وگیان بھون، نئی دہلی میں آچاریہ شری ودیانند جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
June 28th, 11:15 am
قابل احترام آچاریہ پرگیہ ساگر مہاراج جی، شراون بیلاگولا کے مٹھادھیش پجاری سوامی چاروکیرتی جی، میرے ساتھی گجیندر سنگھ شیخاوت جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی بھائی نوین جین جی، بھگوان مہاویر اہنسا بھارتی ٹرسٹ کے صدر پرینک جین جی، سکریٹری ممتا جین جی، ٹرسٹی پیوش جین جی ،دیگر تمام معززین، سنتوں، خواتین و حضرات، جئے جنیندر!وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آچاریہ شری ودیا نند جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا
June 28th, 11:01 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں آچاریہ شری ودیا نند جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قوم بھارت کی روحانی روایت میں ایک یادگار موقع دیکھ رہی ہے جس میں آچاریہ شری ودیا نند جی منیراج کی صد سالہ تقریبات کے تقدس کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ محترم آچاریہ کی لازوال ترغیب سے مزین یہ تقریب ایک غیر معمولی اور حوصلہ افزا ماحول پیدا کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے تمام شرکا کو مبارکباد پیش کی اور تقریب میں شرکت کا موقع ملنے پر شکریہ ادا کیا۔