وزیر اعظم نے 49 ویں پرگتی میٹنگ کی صدارت کی

September 24th, 09:56 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ساؤتھ بلاک میں پہلے سے سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ کے لیے آئی سی ٹی سے چلنے والے ملٹی ماڈل پلیٹ فارم پرگتی کی 49 ویں میٹنگ کی صدارت کی ۔ یہ پلیٹ فارم بڑے پروجیکٹوں کو تیزی سے ٹریک کرنے ، رکاوٹوں کو دور کرنے اور مقررہ وقت پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مرکز اور ریاستوں کو یکجا کرتا ہے ۔

وزیر اعظم 25 ستمبر کو اتر پردیش اور راجستھان کا دورہ کریں گے

September 24th, 06:25 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 ستمبر کو اتر پردیش اور راجستھان کا دورہ کریں گے ۔ وہ صبح تقریبا 9:30 بجے گریٹر نوئیڈا میں اتر پردیش انٹرنیشنل ٹریڈ شو-2025 کا افتتاح کریں گے ۔ وہ اس موقع پر حاضرین سے خطاب بھی کریں گے ۔

نتائج کی فہرست: ماریشس کے وزیر اعظم کا ہندوستان کا سرکاری دورہ

September 11th, 02:10 pm

محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی، حکومت ہند اورجمہوریہ ماریشس کی ٹیرٹائری(ثلاثی) تعلیم، سائنس و تحقیق کی وزارت کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمت نامہ۔

تمل ناڈو کے توتوکُڈی میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پروزیر اعظم کے خطاب کامتن

July 26th, 08:16 pm

تمل ناڈو کے گورنر آر این روی جی، کابینہ میں میرے ساتھی کِنْجَرَپُو رام موہن نائیڈو جی، ڈاکٹر ایل مرگن جی، تمل ناڈو کے وزیر تَنگم ٹینَّرسُو جی، ڈاکٹر ٹی آر بی راجہ جی، پی گیتا جیون جی، انیتا آر رادھا کرشنن جی، رکن پارلیمنٹ کنموتھی جی، تمل ناڈو بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور ہمارے ایم ایل اے نینار ناگیندرن جی اور تمل ناڈو کے میرے بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے توتوکوڈی میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کام کا سنگ بنیاد ، افتتاح اور انہیں قوم کے نام وقف کیا

July 26th, 07:47 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے توتوکوڈی میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ متعدد شعبوں میں تاریخی منصوبوں کا ایک سلسلہ جو علاقائی رابطے کو نمایاں طور پر بڑھائے گا، لاجسٹک کارکردگی کو فروغ دے گا، صاف توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا اور پورے تمل ناڈو میں شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا۔ کارگل وجے دیوس کے موقع پر، جناب مودی نے کارگل کے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت اور بہادر جانبازوں کو سلام اور ملک کے لیے قربانی دینے والے شہیدوں کو دلی خراج عقیدت پیش کیا ۔

وزیراعظم 20 سے 21 جون تک بہار، اوڈیشہ اور آندھراپردیش کے دورے پر رہیں گے

June 19th, 05:48 pm

اس کے بعد وزیراعظم اڈیشہ کے شہر بھونیشور کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ریاستی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ریاستی سطح کی تقریب کی صدارت کریں گے۔ یہ تقریب شام 4:15 بجے منعقد ہوگی۔ اس موقع پر وہ 18,600 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے اور وہاں بھی عوام سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم 26 اور 27 مئی کو گجرات کا دورہ کریں گے

May 25th, 09:14 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 اور 27 مئی کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ وہ دہود جائیں گے اور صبح کے تقریباً 11:15 بجے قوم کو ایک لوکوموٹیو مینوفیکچرنگ پلانٹ وقف کرنے کے علاوہ ایک الیکٹرک گاڑی کو روانہ کریں گے۔ اس کے بعد، وہ دہود میں تقریباً 24,000 کروڑ روپے کی لاگت سے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہ ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم 22 مئی کو راجستھان کا دورہ کریں گے

May 20th, 01:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22 مئی کو راجستھان کا دورہ کریں گے۔ وہ بیکانیر کا سفر کریں گے اور تقریباً 11 بجے دیشنوک میں کرنی ماتا کے مندر میں درشن کریں گے۔

کابینہ نے بجلی کے شعبے کو کوئلہ مختص کرنے کے لیے نظر ثانی شدہ شکتی (ہندوستان میں کوئلےکو شفاف طریقے سے استعمال کرنے اور مختص کرنے کی اسکیم) پالیسی کو منظوری دی

May 07th, 12:07 pm

شکتی پالیسی، 2017 کے متعارف ہونے کے ساتھ، کوئلے کی تقسیم کے طریقہ کار کو نامزدگی پر مبنی نظام سے نیلامی/ٹیرف پر مبنی بولی کے ذریعے کوئلے کے رابطوں کو مختص کرنے کے زیادہ شفاف طریقے میں تبدیل کیا گیا تھا۔ نامزدگی پر مبنی مختص صرف مرکزی / ریاستی سیکٹر کے پاور پلانٹس کے لیے جاری رہا۔ شکتی پالیسی میں 2019 میں وزراء کے گروپ کی سفارشات پر ترمیم کی گئی ہے۔ شکتی پالیسی میں 2023 میں مزید ترمیم کی گئی۔ شکتی پالیسی میں پاور پلانٹس کے مختلف زمروں کے لیے کوئلے کے لنکج کو مختص کرنے کے لیے مختلف پیراز ہیں، اہلیت کے معیار پر پورا اترنے سے مشروط ہے۔ نظرثانی شدہ توانائی کی پالیسی کے آغاز کے ساتھ، توانائی کی پالیسی کے موجودہ آٹھ پیراز، کوئلہ مختص کرنے کے لیے، کاروبار کرنے میں آسانی کے جذبے کے تحت، صرف دو ونڈوز پر اکتفا کیاگیا ہے۔ v

وزیر اعظم 24 اپریل کو بہار کا دورہ کریں گے

April 23rd, 06:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی 24 اپریل کو بہار کا دورہ کریں گے۔ وہ مدھوبنی جائیں گے اور صبح تقریبا 11:45 بجے وہ قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر ایک پروگرام میں حصہ لیں گے۔ وہ 13,480 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح ، سنگ بنیاد اور قوم کے نام وقف کریں گے اور اس موقع پر مجمع سے خطاب کریں گے۔

ای ٹی ناؤ گلوبل بزنس سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 15th, 08:30 pm

پچھلی بار جب میں ای ٹی ناؤ سمٹ میں آیا تھا، الیکشن ہونے والے تھے۔ اور اس وقت میں نے آپ کے درمیان نہایت عاجزی کے ساتھ یہ کہا تھا کہ ہماری تیسری مدت میں ہندوستان ایک نئی رفتار کے ساتھ کام کرے گا۔ میں مطمئن ہوں کہ آج یہ رفتار نظر آرہی ہے اور ملک بھی اس کا ساتھ دے رہا ہے۔ نئی حکومت کے قیام کے بعد ملک کی کئی ریاستوں میں بی جے پی-این ڈی اے کو مسلسل عوام کا آشیرواد مل رہا ہے! جون میں، اڈیشہ کے لوگوں نے ترقی یافتہ ہندوستان کی قرارداد کو تحریک دی، پھر ہریانہ کے لوگوں نے اس کی حمایت کی اور اب دہلی کے لوگوں نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ یہ اس بات کا اعتراف ہے کہ کس طرح آج ملک کے لوگ ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کی طرف کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ای ٹی ناؤ گلوبل بزنس سمٹ2025 سے خطاب کیا

February 15th, 08:00 pm

آج، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں ای ٹی ناؤ گلوبل بزنس سمٹ 2025 میں خطاب کرتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ پچھلے ایڈیشن میں انہوں نے عاجزی کے ساتھ کہا تھا کہ بھارت اپنی تیسری مدت میں ایک نئی رفتار سے کام کرے گا۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ آج یہ رفتار واضح طور پر نظر آ رہی ہے اور ملک بھر سے اس کو بھرپور حمایت مل رہی ہے۔ انہوں نے اڈیشہ، مہاراشٹر، ہریانہ اور نئی دہلی کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وکست بھارت کے عزم کے لیے زبردست حمایت کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم نے اسے ملک کے شہریوں کی طرف سے ایک تسلیم شدہ حقیقت قرار دیا کہ وہ ایک ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کے حصول میں کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں۔

جموں و کشمیر کے دراس میں کرگل وجے دِوس کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 26th, 09:30 am

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر بی ڈی مشرا جی، مرکزی وزیر سنجے سیٹھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، جنرل انیل چوہان، تینوں افواج کے چیف آف آرمی اسٹاف، کرگل جنگ کے دوران آرمی چیف جنرل وی پی ملک جی، سابق آرمی چیف جنرل منوج پانڈے جی، بہادری کا انعام حاصل کرنے والے موجودہ اور ریٹائرڈ فوجیوں، کرگل جنگ کے بہادروں کی مائیں، بہادر خواتین اور ان کے تمام اہل خانہ،

وزیر اعظم نے کارگل وجے دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا اور لداخ میں شردھانجلی سماروہ میں شرکت کی

July 26th, 09:20 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لداخ میں 25 ویں کارگل وجے دیوس کے موقع پر ان بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں سب سے زیادہ قربانی دی۔ انہوں نے شردھانجلی سماروہ میں بھی شرکت کی۔ وزیر اعظم نے گورو گاتھا: این سی اوز کے ذریعہ کارگل جنگ پر بریفنگ سنی اور امر سنسمرن: ہٹ آف ریمیمبرنس کا دورہ کیا۔ انہوں نے ویر بھومی کا بھی دورہ کیا۔

بجٹ 25-2024 پر وزیر اعظم کے ریمارکس کا متن

July 23rd, 02:57 pm

میں تمام اہل وطن کو اس اہم بجٹ کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں جو ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جی اور ان کی پوری ٹیم بہت بہت مبارکباد کے مستحق ہیں۔

بجٹ 2024-25 پر وزیر اعظم کے کلمات

July 23rd, 01:30 pm

وزیر اعظم نریندر مودی نے خزانہ اور کمپنی امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ آج لوک سبھا میں پیش کیے گئے مرکزی بجٹ 2024-25 کی ستائش کی۔

وزیر اعظم 11 فروری کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے

February 09th, 05:25 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 فروری 2024 کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔ تقریباً 12 بج کر 40 منٹ پر وہ مدھیہ پردیش کے جھبوا میں لگ بھگ 7500 کروڑ کی لاگت سے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو ملک کے نام وقف اورا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

Our connectivity initiatives emerged as a lifeline during the COVID Pandemic: PM Modi

November 01st, 11:00 am

PM Modi and President Sheikh Hasina of Bangladesh jointly inaugurated three projects in Bangladesh. We have prioritized the strengthening of India-Bangladesh Relations by enabling robust connectivity and creating a Smart Bangladesh, PM Modi said.

نیپال کے وزیر اعظم کے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اخباری بیان کا انگریزی ترجمہ

June 01st, 12:00 pm

سب سے پہلے، میں وزیر اعظم پرچنڈ جی اور ان کے وفد کا ہندوستان میں تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔ مجھے یاد ہے کہ 9 سال پہلے، 2014 میں،عہدہ سنبھالنے کے تین ماہ کے اندر، میں نے نیپال کا پہلا دورہ کیا تھا۔ اس وقت میں نے ہندوستان-نیپال تعلقات ایچ آئی ٹی- ہائی ویز،آئی ویز- اورٹرانس ویز کے لئے ’’ایچ آئی ٹی‘‘فارمولہ پیش کیا تھا۔ میں نے کہا تھا کہ ہم ہندوستان اور نیپال کے درمیان ایسے روابط قائم کریں گے کہ ہماری سرحدیں ہمارے درمیان رکاوٹ نہ بنیں۔

وزیر اعظم 9 سے 11 اکتوبر تک گجرات کا دورہ کریں گے

October 08th, 12:09 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9 سے 11 اکتوبر تک گجرا ت کا دورہ کریں ، اس کے بعد وہ 11 اکتوبر کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔