وزیر اعظم نے ریزرو بینک آف انڈیا کو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایوارڈ2025 جیتنے کے لیے مبارکباد دی

March 16th, 02:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)کو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایوارڈ 2025 جیتنے کے لیے مبارکباد دی۔ آر بی آئی کی اختراعی ڈیجیٹل پہل قدمیوں – پرواہ اور سارتھی- جنہیں اس کی داخلی ڈیولپر ٹیم کے ذریعہ وضع کیا گیا تھا، کے اعتراف میں برطانیہ کے سینٹرل بینکنگ، لندن کے ذریعہ آر بی آئی کو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا ہے۔