Our shared democratic values and common aspirations will take India-Indonesia relations to new heights: PM Modi at Indonesia Parliament
July 07th, 03:15 pm
Addressing the Parliament of Indonesia in Jakarta, PM Modi spoke about the deep civilisational and democratic ties between India and Indonesia. He also highlighted their maritime partnership, proposed the Ganga-Mahakam Vision and called for closer cooperation across development, security and the Global South, while reaffirming a free, open, inclusive and rules-based Indo-Pacific.Prime Minister addresses the Parliament of Indonesia
July 07th, 03:00 pm
Addressing the Parliament of Indonesia in Jakarta, PM Modi spoke about the deep civilisational and democratic ties between India and Indonesia. He also highlighted their maritime partnership, proposed the Ganga-Mahakam Vision and called for closer cooperation across development, security and the Global South, while reaffirming a free, open, inclusive and rules-based Indo-Pacific.نئی دہلی میں منعقدریپبلک سمٹ 2026 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 22nd, 10:24 pm
میں ریپبلک ٹی وی نیٹ ورک کے تمام ناظرین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، جو اب کئی زبانوں میں نشر ہوتا ہے ۔ میں ان تمام ساتھیوں کا بھی خیر مقدم کرتا ہوں جو اس سمٹ میں شرکت کے لیے آئے ہیں ۔ 24 گھنٹے چلنے والے نیوز چینلز میں بریکنگ نیوز بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔ اور آج کل دنیا میں کہیں بھی نظر ڈالیں تو پوری دنیا بریکنگ نیوز موڈ میں دکھائی دیتی ہے ۔ اس طرح کی افراتفری کے درمیان ، آپ اس سمٹ کی میزبانی کر رہے ہیں اور اس میں حصہ لے رہے ہیں ، لہذا آپ خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ اس بار آپ کی بحث کا موضوع بھی اتنا ہی اہم ہے: عظیم طاقتور بھارت: ملک سب پہلے ۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے ریپبلک سمٹ 2026 سے خطاب کیا
June 22nd, 08:00 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ریپبلک سمٹ سے خطاب کیا۔ سمٹ کے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے وزیرِ اعظم نے منتظمین کو اس وقت ’عظیم طاقت بھارت: قوم اوّل‘ کے موضوع پر مباحثے کی میزبانی کرنے پر مبارکباد پیش کی جب دنیا تیز رفتار اور اہم تبدیلیوں کا مشاہدہ کر رہی ہے۔پیرس میں بھارتی برادری کی تقریب سے وزیر اعظم کا خطاب
June 18th, 11:41 pm
فرانس میں رہنے والے آپ سب لوگوں نے 21ویں صدی کے بھارت-فرانس تعلقات کو جس طرح جوڑا ہے، وہ ہماری اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کی بہت بڑی طاقت بن رہا ہے۔ میں آپ سب کے لیے بھارت سے 140 کروڑ ہم وطنوں کی نیک خواہشات لے کر آیا ہوں۔ اس پرتپاک استقبال کے لیے میں آپ سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے پیرس میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا
June 18th, 09:30 pm
وزیر اعظم نے 18 جون 2026 کو پیرس میں ہندوستانی برادری کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا ، جہاں پہنچنے پر ، وزیر اعظم کا پرتپاک اوروالہانہ استقبال کیا گیا ، جس سےمادر وطن کے لیے تارکین وطن کی گہری محبت کی عکاسی ہوتی ہے ۔ایف اے او ایگریکولا میڈل کے لیے وزیراعظم کی تہنیتی تقریر کا متن
May 20th, 11:00 pm
ہندوستان میں زراعت زندگی کی بنیادی عنصر ہے۔ یہ ہماری ثقافت کا لازمی حصہ ہے اور ہمارے اخلاقی و سماجی اقدار کا عکس ہے۔ ہمارے یہاں زمین کو ’ماں‘اور کسان کو ’زمین کا بیٹا’ کہا جاتا ہے۔ ہزاروں سال پرانے یہی اقدار آج بھی ہماری جدوجہد کے لیے باعث تحریک ہیں۔وزیراعظم کو روم میں اقوام متحدہ کے خوراک و زراعت کے ادارے (ایف اے او) کی جانب سے‘ ایگریکولا میڈل’ سے نوازا گیا
May 20th, 10:55 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کو آج اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کی جانب سے سال- 2026 کا باوقار‘ ایگریکولا میڈل’ یہاں روم میں واقع ایف اے او ہیڈکوارٹر میں پیش کیا گیا۔ یہ اعزاز ہندوستان اور عالمی سطح پر غذائی تحفظ، پائیدار زراعت اور دیہی ترقی کے فروغ کے لیے اُن کی غیر معمولی قیادت کے اعتراف میں دیا گیا۔PM Modi’s high-energy rallies in Krishnanagar and Mathurapur, West Bengal
April 23rd, 12:30 pm
PM Modi addressed massive public gatherings in Krishnanagar and Mathurapur, delivering a sharp critique of TMC’s misgovernance while presenting BJP’s vision of development, security and women-led growth in West Bengal.راجیہ سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم کے جواب کا متن
February 05th, 05:35 pm
میں یہاں صدرجمہوریہ کے خطاب پرشکریہ کااظہار کرنے کے لئے آیا ہوں۔ایوان بالا-راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا جواب
February 05th, 05:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایوان بالا-راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا جواب دیا۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ کی تحریک کی حمایت میں اپنے جذبات کا اظہار کرنا ان کی خوش قسمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر میں وہ تیز رفتار پیش رفت کررہا ہے، جس میں ہر شعبے اور سماج کے تمام طبقوں میں تبدیلی نظر آتی ہے، کیونکہ ملک بڑی تیزی کے ساتھ صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ جناب مودی نے روشنی ڈالی کہ صدر نے ان موضوعات کو حساسیت اور وضاحت کے ساتھ پیش کیا۔لکھنؤ میں راشٹر پریرنا استھل کے افتتاح کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 25th, 06:16 pm
اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، یہاں کے مقبول وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، مرکزی کابینہ میں میرے سینئر ساتھی اور لکھنؤ کے رکنِ پارلیمنٹ، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ جی، یوپی بی جے پی کے صدر اور مرکز میں وزرائے کونسل میں میرے ساتھی جناب پنکج چودھری جی، صوبائی حکومت کے نائب وزیرِ اعلیٰ کیشو پرساد موریہ جی، برجیش پاٹھک جی، موجود دیگر وزراء، عوامی نمائندگان، معزز خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوپی کے لکھنؤ میں راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح کیا
December 25th, 05:23 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی زندگی اور نظریات کا احترام کرنے کے لیے آج لکھنؤ ، اتر پردیش میں راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح کیا ۔ جناب واجپئی کے 101 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج لکھنؤ کی سرزمین ایک نئی تحریک کی گواہ بن رہی ہے ۔ انہوں نے ملک اور دنیا بھر کے لوگوں کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی ۔ جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان میں بھی لاکھوں عیسائی خاندان آج یہ تہوار منا رہے ہیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کرسمس کا یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی لے کر آئے ، جو کہ سب کی اجتماعی تمنا ہے ۔آسام کے نامروپ میں یوریا پلانٹ کی بھومی پوجن کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 21st, 04:25 pm
ساؤلُنگ سوکافا اور مہاویر لَسِت بورفُکن جیسے جانبازوں کی یہ دھرتی، بھیمبر دیوری، شہید کُسل کوور، موران راجہ بودوسا، مالتی میم، اندرا میری، سورگ دیو سروانند سنگھ اور ویرانگنا ستی سادھنی کی یہ سرزمین—میں اُوجنی آسام کی اس عظیم مٹی کو عقیدت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسام کے نامروپ میں آسام ویلی فرٹیلائزر اینڈ کیمیکل کمپنی لمیٹڈ کے امونیا یوریا کھاد پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا
December 21st, 12:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آسام کے ڈبرو گڑھ میں نامروپ میں آسام ویلی فرٹیلائزر اینڈ کیمیکل کمپنی لمیٹڈ کے امونیا یوریا کھاد پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہاکہ یہ چاولونگ سکھاپا اور مہاویر لچیت بورفوکن جیسے عظیم ہیروز کی سرزمین ہے۔ انہوں نے بھمبر دیوری، شہید کشل کنور، مورن کنگ بودوسا، مالتی میم، اندرا میری، سوارگدیو سربانند سنگھ، اور بہادر ستی سدھانی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اوجانی آسام کی مقدس مٹی، بہادری اور قربانی کی اس عظیم سرزمین کے سامنے جھکتے ہیں۔شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 25th, 10:20 am
اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سب سے قابل احترام سرسنگھ چالک، ڈاکٹر موہن بھاگوت جی، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جی، شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے صدر، قابل احترام مہنت نرتیہ گوپال داس جی، سنت برادری، یہاں آئے سبھی عقیدت مند، ملک اور دنیا کے رام بھکت کی جو اس تاریخی لمحے کے گواہ ہیں، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر کی پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کیا
November 25th, 10:13 am
قوم کے سماجی، ثقافتی اور روحانی منظرنامے میں تاریخی لمحات رقم کرتے ہوئے، وزیرِاعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے ایودھیا میں مقدس شری رام جنم بھومی مندر کے شیکھرپرباضابطہ طور پر کیسریا جھنڈے کی پرچم کشائی کی۔دھوجا اُتسو مندر کی تعمیر کے مکمل ہونے کی علامت ہے اور یہ ثقافتی جشن اور قومی یکجہتی کے ایک نئے باب کا آغاز بھی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ آج ایودھیا شہر ہندوستان کے ثقافتی شعور کی ایک اور بلند چوٹی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔جناب مودی نے کہا: “آج پورا ہندوستان اور ساری دنیا بھگوان شری رام کے جذبے سے شرابورہو گئی ہے”۔انہوں نے زور دے کرکہا کہ رام کے ہر عقیدت مند کے دل میں انوکھی تسکین، بے پایاں شکرگزاری اور عظیم روحانی خوشی موجود ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صدیوں پرانے زخم بھر رہے ہیں، صدیوں کا درد ختم ہو رہا ہے اور صدیوں کا عزم آج اپنی تکمیل کوپہنچ رہا ہے۔وزیرِاعظم نے اعلان کیا کہ یہ اس یگیہ کا اختتام ہے جس کا شعلہ 500 سال تک جلتا رہا، ایک یگیہ جس کا اعتقاد کبھی کمزور نہ ہوا اور جس کا یقین ایک لمحے کے لیے بھی ٹوٹا نہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج بھگوان شری رام کے سناتن توانائی اور شری رام کے خاندان کی عظمت اس دھرم دھوجا کی شکل میں اس بہت ہی مقدس اور شاندار مندر میں نصب کی گئی ہے۔نئی دہلی میں چھٹے رام ناتھ گوئنکا لیکچر میں وزیراعظم کے خطاب کامتن
November 17th, 08:30 pm
آج ہم سب یہاں ایک ایسی شخصیت کے اعزاز میں آئے ہیں، جنہوں نے ہندوستانی جمہوریت میں، صحافت، اظہارِ رائے اور عوامی تحریک کی طاقت کو نئی بلندی عطا کی ہے۔ رام ناتھ جی نے ایک وژنری کے طور پر، ایک ادارہ ساز کے طور پر، ایک قومی کارکن کے طور پر اور ایک میڈیا لیڈر کے طور پرانڈین ایکسپریس گروپ کو صرف ایک اخبار نہیں، بلکہ ایک مشن کے طور پر ہندوستان کے عوام کے درمیان قائم کیا۔ ان کی قیادت میں یہ گروپ ہندوستان کے جمہوری اقدار اور قومی مفادات کی آواز بن گیا۔ اس لیے اکیسویں صدی کے اس دور میں جب ہندوستان ترقی کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، تو رام ناتھ جی کا عزم، ان کی کوششیں اور ان کا وژن ہمارے لیے بہت بڑی تحریک ہیں۔ میں انڈین ایکسپریس گروپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے اس لیکچر میں مدعو کیا اور میں آپ سبھی کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چھٹے رام ناتھ گوئنکا لیکچرسے خطاب کیا
November 17th, 08:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں انڈین ایکسپریس کی جانب سے منعقدہ چھٹے رام ناتھ گوئنکا لیکچر سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ آج ہم اس منفرد شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں جس نے بھارت میں جمہوریت، صحافت، اظہار رائے اور عوامی تحریکوں کی طاقت کو بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ ایک دور اندیش، ادارہ ساز، قوم پرست اور میڈیا رہنما کے طور پر جناب رام ناتھ گوئنکا نے انڈین ایکسپریس گروپ کو محض ایک اخبار کے طور پر نہیں بلکہ بھارت کے عوام کے درمیان ایک مشن کے طور پر قائم کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی قیادت میں یہ گروپ بھارت کے جمہوری اقدار اور قومی مفادات کی آواز بن گیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 21ویں صدی کے اس دور میں، جب بھارت ترقی یافتہ ہونے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، جناب رام ناتھ گوئنکا کی وابستگی، کوششیں اور دور اندیشی ایک بڑی تحریک اور الہام کا ذریعہ ہیں۔ وزیر اعظم نے اس لیکچر کے لیے انہیں مدعو کرنے پر انڈین ایکسپریس گروپ کا شکریہ ادا کیا اور موجودہ تمام شرکاء کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ کے 150 برس مکمل ہونے پر سال بھر چلنے والی یادگار تقریب کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 07th, 10:00 am
وندے ماترم، یہ لفظ ایک منتر ہے، ایک توانائی ہے، ایک خواب ہے، ایک عزم ہے۔ وندے ماترم، یہ ایک لفظ ماں بھارتی کی سادھنا ہے، مادر وطن کی عبادت ہے۔ وندے ماترم، یہ ایک لفظ ہمیں تاریخ میں لے جاتا ہے۔ یہ ہمارے اعتماد کو، ہمارے حال کو اعتماد سے بھر دیتا ہے اور ہمارے مستقبل کو یہ نیا حوصلہ دیتا ہے کہ ایسا کوئی عزم نہیں، ایسا کوئی ارادہ نہیں جس کی تکمیل نہ ہو سکے۔ ایسا کوئی ہدف نہیں جو ہم ہندوستانی حاصل نہ کر سکیں۔