وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے فون پر بات کی
December 11th, 08:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج امریکہ کے صدر عزت مآب جناب ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات کی۔وزیراعظم کا اردن، ایتھوپیا اور عمان کا دورہ
December 11th, 08:43 pm
اردن کے شاہ عبداللہ دوم بن الحسین کی دعوت پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15-16 دسمبر- 2025 کو اردن کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم ہندوستان اور اردن کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے شاہ عبداللہ دوم بن الحسین سے بات چیت کریں گے۔ یہ دورہ، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہندوستان-اردن دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے نئے مواقع تلاش کرنے اور علاقائی امن، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔وزیر اعظم نے دھنیترس کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد دی
October 18th, 08:52 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دھنتیرس کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی نے کہا، ’’اس مبارک موقع پر، میں سبھی کی خوشی، آسودگی اور عمدہ صحت کے لیے پرارتھنا کرتا ہوں۔ بھگوان دھنونتری سبھی کو اپنا بھرپور آشیرواد دیں۔‘‘منی پور کے چورا چاند پور میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 13th, 12:45 pm
منی پور کی یہ سرزمین ہمت اور عزم کی سرزمین ہے۔ یہ پہاڑیاں قدرت کا انمول تحفہ ہیں اور ساتھ ہی یہ پہاڑیاں آپ سب کی مسلسل محنت کی علامت بھی ہیں۔ میں منی پور کے لوگوں کے جذبے کو سلام کرتا ہوں۔ میں آپ کی محبت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ اس شدید بارش میں بھی اتنی بڑی تعداد میں یہاں آئے ہیں۔ میرا ہیلی کاپٹر تیز بارش کی وجہ سے نہیں پہنچ سکا، اس لیے میں نے سڑک کے ذریعے سفر کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور آج جو منظر میں نے سڑک پر دیکھا، میرا دل کہتا ہے کہ بھگوان نے اچھا کیا کہ آج میرا ہیلی کاپٹر نہیں اڑا۔ میں سڑک سے آیا، اور میں نے راستے میں ترنگے کو تھامے چھوٹے سے لے کر بوڑھے تک سبھی کی طرف سے دکھائے گئے پیار اور محبت کو دیکھا۔ میں اس لمحے کو اپنی زندگی میں کبھی نہیں بھول سکتا۔ میں منی پور کے لوگوں کو تہنیت پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے منی پور کے چوراچاندپور میں 7,300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا
September 13th, 12:30 pm
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج منی پور کے چوراچاندپور میں 7,300 کروڑ روپے سے مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ منی پور کی سرزمین بہادری اور عزم کی سرزمین ہے اور اس بات کا اجاگر کیا کہ منی پور کی پہاڑیاں قدرت کا قیمتی تحفہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہاڑیاں عوام کی مسلسل محنت کی علامت بھی ہیں۔ منی پور کے لوگوں کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے، جناب مودی نے اتنی بڑی تعداد میں آنے اور ان کے پُر تپاک استقبال کے لئے عوام کا شکریہ ادا کیا۔نیپال کی عبوری حکومت کی وزیر اعظم کے طور عہدہ سنبھالنے پر محترمہ سوشیلا کرکی کو وزیر اعظم ہند کی نیک خواہشات اور مبارک باد
September 13th, 08:57 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیپال کی عبوری حکومت کی وزیر اعظم کے طور عہدہ سنبھالنے پر محترمہ سوشیلا کرکی کو نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت نیپال کے عوام کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔پریفیکچرس کے گورنروں کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر اعظم کے اظہارِ خیال کا اردو ترجمہ
August 30th, 08:00 am
میں اس کمرے میں ، سےتاما کی رفتار ، میاگی کی لچک ، فوکوکا کی تحریک اور نارا کے ورثے کو محسوس کر سکتا ہوں ۔ آپ سب کے پاس کماموٹو کی گرم جوشی ، ناگانو کی تازگی ، شیزوکا کی خوبصورتی اور ناگاساکی کی دھڑکن ہے ۔ آپ سب ماؤنٹ فُوجی کی طاقت اور ساکورا کے جذبے کو مجسم بناتے ہیں ۔ آپ سب مل کر جاپان کو لازوال بناتے ہیں ۔فیکٹ شیٹ: ہندوستان-جاپان اقتصادی سیکورٹی تعاون
August 29th, 08:12 pm
ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری، جو ہماری مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہے، دونوں ممالک کی سلامتی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لیے اہم ہے۔ اقتصادی سلامتی کے شعبے میں تعاون ہمارے دوطرفہ تعاون کا ایک اہم ستون ہے جو ہمارے اسٹریٹجک نقطہ نظر اور اقتصادی ضروریات میں بڑھتے ہوئے ہم آہنگی سے پیدا ہوتا ہے۔پندرھویں بھارت-جاپان سالانہ سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ: ہماری اگلی نسل کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے شراکت داری
August 29th, 07:06 pm
جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب ایشیبا شیگرو کی دعوت پر، بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 29 تا 30 اگست 2025 کو پندرھویں بھارت-جاپان سالانہ سربراہی اجلاس کے سلسلے میں جاپان کا سرکاری دورہ کیا۔ وزیر اعظم مودی کا استقبال وزیر اعظم ایشیبا نے پرائم منسٹر آفس (کانتے) میں 29 اگست 2025 کی شام کو کیا، جہاں انہیں اعزازی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے وفود کی سطح پر مذاکرات کیے، جن میں انہوں نے بھارت اور جاپان کے درمیان تاریخی دوستی کو یاد کیا جو تہذیبی رشتوں، مشترکہ اقدار و مفادات، یکساں اسٹریٹیجک نقطہ نظر اور ایک دوسرے کے لیے باہمی احترام پر مبنی ہے۔ دونوں وزرائے اعظم نے گزشتہ دہائی کے دوران بھارت-جاپان شراکت داری میں ہونے والی نمایاں پیشرفت کو سراہا اور آئندہ عشروں میں باہمی سیکیورٹی اور خوشحالی کے حصول کے لیے اسٹریٹیجک اور مستقبل بین شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تعمیری گفتگو کی۔وزیراعظم نے زندگی گزارنے میں آسانی اور کاروبارکی رفتار کو تیز کرنے کے لئے نئی نسل کی اصلاحات سے متعلق اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی
August 18th, 08:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی نسل کی اصلاحات کے روڈ میپ پر غور و فکر کرنے کے لیے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس کا مقصد تیز رفتار اور جامع اصلاحات ہے جو زندگی گزارنے میں آسانی کو بڑھائے گی ، کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنائے گی اور جامع خوشحالی کو فروغ دے گی ۔وزیر اعظم نے 79 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دینے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا
August 15th, 07:26 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 79 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے ہتھ کرگھا کے قومی دن کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا
August 07th, 03:31 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہتھ کرگھا کےقومی دن کے موقع پر سبھی کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا ۔بھارت – برطانیہ وژن 2035
July 24th, 07:12 pm
بھارت اور برطانیہ کے وزرائے اعظم نے 24 جولائی 2025 کو لندن میں اپنی میٹنگ کے دوران نئے بھارت-برطانیہ وژن 2035 کی توثیق کی جو کہ ایک احیاء شدہ شراکت کی مکمل صلاحیت کو واشگاف کے لیے ان کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ یہ اولوالعزم اور مستقبل پر مرکوز معاہدہ دونوں ممالک کی باہمی ترقی، خوشحالی اور تیز رفتار عالمی تبدیلی کے وقت ایک خوشحال، محفوظ اور پائیدار دنیا کی تشکیل کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔پیراگوئے کے صدر کے ساتھ وفود کی سطح کی بات چیت کے دوران وزیراعظم کا افتتاحی بیان
June 02nd, 03:00 pm
آپ کا اور آپ کے وفد کا بھارت میں تہہ دل سے استقبال ہے۔ پیراگوئے جنوبی امریکہ میں ہمارے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ ہمارا جغرافیہ بھلے ہی الگ ہو، لیکن ہمارے جمہوری نظریات اور عوامی فلاح و بہبود کی ایک ہی سوچ ہے۔ آپ کا اور آپ کے وفد کا بھارت میں تہہ دل سے استقبال ہے۔ پیراگوئے جنوبی امریکہ میں ہمارے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ ہمارا جغرافیہ بھلے ہی الگ ہو، لیکن ہمارے جمہوری نظریات اور عوامی فلاح و بہبود کی ایک ہی سوچ ہے۔سعودی عرب کے دورے پر روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان
April 22nd, 08:30 am
آج میں ولی عہد شہزادہ اور وزیر اعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو رہا ہوں۔مہا کمبھ کے اختتام کے بعد وزیر اعظم نے گجرات میں سومناتھ مندر کا دورہ کیا
March 02nd, 08:32 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پریاگ راج میں مہا کمبھ کے اختتام کےبعد آج گجرات میں سومناتھ مندر کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مندر ہماری ثقافت کے لازوال ورثے اور جرات کو ظاہر کرتا ہے۔اڈیشہ کے بھونیشور میں منعقدہ 18 واں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کے افتتاح کے موقع پروزیراعظم کے خطاب کا متن
January 09th, 10:15 am
اڈیشہ کے گورنر ڈاکٹر ہری بابو جی، ہمارے مقبول وزیراعلیٰ موہن چندر ن مانجھی جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ایس جے شنکر جی، جویل اورم جی، دھرمندر پردھان جی، اشونی ویشنو جی، شوبھا کرندلاجے جی، کیرتی وردھن سنگھ جی، پبیترہ مارگریٹا جی، اوڈیشہ حکومت کے نائب وزیراعلیٰ کنک وردھن سنگھ دیو جی، پرواتی پریڈا جی، دیگر وزرا، ممبران پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی، دنیا بھر سے یہاں آئے ماں بھارتی کے تمام بیٹے اوربیٹیاں!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اڈیشہ میں 18ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کا افتتاح کیا
January 09th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے بھونیشور میں 18ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کا افتتاح کیا۔ دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے تمام مندوبین اور تارکین وطن کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جناب مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں دنیا بھر میں مختلف ہندوستانی ڈائسپورا پروگراموں میں افتتاحی گیت بجایا جائے گا۔ انہوں نے گریمی ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ رکی کیج اور ان کی ٹیم کی شاندار پیش کش کے لیے تعریف کی،جس میں ہندوستانی تارکین وطن کے جذبات اور احساسات کی عکاسی کی گئی ہے۔وزیراعظم نے سبھی کو 2025 کی مبارکباد دی
January 01st, 10:42 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سب کو 2025 کی مبارکباد دی ہے۔پانچ سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم نے آرٹیکل 370 اور 35(اے)
August 05th, 03:27 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آرٹیکل 370 اور 35 (اے) کو منسوخ کرنے کے پارلیمنٹ کے 5 سال پرانے فیصلے کو یاد کرتے ہوئے اسے ایک اہم لمحہ قرار دیا جس نے جموں و کشمیر اور لداخ میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔