وزیر اعظم نے کناڈا کے وزیر اعظم کے دورے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان حقیقی معنوں میں نئی شراکت داری کے لیے مضبوط بنیاد تیار کرنے پر زور دیا

March 03rd, 10:16 pm

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کناڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کے دورہ ہند نے دونوں ممالک کے مابین حقیقی معنوں میں نئی شراکت داری کے لیے ایک مضبوط بنیاد تیار کی ہے۔

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز پر وزیر اعظم کےبیان کا متن

January 29th, 10:15 am

اجلاس کے آغاز ہی میں اور سال 2026 کے آغاز پر، معزز صدرِ جمہوریہ نے اراکینِ پارلیمنٹ سے جو توقعات ظاہر کی ہیں، انہوں نے قوم کے سربراہ کی حیثیت سے نہایت سادہ اور واضح الفاظ میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ تمام معزز اراکینِ پارلیمنٹ نے انہیں سنجیدگی سے لیا ہوگا۔ یہ اجلاس بذاتِ خود نہایت اہم ہے، کیونکہ یہ بجٹ اجلاس ہے۔اکیسویں صدی کا ایک چوتھائی حصہ گزر چکا ہے اور اب دوسری چوتھائی کا آغاز ہو رہا ہے۔ 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے یہ آئندہ 25 برسوں کا نہایت اہم دور شروع ہو رہا ہے۔ یہ اس صدی کے دوسری سہ ماہی کا پہلا بجٹ ہے۔ مزید یہ کہ وزیرِ خزانہ نرملا جی ملک کی پہلی خاتون وزیرِ خزانہ ہیں جو مسلسل نویں مرتبہ پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرنے جا رہی ہیں۔ یہ لمحہ بھارت کی پارلیمانی تاریخ میں ایک قابلِ فخر سنگِ میل کے طور پر درج ہو رہا ہے۔

بجٹ اجلاس 2026 کے آغاز پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کے اہم نکات

January 29th, 10:00 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کے احاطے میں بجٹ اجلاس 2026 کے آغاز سے قبل میڈیا سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ صدرِ جمہوریہ کا خطاب 140 کروڑ شہریوں کے اعتماد کا اظہار، ان کی محنت کا احاطہ اور نوجوانوں کی امنگوں کی نہایت واضح عکاسی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ صدرِ جمہوریہ نے اجلاس اور سال 2026 کے بالکل آغاز میں ہی تمام معزز اراکینِ پارلیمنٹ کے سامنے کئی رہنما نکات پیش کیے۔ جناب مودی نے کہا کہ سربراہِ مملکت کی حیثیت سے صدرِ جمہوریہ نے سادہ الفاظ میں جو توقعات ظاہر کیں، انہیں یقیناً تمام اراکینِ پارلیمنٹ نے سنجیدگی سے لیا ہوگا، جس کی وجہ سے یہ اجلاس نہایت اہمیت کا حامل بن جاتا ہے۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ یہ بجٹ اجلاس ہے، جو اکیسویں صدی کی پہلی سہ ماہی کی تکمیل اور دوسری سہ ماہی کے آغاز کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 25 برس 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کے حصول کے لیے نہایت اہم ہیں، اور یہ بجٹ صدی کی دوسری سہ ماہی کا پہلا بجٹ ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن، جو ملک کی پہلی خاتون وزیرِ خزانہ ہیں، پارلیمنٹ میں مسلسل نویں مرتبہ بجٹ پیش کر رہی ہیں، جو بھارت کی پارلیمانی تاریخ میں ایک قابلِ فخر لمحے کی نشاندہی کرتا ہے۔

وزیراعظم نے سابق وزیراعظم آنجہانی چودھری چرن سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

December 23rd, 09:39 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سابق وز اعظم بھارت رتن آنجہانی چودھری چرن سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔جناب مودی نے کہا’’انہوں نے اپنی زندگی سماج کے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے وقف کر دی۔ ملک کی تعمیر میں ان کی خدمات کو ایک شکر گزار قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔’’

وزیراعظم کی اسرائیل کے وزیراعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو

December 10th, 07:56 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج اسرائیل کے وزیر اعظم جناب بنجامن نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات ہوئی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم جناب انتھونی البانی اور محترمہ جوڈی ہیڈن کو ان کی شادی کے موقع پر مبارکباد دی

November 29th, 09:05 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنے قریبی دوست، آسٹریلیا کے وزیر اعظم، محترم جناب انتھونی البانیز اور محترمہ جوڈی ہیڈن کو ان کی شادی پر مبارکباد دی اور ان کی خوشگوار ازدواجی زندگی کی نیک خواہشات کی۔

وزیراعظم نے جوہانسبرگ میں منعقد جی–20 رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر جاپان کے وزیراعظم سے ملاقات کی

November 23rd, 09:46 pm

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جی–20 رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے موقع پر جاپان کی وزیر اعظم محترمہ سنائے تاکائچی سے دو طرفہ ملاقات کی۔ یہ ملاقات 29 اکتوبر 2025 کی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم تاکائچی کی پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔

وزیراعظم نے جی 20 سربراہ اجلاس 2025 کے موقع پر اٹلی کے وزیراعظم سے ملاقات کی

November 23rd, 09:44 pm

وزیر اعظم میلونی نے دہلی میں دہشت گردی کے واقعے پر ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کے واسطے اٹلی کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ۔ اس تناظر میں ، دونوں رہنماؤں نے ’دہشت گردی کی مالی اعانت کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت-اٹلی مشترکہ پہل‘ کو اپنایا ۔ اس پہل کا مقصد دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے دو طرفہ تعاون کو مضبوط کرنا اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اور گلوبل کاؤنٹر ٹیرازم فورم (جی سی ٹی ایف) سمیت عالمی اور کثیرجہتی پلیٹ فارم میں تعاون کرنا ہے ۔

وزیر اعظم نے جوہانسبرگ میں جی20 سربراہ اجلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

November 23rd, 09:41 pm

دونوں رہنماؤں نے آسٹریلیا-کینیڈا-انڈیا ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن(اے سی آئی ٹی آئی)شراکت داری کو اپنانے کا خیرمقدم کیا جس سے اہم ٹیکنالوجیز، جوہری توانائی، سپلائی چین کی تنوع اور اے آئی کے شعبوں میں سہ فریقی تعاون کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے جی7 سربراہ اجلاس کے موقع پر جون 2025 میں کناناسکیس میں ہونے والی ملاقات اور اکتوبر 2025 میں وزرائے خارجہ کی طرف سے دوطرفہ مصروفیات کے لیے نئے روڈ میپ کے آغاز کے بعد سے تعلقات میں نئی ​​رفتار کو سراہا۔ دونوں وزرائے اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم،خلا، سائنس و ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم کارنی نے فروری 2026 میں ہندوستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اے آئی اجلاس کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم محترمہ اندرا گاندھی کوان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

November 19th, 07:53 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم محترمہ اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم نے جاپان کی وزیر اعظم سانے تاکائیچی کو مبارکباد پیش کی، ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

October 29th, 01:14 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جاپان کی وزیر اعظم سانے تاکائیچی کے ساتھ گرمجوشی کے ساتھ بات چیت کی ۔

وزیر اعظم نے محترمہ سنائے تاکائچی کو جاپان کی وزیر اعظم منتخب ہونے پر کو مبارکباد دی

October 21st, 11:24 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج محترمہ سنائی تاکائچی کو جاپان کی وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ ایکس پر اپنے پیغام میں ، وزیر اعظم مودی نے ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

نئی دلی میں این ڈی ٹی وی عالمی سربراہ کانفرنس 2025 سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 17th, 11:09 pm

سری لنکا کی عزت مآب وزیر اعظم ، ہرینی امرسوریا جی ، آسٹریلیا کے عزت مآب سابق وزیر اعظم ، میرے دوست ٹونی ایبٹ جی ، برطانیہ کے عزت مآب سابق وزیر اعظم رشی سنک جی ، معزز مہمان ، خواتین ومعززین ، نمسکار!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ 2025 سے خطاب کیا

October 17th, 08:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ 2025 سے خطاب کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تمام معززین کا خیر مقدم کیا ۔ تمام شہریوں کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ تہوار کے ماحول کے درمیان منعقد ہو رہا ہے ۔ انہوں نے اجلاس کے موضوع ان اسٹاپ ایبل انڈیا کی تعریف کی اور کہا کہ یہ واقعی موزوں ہے ، کیونکہ آج ہندوستان رکنے کے موڈ میں نہیں ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’ہندوستان نہ تو رکے گا اور نہ ہی وقفہ لے گا، 140 کروڑ ہندوستانی مل کر تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں‘‘ ۔

وزیر اعظم نے کینیا کے سابق وزیر اعظم جناب رائیلا اوڈنگا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

October 15th, 02:41 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کینیا کے سابق وزیر اعظم جناب رائیلا اوڈنگا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ میرے عزیز دوست اور کینیا کے سابق وزیر اعظم جناب رائیلا اوڈنگا کے انتقال سے بہت دکھ ہوا ۔ وہ ایک عظیم سیاستدان اور ہندوستان کے عزیز دوست تھے ۔ مجھے گجرات کا وزیر اعلی رہتے ہوئےہی انہیں قریب سے جاننے کا اعزاز حاصل ہوا اور ہماری وابستگی برسوں تک جاری رہی ۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ جناب رائیلا اوڈنگا کو ہندوستان ، ہماری ثقافت ، اقدار اور قدیم حکمت سے خصوصی پیار تھا ، جو ہندوستان-کینیا تعلقات کو مستحکم کرنے کی ان کی کوششوں سے ظاہر ہوتا ہے ۔

وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبہ کے تحت ہونے والی پیش رفت پر وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو مبارکباد دی

October 09th, 10:17 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسرائیل کے وزیر اعظم عالی جناب بنجامن نیتن یاہو سے بات کی اور صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت ہونے والی پیش رفت پر انہیں مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کےیوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا

September 26th, 08:51 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

نیپال کی عبوری حکومت کی وزیر اعظم کے طور عہدہ سنبھالنے پر محترمہ سوشیلا کرکی کو وزیر اعظم ہند کی نیک خواہشات اور مبارک باد

September 13th, 08:57 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیپال کی عبوری حکومت کی وزیر اعظم کے طور عہدہ سنبھالنے پر محترمہ سوشیلا کرکی کو نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت نیپال کے عوام کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

وزیر اعظم نے ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر اسٹور کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی

September 10th, 06:22 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر اسٹور کو ان کے دوبارہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے ناروے کے ساتھ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے ہندوستان کے عزم پر زور دیاہے۔

PM Modi arrives in London, United Kingdom

July 24th, 12:15 pm

Prime Minister Narendra Modi arrived in United Kingdom a short while ago. In United Kingdom, PM Modi will hold discussions with UK PM Starmer on India-UK bilateral relations and will also review the progress of the Comprehensive Strategic Partnership.