ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بارے میں مابعد بجٹ ویبینار میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 05th, 01:35 pm
آپ سبھی کو اس اہم بجٹ ویبینار میں خوش آمدید اور مبارکباد۔ عوام، معیشت اور جدت طرازی میں سرمایہ کاری – یہ ایک ایسا موضوع ہے جو ترقی یافتہ بھارت کے روڈ میپ کی وضاحت کرتا ہے۔ اس سال کے بجٹ میں، آپ بہت بڑے پیمانے پر اس کے اثرات دیکھ سکتے ہیں۔ لہٰذا یہ بجٹ بھارت کے مستقبل کا بلیو پرنٹ بن کر ابھرا ہے۔ ہم نے لوگوں، معیشت اور جدت طرازی کو وہی ترجیح دی ہے جو ہم نے سرمایہ کاری میں بنیادی ڈھانچے اور صنعتوں کو دی ہے۔ آپ سبھی جانتے ہیں کہ صلاحیت سازی اور ٹیلنٹ کی پرورش ملک کی ترقی کے لیے سنگ بنیاد کے طور پر کام کرتی ہے۔ لہٰذا اب ترقی کے اگلے مرحلے میں ہمیں ان شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈروں کو آگے آنا ہوگا۔ کیوں کہ یہ ملک کی معاشی کام یابی کے لیے ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ہر ادارے کی کام یابی کی بنیاد بھی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےروزگار کی پیداوار کو فروغ دینے، لوگوں پر سرمایہ کاری، معیشت اور اختراع پر بجٹ کے بعد کے ویبینار سے خطاب کیا
March 05th, 01:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار سے متعلق پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ویبینار کے موضوع ’’لوگوں، معیشت اور اختراع میں سرمایہ کاری‘‘کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو وکست بھارت کے لیے روڈ میپ کی وضاحت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کا بجٹ اس موضوع کی بڑے پیمانے پر عکاسی کرتا ہے اور بھارت کے مستقبل کے لیے نقشہ کا کام کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انفراسٹرکچر، صنعتوں، لوگوں، معیشت اور اختراع میں سرمایہ کاری کو یکساں ترجیح دی گئی ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صلاحیت کی تعمیر اور ہنر کی پرورش ملک کی ترقی کی بنیاد ہے، جناب مودی نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھیں اور ان شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کریں کیونکہ ترقی کے اگلے مرحلے میں اس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ ملک کی معاشی کامیابی کے لیے ضروری ہے اور ہر ادارے کی کامیابی کی بنیاد بنتا ہے۔وزیر اعظم 5 مارچ کو روزگار پر مابعد بجٹ ویبینار میں شرکت کریں گے
March 04th, 05:09 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی 5 مارچ کو دوپہر ڈیڑھ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار پر مابعد بجٹ ویبینار میں شرکت کریں گے۔ ویبینار کے اہم موضوعات میں لوگوں میں سرمایہ کاری، معیشت اور جدت طرازی شامل ہیں۔ وزیر اعظم اس موقع پر مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم 4 مارچ کو بجٹ کے بعد کے تین ویبیناروں میں شرکت کریں گے
March 03rd, 09:43 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی تقریباً دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بجٹ کے بعد کے تین ویبیناروں میں شرکت کریں گے ۔ یہ ویبینار ترقی کے انجن کے طور پر ایم ایس ایم ای پر منعقد کیے جا رہے ہیں ؛ مینوفیکچرنگ ، برآمدات اور جوہری توانائی مشن ؛ ریگولیٹری ، سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے میں آسانی کی اصلاحات ۔ وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ۔زراعت اور دیہی خوشحالی پر بجٹ کے بعدویبینار میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 01st, 01:00 pm
اس سال کا بجٹ ہماری حکومت کی تیسری مدت کا پہلا مکمل بجٹ تھا۔ یہ بجٹ نہ صرف ہماری پالیسیوں میں تسلسل کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ترقی یافتہ بھارت کے وژن میں نئی توسیع بھی لاتا ہے۔ بجٹ سے پہلے آپ تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے دی گئی تجاویز اور مشورےبجٹ کی تیاری کے دوران بہت مفید تھیں۔ اب اس بجٹ کو مزید مؤثر طریقے سے لانے میں، جلد از جلد بہترین ممکنہ نتائج حاصل کرنے اور تمام فیصلوں اور پالیسیوں کو موثر بنانے کے لیے، آپ کا کردار مزید بڑھ گیا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے زراعت اور دیہی خوشحالی کے موضوع پر مابعد بجٹ ویبینار سے خطاب کیا
March 01st, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ زراعت اور دیہی خوشحالی پر بجٹ کے بعد کے ویبینار سے خطاب کیا۔ بجٹ کے بعد کے ویبینار میں شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے تقریب میں شامل ہونے کے لیے سبھی کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس سال کا بجٹ حکومت کی تیسری میعاد کا پہلا مکمل بجٹ ہے، جو پالیسیوں میں تسلسل اور ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کی نئی توسیع کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے بجٹ سے قبل تمام شراکت داروں سے موصول ہونے والی قیمتی معلومات اور تجاویز کا اعتراف کیا جو کہ بہت مفید تھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اس بجٹ کو مزید موثر بنانے میں شراکت داروں کا کردار اور بھی اہم ہو گیا ہے۔وزیر اعظم یکم مارچ کو ’’زراعت اور دیہی خوشحالی‘‘ کے موضوع پر مابعد بجٹ ویبنار میں شرکت کریں گے
February 28th, 07:32 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم مارچ کو، تقریباً 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے زراعت اور دیہی خوشحالی کے موضوع پر مابعد بجٹ ویبنار میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔