وزیراعظم جناب نریندر مودی 31 مارچ کو گجرات کا دورہ کریں گے

March 30th, 11:05 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی 31 مارچ 2026 کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً 10 بجے، وزیراعظم گاندھی نگر میں 'سمراٹ سمپْرتی میوزیم' کا افتتاح کریں گے۔ وہ اس موقع پر اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔دوپہر تقریباً 12:45 بجے، وزیراعظم سانند، احمد آباد میں 'کینز سیمی کون پلانٹ' کا افتتاح کریں گے اور ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔اس کے بعد، وزیراعظم واؤ-تھراد روانہ ہوں گے جہاں وہ شام تقریباً 4 بجے 20,000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ اس موقع پر اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم 14 مارچ کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔

March 12th, 05:30 pm

خطے میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے، وزیر اعظم 420 کلومیٹر سے زیادہ کی مشترکہ لمبائی کے ساتھ، تقریباً 16,990 کروڑ روپے مالیت کے کئی قومی شاہراہوں کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جن منصوبوں کا افتتاح کیا جا رہا ہے ان میں مغربی بنگال اور جھارکھنڈ میںاین ایچ 19اور مغربی بنگال میںاین ایچ 114 کے حصے شامل ہیں۔ ان منصوبوں سے سڑک کی حفاظت کو بڑھانے، سفر کے وقت کو کم کرنے، بھیڑ اور آلودگی کو کم کرنے، علاقائی رابطوں کو بہتر بنانے، اور سیاحت کو فروغ دینے اور خطے میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی توقع ہے۔

“وکست بھارت کے لیے ٹیکنالوجی، اصلاحات اور مالیات” کے موضوع پر بجٹ کے بعد منعقدہ ویبینار میں وزیرِ اعظم کے خطاب کا متن

February 27th, 01:01 pm

اس سال کے پہلے بجٹ ویبینار میں میں آپ سب کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ گزشتہ چند برسوں میں بجٹ ویبینار ایک مضبوط روایت بن چکے ہیں۔ اکثر بجٹ کا جائزہ مختلف پیمانوں پرکیا جاتا ہے، کبھی اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال پر گفتگو ہوتی ہے، تو کبھی انکم ٹیکس تجاویز پر بحث مرکوز ہو جاتی ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ قومی بجٹ کوئی قلیل مدتی تجارتی دستاویز نہیں ہوتا، بلکہ یہ ایک پالیسی روڈ میپ ہوتا ہے۔ اس لیے بجٹ کی مؤثریت کا اندازہ بھی ٹھوس پیمانوں پر ہونا چاہیے۔ ایسی پالیسیاں جو انفراسٹرکچر کو وسعت دیں، قرض کی ترسیل کو آسان بنائیں، کاروبار میں آسانی کو بڑھائیں، حکمرانی میں شفافیت لائیں، عوام کی زندگی کو سہل بنائیں اور ان کے لیے نئے مواقع پیدا کریں۔بجٹ میں انہی سے متعلق فیصلے معیشت کو پائیدار مضبوطی دیتے ہیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ کسی بھی بجٹ کو الگ تھلگ یا تنہا دیکھنا درست نہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے "وکست بھارت کے لیے ٹیکنالوجی اصلاحات اور مالیات" کے موضوع پر بجٹ کے بعد کے ویبینار سے خطاب کیا

February 27th, 11:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 27 -2026سیریز کے بجٹ کے بعد کے پہلے ویبینار سے خطاب کیا ، جس کا موضوع وکست بھارت کے لیے ٹیکنالوجی اصلاحات اور مالیاتہے ۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ قومی بجٹ ایک قلیل مدتی تجارتی دستاویز کے بجائے ایک پالیسی روڈ میپ ہے ، جناب مودی نے 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اجتماعی کوشش پر زور دیا ۔

کرنول، آندھرا پردیش میں مختلف ترقیاتی پوجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 16th, 03:00 pm

آندھرا پردیش کے گورنر ایس عبدالنظیر جی، یہاں کے مقبول عام اور محنتی وزیر اعلیٰ جناب چندربابو نائیڈو جی، مرکزی وزیر کے رام موہن نائیڈو جی، چندر شیکھر پیمسانی جی، بھوپتی راجو شری نواسن ورما جی، نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان جی، ریاستی حکومت میں وزیر نارا لوکیش جی، دیگر تمام وزراء حضرات، بی جے پی کے ریاستی صدر پی وی این مادھو جی، تمام اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور بڑی تعداد میں ہمیں آشیرواد دینے کے لیے آئے ہوئے بہنو اور بھائیو!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے کرنول میں 13,430 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا

October 16th, 02:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کے کرنول میں تقریبا 13,430 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا ۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اہوبلم کے بھگوان نرسمہا سوامی اور مہانندی کے شری مہانندیشور سوامی کو نمن کیا ۔ انہوں نے تمام لوگوں کی بھلائی اور خوشحالی کے لیے منترالیم کے گرو شری راگھویندر سوامی سے بھی دعا مانگی ۔

وزیر اعظم 25-26 اگست کو گجرات کا دورہ کریں گے

August 24th, 01:08 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 سے 26 اگست کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ وہ 25 اگست کو شام تقریباً 6 بجے احمد آباد کے کھودال دھام گراؤنڈ میں 5,400 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کو وقف کریں گے۔ وہ ایک عوامی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔

تمل ناڈو کے توتوکُڈی میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پروزیر اعظم کے خطاب کامتن

July 26th, 08:16 pm

تمل ناڈو کے گورنر آر این روی جی، کابینہ میں میرے ساتھی کِنْجَرَپُو رام موہن نائیڈو جی، ڈاکٹر ایل مرگن جی، تمل ناڈو کے وزیر تَنگم ٹینَّرسُو جی، ڈاکٹر ٹی آر بی راجہ جی، پی گیتا جیون جی، انیتا آر رادھا کرشنن جی، رکن پارلیمنٹ کنموتھی جی، تمل ناڈو بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور ہمارے ایم ایل اے نینار ناگیندرن جی اور تمل ناڈو کے میرے بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے توتوکوڈی میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کام کا سنگ بنیاد ، افتتاح اور انہیں قوم کے نام وقف کیا

July 26th, 07:47 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے توتوکوڈی میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ متعدد شعبوں میں تاریخی منصوبوں کا ایک سلسلہ جو علاقائی رابطے کو نمایاں طور پر بڑھائے گا، لاجسٹک کارکردگی کو فروغ دے گا، صاف توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا اور پورے تمل ناڈو میں شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا۔ کارگل وجے دیوس کے موقع پر، جناب مودی نے کارگل کے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت اور بہادر جانبازوں کو سلام اور ملک کے لیے قربانی دینے والے شہیدوں کو دلی خراج عقیدت پیش کیا ۔

وزیر اعظم نے 48ویں پرگتی میٹنگ کی صدارت کی

June 25th, 09:11 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صبح ساؤتھ بلاک میں منعقد آئی سی ٹی پر مبنی ملٹی ماڈل پلیٹ فارم ’پراگتی‘ کی 48ویں میٹنگ کی صدارت کی جس کا مقصد مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی کوششوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے آپسی تال میل کے ساتھ سرکاری کاموں کو وقت پر کام مکمل کرنا ہے ۔

وزیر اعظم نے 46 ویں پرگتی اجلاس کی صدارت کی

April 30th, 08:41 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج 46 ویں پرگتی میٹنگ کی صدارت کی، جو پرو-ایکٹو گورننس اور بروقت نفاذ کے لیے آئی سی ٹی پر مبنی ایک ملٹی ماڈل پلیٹ فارم ، جس میں مرکز اور ریاستی حکومتیں شامل ہیں۔

تمل ناڈوکے رامیشورم میں مختلف ترقیاتیکام کاج کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

April 06th, 02:00 pm

تمل ناڈو کے گورنر این روی جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی اشونی ویشنو جی، ڈاکٹر ایل مرگن جی، تمل ناڈو حکومت کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ، دیگر معززین اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رامیشورم، تمل ناڈو میں 8300 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

April 06th, 01:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے رامیشورم میں 8,300 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ریل اور سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ اس سے پہلے، انہوں نے نئے پمبن ریل پل کا افتتاح کیا جو کہہندوستان کا پہلا عمودی لفٹ سمندری پل ہے، اس کے علاوہ انہوں نے اور سڑک کے پل سے ٹرین اور ایک جہاز کو جھنڈی دکھا کر رخصت کیا اور پل کے آپریشن کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے رامیشورم کے رامناتھ سوامی مندر میں درشن اور پوجا بھی کی۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ آج شری رام نومی کا مبارک موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے پہلے سورج کی پاک کرنوں نے ایودھیا کے شاندار رام مندر میں رام للا کو تلک سے سجایا۔ انہوں نے کہا، بھگوان شری رام کی زندگی اور ان کے دور حکومت سے عمدہ حکمرانی کی تحریک قوم کی تعمیر کے لیے ایک اہم بنیاد کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ کہتے ہوئے کہ تمل ناڈو کے سنگم عہد کے ادب میں بھی بھگوان شری رام کا ذکر ہے، انہوں نے رامیشورم کی مقدس سرزمین سے شری رام نومی کے موقع پر تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔

کابینہ نے سورگیٹ سے کٹراج تک 5.46 کلومیٹر طویل پونے میٹرو فیز Iپروجیکٹ کو جنوب کی طرف توسیع دینے کی منظوری دی

August 16th, 09:35 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج پونے میٹرو فیز ون پروجیکٹ کی موجودہ پی سی ایم سی-سوارگیٹ میٹرو لائن کی سورگیٹ تا کٹراج انڈر گراؤنڈ لائن توسیع کو منظوری دے دی۔ اس نئی توسیع کو لائن ایل بی ایکسٹینشن کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ 5.46 کلومیٹر پر محیط ہوگی اور اس میں تین زیر زمین اسٹیشن شامل ہوں گے ، جو مارکیٹ یارڈ ، بیبوے واڑی ، بالاجی نگر اور کٹراج مضافات جیسے اہم علاقوں کو جوڑیں گے۔

BJP government is boosting tourism in Uttarakhand, creating new job opportunities: PM Modi at Rishikesh

April 11th, 12:45 pm

Ahead of the Lok Sabha Elections of 2024, Prime Minister Narendra Modi extended his heartfelt gratitude to all the people who gathered in the Rishikesh rally upon the PM’s arrival. The PM said, “You have come in such large numbers to bless us in Rishikesh, the gateway to Char Dham, situated in the proximity of Mother Ganga.” The PM discussed several key aspects related to Uttarakhand’s vision and the milestones achieved already.

PM Modi addresses an enthusiastic crowd at a public meeting in Rishikesh, Uttarakhand

April 11th, 12:00 pm

Ahead of the Lok Sabha Elections of 2024, Prime Minister Narendra Modi extended his heartfelt gratitude to all the people who gathered in the Rishikesh rally upon the PM’s arrival. The PM said, “You have come in such large numbers to bless us in Rishikesh, the gateway to Char Dham, situated in the proximity of Mother Ganga.” The PM discussed several key aspects related to Uttarakhand’s vision and the milestones achieved already.

سلی گوڑی میں ’وکست بھارت وکست مغربی بنگال‘ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن

March 09th, 04:10 pm

اپنے قدرتی حسن اور چائے کے لیے مشہور شمالی بنگال کی اس سرزمین کا دورہ کرنا میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔ آج یہاں ہزاروں کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ یہ ترقی یافتہ بنگال کی طرف ایک اور اہم قدم ہے۔ میں ان ترقیاتی کاموں کے لیے بنگال کے لوگوں کو، شمالی بنگال کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نے مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں ’وکست بھارت وکست مغربی بنگال‘ پروگرام سے خطاب کیا

March 09th, 03:45 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں ’وکست بھارت وکست مغربی بنگال‘ پروگرام سے خطاب کیا۔ انہوں نے مغربی بنگال میں 4500 کروڑ روپے سے زیادہ کے ریلوے اور سڑک کے شعبے کے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور انھیں قوم کے نام وقف کیا۔

بہار کے بیگوسرائے میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 02nd, 08:06 pm

میں جے منگلا گڑھ مندر اور نولکھا مندر میں موجود دیوتاؤں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ میں آج ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ایک ترقی یافتہ بہار کی تعمیر کے عزم کے ساتھ بیگو سرائے آیا ہوں۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے آپ سب کو اتنی بڑی تعداد میں دیکھنے کا شرف حاصل ہوا۔

وزیر اعظم نے بہار کے بیگوسرائےمیں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا

March 02nd, 04:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک بھر میں تقریباً 1.48 لاکھ کروڑ روپے کے تیل اور گیس کے شعبے کے متعدد پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور آج بیگوسرائے، بہار میں 13400 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔