تمل ناڈو کے چنئی میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا اردو ترجمہ

January 19th, 06:33 pm

میں 13ویں کھیلو انڈیا گیمز میں سب کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ ہندوستانی کھیلوں کے لیے، یہ 2024 شروع کرنے کی ایک بہترین صورت ہے۔ یہاں مجتمع میرے نوجوان دوست ایک نوجوان ہندوستان اور ایک نئے ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ آپ کی توانائی اور جوش ہمارے ملک کو کھیلوں کی دنیا میں نئی بلندیوں پر پہنچا رہا ہے۔ میں ملک بھر سے چنئی آنے والے تمام کھلاڑیوں اور کھیل سے محبت کرنے والوں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں۔ آپ ایک ساتھ مل کر ایک بھارت شریشٹھ بھارت کی حقیقی روح کو ظاہر کر رہے ہیں۔ تمل ناڈو کے پُر جوش لوگ، خوبصورت تمل زبان، ثقافت اور پكوان كے درمیاں ضرور آپ خود کو اپنے گھر میں محسوس کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی مہمان نوازی آپ کے دلوں جیت لے گی۔ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز یقینی طور پر آپ کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس سے آپ کو نئی دوستیاں بنانے میں بھی مدد ملے گی جو زندگی بھر رہے گی۔

وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے چنئی میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2023 کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا

January 19th, 06:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے چنئی میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2023 کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا۔ جناب مودی نے نشریاتی شعبے سے متعلق تقریباً 250 کروڑ روپے کے منصوبوں کا آغاز اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے ثقافتی پروگرام بھی دیکھا۔

وزیراعظم نے شطرنج کے گرانڈ ماسٹر پرگ نندھا اوران کے خاندان سے ملاقات کی

August 31st, 09:46 pm

وزیراعظم جناب نریندرمودی نےآج 7لوک کلیان مارگ میں شطرنج کے گرانڈ ماسٹر پرگ نندھا اوران کے خاندان سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے فیڈے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے لیے پرگنانند کی تعریف کی

August 24th, 07:01 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شطرنج کے گرینڈ ماسٹر آر پرگنانند کی فیڈے(ایف آئی ڈی ای) ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے لیے تعریف کی ہے۔