وزیر اعظم کا آندھرا پردیش کے پٹہ پارتھی میں پرجوش خیرمقدم کیا گیا

November 19th, 01:46 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی سائی رام کے گونجتے روحانی نعروں کے درمیان پٹہ پارتھی ، آندھرا پردیش پہنچے اور ان کا پرجوش خیرمقدم کیا گیا ۔

آندھرا پردیش کے پٹّپرتھی میں شری ستیہ سائی بابا کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 19th, 11:00 am

وزیر اعلیٰ جناب چندرابابو نائیڈو، مرکز میں میرے معاون رام موہن نائیڈو، جی کشن ریڈی، بھوپتی راجو سری نواس ورما، سچن تندولکرجی، نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان جی، ریاستی حکومت میں وزیر نارا لوکیش جی، سری ستیہ سائی سنٹرل ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی آر جے۔ رتناکر جی، وائس چانسلر کے چکرورتی جی، ایشوریہ جی، دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات، سائی رام!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے پٹہ پارتھی میں ’شری ستیہ سائی بابا‘ کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا

November 19th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کے پٹہ پارتھی میں بھگوان سری ستیہ سائی بابا کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے اپنے بات کا آغاز ’سائی رام‘ سے کیا اورکہا کہ پٹہ پارتھی کی مقدس سرزمین میں سب کے درمیان موجود رہنا ایک جذباتی اور روحانی تجربہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تھوڑی دیر پہلے انہیں بابا کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کا موقع ملا۔ جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بابا کے قدموں میں جھکنا اور ان کا آشیرواد حاصل کرنا ہمیشہ دل کو گہرے جذبات سے بھر دیتا ہے ۔

وزیر اعظم 19 نومبر کو آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گے

November 18th, 11:38 am

تقریباً صبح 10 بجے وزیرِ اعظم نریندر مودی آندھرا پردیش کے پٹّا پارتھی میں بھگوان شری ستیہ سائی بابا کے مقدس عبادت گاہ اور مہاسمادھی پر حاضری دیں گے اور خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ تقریباً صبح 10:30 بجے وزیرِ اعظم بھگوان شری ستیہ سائی بابا کی صدیانہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ بھگوان شری ستیہ سائی بابا کی زندگی، تعلیمات اور پائیدار میراث کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹوں کا مجموعہ جاری کریں گے۔ وہ پروگرام کے دوران شرکاء سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم نے لیپاکشی ، پتّاپرتھی ، آندھراپردیش میں ویربھدرمندرمیں درشن اورپوجاکی

January 16th, 06:13 pm

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج لیپاکشی ، پتّاپرتھی ، آندھراپردیش میں ویربھدرمندرمیں درشن اورپوجاکی۔جناب مودی نے تیلگوزبان میں رنگناتھ رامائن کےچھند سنے اور ٹھولوبومّالتاکے نام سے معروف آندھراپردیش کے روایتی سایہ کٹھ پتلی کے فن کے ذریعہ پیش کردہ جٹائیوکی کتھا دیکھی۔

وزیراعظم 4 جولائی کو پتپارتھی میں سائی ہیرا گلوبل کنونشن سینٹر کا افتتاح کریں گے

July 03rd, 06:29 pm

سری ستیہ سائی سنٹرل ٹرسٹ نے پتپارتھی کے پرسانتی نیلیم میں سائی ہیرا گلوبل کنونشن سینٹر کے نام سے ایک نئی سہولت تعمیر کی ہے۔ پرسانتی نیلیم شری ستیہ سائی بابا کا مرکزی آشرم ہے۔ یہ کنونشن سینٹر سماجی کارکن جناب ریوکو ہیرا کے ذریعے عطیہ کیا گیا ہے جو ثقافتی تبادلے، روحانیت اور عالمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے وژن کا ثبوت ہے۔ یہ مختلف پس منظر کے لوگوں کو ایک ساتھ آنے، جڑنے اور شری ستیہ سائی بابا کی تعلیمات کو دریافت کرنے کا ماحول فراہم کرتا ہے۔ اس کی عالمی معیار کی سہولیات اور انفراسٹرکچر کانفرنسوں، سیمیناروں اور ثقافتی تقریبات کی سہولت فراہم کرے گا، جس سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان مکالمے اور تفہیم کو فروغ ملے گا۔ اس وسیع و عریض کمپلیکس میں مراقبہ ہال، پرسکون باغات اور رہائش کی سہولیات بھی موجود ہیں۔