وزیراعظم 4 اکتوبر کو62؍ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے نوجوانوں سے متعلق مختلف منصوبوں آغاز کریں گے
October 03rd, 03:54 pm
نوجوانوں کی ترقی کے ایک تاریخی اقدام کے طور پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی آج صبح 11 بجے نئی دہلی کے وِگیان بھون میں نوجوانوں پر مرکوز 62ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف اقدامات کا آغاز کریں گے،تاکہ ملک بھر میں تعلیم، مہارت سازی اور کاروبار کو بہتر فروغ مل سکے۔ اس پروگرام میں کوشل دکشانت سماروہ بھی شامل ہوگا، جو قومی مہارت اجلاس کا چوتھا ایڈیشن ہے اوراس کا انعقاد وزیر اعظم کے وژن کے مطابق کیا جا رہا ہے، جہاں وزارت برائے مہارت سازی اور کاروباری ترقی کے تحت آئی ٹی آئیز کے 46 آل انڈیا ٹاپرز کو اعزاز نوازا جائے گا۔