وزیر اعظم 28 جون کو نئی دہلی میں آچاریہ ودیانند جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے

June 27th, 05:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 جون کو صبح تقریبا 11 بجے نئی دلی کےوگیان بھون میں آچاریہ ودیانند جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم نے مہاویر جینتی پر بھگوان مہاویر کو خراج عقیدت پیش کیا

April 10th, 08:44 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاویر جینتی کے موقع پر بھگوان مہاویر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ بھگوان مہاویر نے ہمیشہ عدم تشدد ، سچائی اور ہمدردی پر زور دیا اور ان کے نظریات دنیا بھر میں بے شمار لوگوں کو توانائی دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ پچھلے سال حکومت نے پراکرت کو کلاسیکی زبان کا درجہ دیا تھا اور اس فیصلے کو بہت سراہا گیا۔

کابینہ نے مراٹھی، پالی، پراکرت، آسامی اور بنگالی زبانوں کو کلاسیکی کی زبان کا درجہ دینے کی منظوری دی

October 03rd, 09:38 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت مرکزی کابینہ نے مراٹھی، پالی، پراکرت، آسامی اور بنگالی زبانوں کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ کلاسیکی زبانیں بھارت کے غیر معمولی اور قدیم ثقافتی ورثے کے نگہبان کے طور پر کام کرتی ہیں جو ہر کمیونٹی کے تاریخی اور ثقافتی سنگ میل کی روح کا مظہر ہیں۔