وزیر اعظم کوگارجین آف دی بلیو ہورائزن صدارتی اعزاز سے نوازا گیا
June 28th, 03:07 pm
ایک خصوصی تقریب میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج سیشلز کے صدر،عزت مآب ڈاکٹر پیٹرک ارمینی نے گارجین آف دی بلیو ہورائزن صدارتی اعزاز سے نوازا۔وزیر اعظم کو یہ اعزاز ان کی سبز قیادت، ترقی پذیر ممالک کے مفادات کو آگے بڑھانے کی کوششوں اور بلیو اکانومی، ماحولیات کے متعلق اقدام، سمندری وسائل کے پائیدار انتظام اور چھوٹے جزیرے کی ترقی پذیر ریاستوں کی ترقی کی خواہشات کو فروغ دینے کے لیے ان کی دیرینہ وابستگی کے لیے دیا گیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی کویہ ممتاز اعزاز سے نوازا گیا ہے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اٹلی کے صدر سے ملاقات کی
May 20th, 07:19 pm
ہندوستان کے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج روم میں صدارتی محل کوئرینالے میں اٹلی کے صدر سرجیو ماتاریلا سے ملاقات کی۔