وزیر اعظم نے تھائی لینڈ کی ملکہ عزت مآب سری کِت کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا
October 26th, 03:39 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کی ملکہ عزت مآب سریکت کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی پیغام میں، وزیر اعظم نے عوامی خدمت کے لیے محترمہ کی تاحیات لگن کوخراج عقیدت پیش کیا، اور کہا کہ ان کی وراثت دنیا بھر میں متعدد پیڑھیوں کو ترغیب فراہم کرتی رہے گی۔