وزیر اعظم 11 ؍اکتوبر کو نئی دہلی میں انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ایک خصوصی کرشی پروگرام میں شرکت کریں گے
October 10th, 06:10 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی 11 اکتوبر 2025 کو صبح 10:30 بجے نئی دہلی میں انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ایک خصوصی کرشی (زرعی )پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کسانوں سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کریں گے۔مرکزی کابینہ نے-26 2025 سے-31 2030 تک دالوں میں آتم نربھرتا کیلئے مشن کو منظوری دی
October 01st, 03:14 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے دالوں میں مشن برائے آتم نربھرتا کو منظوری دے دی ہے ۔ یہ ایک تاریخی پہل ہے جس کا مقصد گھریلو پیداوار کو فروغ دینا اور دالوں میں خود کفالت (آتم نربھرتا) حاصل کرنا ہے ۔ اس مشن کو26- 2025 سے31- 2030 تک 6 سال کی مدت میں نافذ کیا جائے گا ، جس میں 11,440 کروڑ روپے کی مالی لاگت آئے گی ۔