وزیر اعظم نے اتر کاشی کے دھرالی میں پیش آئے حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا
August 05th, 04:54 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترکاشی کے دھرالی میں حادثے کے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے حادثے سے متاثر ہونے والے تمام افراد کی تندرستی اور صحت مندی کے لیے بھی دعا کی۔اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
July 14th, 07:08 pm
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔دہرادون، اتراکھنڈ میں 38ویں قومی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کی تقریرکا متن
January 28th, 09:36 pm
دیو بھومی اتراکھنڈ کے گورنر گرمیت سنگھ جی، نوجوان وزیر اعلی پشکر دھامی جی، میرے کابینہ کے ساتھی اجے تمتا جی، رکشا کھڈسے جی، اتراکھنڈ اسمبلی کی اسپیکر ریتو کھنڈوری جی، وزیر کھیل ریکھا آریہ جی، کامن ویلتھ گیمز کے صدر کرس جینکنز جی، آئی او اےکی صدر پی ٹی اوشا جی، رکن پارلیمنٹ مہندر بھٹ جی، قومی کھیلوں میں شامل ہونے آئے ملک بھر کے سبھی کھلاڑی و دیگر معززین!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہرادون میں 38ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کیا
January 28th, 09:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہرادون، اتراکھنڈ میں 38ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کیا۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اتراکھنڈ نوجوانوں کی توانائی سے منور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابا کیدارناتھ، بدری ناتھ اور ماں گنگا کے آشیرواد سے آج 38ویں قومی کھیل شروع ہو رہے ہیں۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ یہ اتراکھنڈ کے قیام کا 25 واں سال ہے، جناب مودی نے کہا کہ ملک بھر کے نوجوان اس نوجوان ریاست میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں ‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’ کی ایک خوبصورت تصویر دکھائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز کے اس ایڈیشن میں بہت سے مقامی کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے اور اس کا موضوع ‘گرین گیمز’ ہے، کیونکہ وہاں ماحول دوست اشیاء کا استعمال کیا گیا ہے۔ موضوع کی مزید وضاحت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ٹرافیاں اور تمغے بھی ای ویسٹ سے بنے ہیں اور ہر تمغہ جیتنے والے کے نام پر ایک پودا لگایا جائے گا، جو کہ ایک بہت اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کے لیے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت اور اتراکھنڈ کے لوگوں کو اس طرح کے عظیم الشان پروگرام کے انعقاد کے لیے مبارکباد بھی دی۔اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ کی وزیراعظم سے ملاقات
January 06th, 12:40 pm
اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی نے وزیراعظم جناب نریندرمودی سے آج نئی دہلی میں ملاقات کی۔اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
October 08th, 06:35 pm
اتراکھنڈ کے وزیر اعلی جناب پشکر سنگھ دھامی نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔اتراکھنڈ کے وزیر اعلی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
June 25th, 01:42 pm
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔اتراکھنڈ کے وزیر اعلی کی وزیر اعظم سے ملاقات
December 02nd, 07:31 pm
اتراکھنڈ کےوزیراعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
July 04th, 08:03 pm
اتراکھنڈ کے وزیر اعلی جناب پشکر سنگھ دھامی نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے زیارت گاہوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے عقیدت مندوں کے جذبے کی ستائش کی
May 30th, 08:30 pm
وزیر اعظم نے عبادت گاہوں کو صاف ستھرا رکھنے کے سلسلے میں زائرین کے درمیان ابھرتے ہوئے جذبے کی ستائش کی۔وزیراعظم نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف برداری پر جناب پشکر سنگھ دھامی کو مبارکباد پیش کی
March 23rd, 02:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر جناب پشکر سنگھ دھامی کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیر اعظم نے دیو بھومی کے لوگوں کو کووڈ-19کی 100 فیصد پہلی خوراک لینے پر مبارکباد دی
October 18th, 03:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے باشندگان ِدیو بھومی کو 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے کووڈ-19کی 100 فیصد پہلی خوراک لینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اتراکھنڈ کی اس کامیابی نے کووڈ-19کے خلاف ملک کی لڑائی میں بہت اہم رول ادا کیا ہے۔وزیراعظم نے جناب پشکر سنگھ دھامی کو اتراکھنڈ کے وزیراعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی
July 04th, 07:09 pm
نئی دہلی، 4 جولائی 2021، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جناب پشکر سنگھ دھامی کو اتراکھنڈ کے وزیراعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے آج حلف لینے والے تمام دیگر ارکان کو بھی مبارکباد پیش کی۔