ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ کے دوران دیئے گئے وزیر اعظم کےبیانات کا متن

October 24th, 11:20 am

اس بار روشنی کا تہوار دیوالی آپ سب کی زندگی میں نئی روشنی لے کر آیا ہے۔تہواروں کے درمیان مستقل ملازمتوں کیلئے تقرر نامہ وصول کرنا، جشن اور کامیابی کی دوہری خوشی، آج یہ خوشی ملک بھر کے 51,000 سے زیادہ نوجوانوں کو ملی ہے۔ میں محسوس کر سکتا ہوں کہ آپ سب کے خاندان میں کتنا خوشی کا ماحول ہوگا۔ میں آپ سب کو اور آپ کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ زندگی کی اس نئی شروعات کے لیے میں آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا روزگار میلے سے خطاب

October 24th, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلے سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال روشنیوں کا تہوار دیوالی، سب کی زندگیوں میں نئی روشنی لے کر آیا ہے۔ تہوار کی خوشیوں کے درمیان مستقل ملازمتوں کے تقررنامے حاصل کرنا دوہری خوشی کا باعث ہے — ایک طرف تہوار کی مسرت اور دوسری طرف روزگار میں کامیابی۔جناب مودی نے بتایا کہ آج یہ خوشی ملک کے 51,000 سے زائد نوجوانوں تک پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے ان کے اہلِ خانہ کو بھی بے حد مسرت حاصل ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نےتقررنامہ حاصل کرنے والے تمام نوجوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ان کی زندگی کے اس نئے آغاز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔