کیو ایس ورلڈ فیوچراسکلز انڈیکس سے حاصل معلومات قابل قدر ہیں کیونکہ ہم خوشحالی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اس سفر پر آگے مزید آگے بڑھ رہے ہیں: وزیر اعظم

January 16th, 06:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس خوشی کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل کی ہنر مندی کے کیو ایس عالمی انڈیکس میں، ڈیجیٹل ہنرمندی کے لیے ہندوستان کو کینیڈا اور جرمنی سے آگے دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ جناب مودی نے اظہار خیال کیا کہ ‘‘یہ دیکھ کر خوشی ہوئی! پچھلی دہائی کے دوران، ہماری حکومت نے ہمارے نوجوانوں کو ایسے ہنر سے آراستہ کر کے مضبوط بنانے پر کام کیا ہے جو انہیں خود انحصار بننے اور دولت کمانے کا اہل بناتے ہیں’’۔ وزیر اعظم جناب مودی نے کہا کہ کیو ایس ورلڈ فیوچر سکلز انڈیکس سے حاصل ہونے والی گہری معلومات قابل قدر ہیں کیونکہ ہم خوشحالی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اس سفر پر آگے بڑھ رہے ہیں۔