاسیس پر آئی ٹی بی پی اہلکاروں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

وزیر اعظم نے این ایس جی کے یوم تاسیس پر ، اس کے اہلکاروں کو مبارکباد دی

October 16th, 03:47 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی ) کے اہلکاروں کو ، این ایس جی کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے سی آر پی ایف جوانوں کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی

July 27th, 06:20 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سی آر پی ایف کے تمام بہادر جوانوں کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ہمارے ملک کی سلامتی کے تئیں ان کا غیر متزلزل عزم واقعی قابل ستائش ہے۔

وزیراعظم نے سرحدی سڑک تنظیم (بارڈر روڈز آرگنائزیشن ) کے پروجیکٹ دنتک کے ذریعے 64ویں یوم تاسیس منائے جانے کے موقع پر کی گئی پہل کی ستائش کی

May 05th, 10:41 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے، بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے پروجیکٹ دنتک کے ذریعے64ویں یوم تاسیس منائے جانے کے موقع پرکی گئی پہل کی ستائش کی۔

وزیراعظم نے پہلی بار دہلی کے باہر سی آئی ایس ایف کے یوم تاسیس کی پریڈ کا انعقاد کرنے کے لئے اس کی تعریف کی

March 13th, 10:52 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پہلی بار دلی کے باہر سی آئی ایس ایف کے یوم تاسیس کی پریڈ کا انعقاد کرنے کے لئے اس کی ستائش کی ۔داخلی امور کے مرکز ی وزیر جناب امت شاہ کی جانب سے ایک ٹویٹ مشترک کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ساحلی محافظوں کے قیام کے دن کے موقع پر ساحلی محافظوں کے تمام عملہ کے تئیں نیک خواہشات پیش کیں

February 01st, 09:21 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ساحلی محافظوں کے قیام کے دن کے موقع پر اس کے عملہ کے تئیں نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

وزیر اعظم نے این ڈی آر ایف کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی

January 19th, 11:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے بی ایس ایف کے یوم تاسیس کے موقع پراس کے عملے کے اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے

December 01st, 09:07 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بی ایس ایف کے یوم تاسیس کے موقع پر، بی ایس ایف کے عملے کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے تحفظ اورانتہائی مستعدی کے ساتھ ہمارے ملک کی خدمت کرنے کے دوران، بی ایس ایف کے غیرمعمولی کارناموں سے متعلق ریکارڈ کابھی اعتراف کیا۔