دنیا پوپ فرانسس کی معاشرے کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی: وزیر اعظم

April 26th, 01:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ صدر جمہوریہ نے ہندوستان کے لوگوں کی طرف سے عزت مآب پوپ فرانسس کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا، دنیا پوپ فرانسس کی معاشرے کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیر اعظم نےقابل احترام پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

April 21st, 02:20 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج قابل احترام پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے انہیں ہمدردی ،انکساری اور روحانی حوصلہ مندی کی کرن قرار دیتے ہوئے ان کی ستائش کی۔

کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 23rd, 09:24 pm

ابھی تین چار دن پہلے ہی میں اپنے ساتھی حکومت ہند میں وزیر جارج کورین جی کے کرسمس کے جشن میں گیا تھا ۔ اب آج آپ کے درمیان آکر خوشی ہو رہی ہے ۔ کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا-سی بی سی آئی کی یہ تقریب کرسمس کی خوشی میں آپ کے ساتھ شامل ہونے کا موقع ہے ، یہ دن ہم سب کے لیے یادگار بننے والا ہے ۔ یہ موقع اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس سال سی بی سی آئی کے قیام کی 80 ویں سالگرہ ہے ۔ میں اس موقع پر سی بی سی آئی اور اس سے وابستہ تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی

December 23rd, 09:11 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے سی بی سی آئی سینٹر کے احاطے میں کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا (سی بی سی آئی) کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی وزیر اعظم نے ہندوستان میں کیتھولک چرچ کے صدر دفتر میں اس طرح کے پروگرام میں شرکت کی ہے۔ وزیر اعظم نے مسیحی برادری کے اہم رہنماؤں بشمول کارڈینلز، بشپس اور چرچ کے سرکردہ رہنماؤں سے بھی بات چیت کی۔

لائق احترام جارج جیکب کوواکڈ کو تقدس مآب پوپ فرانسس کے ذریعہ مقدس رومن کیتھولک چرچ کا کارڈینل بنائے جانے پر مسرور ہوں: وزیر اعظم

December 08th, 09:48 am

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ لائق احترام جارج جیکب کوواکڈ کو تقدس مآب پوپ فرانسس کے ذریعہ مقدس رومن کیتھولک چرچ کا کارڈینل بنائے جانے پر مسرور ہیں۔

یہ ہندوستان کیلئےبڑے فخر کی بات ہے کہ آرک بشپ جارج کوواکڈ کو پوپ فرانسس کی طرف سے کارڈینل بنایا جائے گا: وزیر اعظم

December 07th, 09:31 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ یہ ہندوستان کے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ آرک بشپ جارج کواکڈ کوعزت مآب پوپ فرانسس کی جانب سے کارڈینل بنایا جائے گا۔

A Special Christmas at PM Modi’s Residence

December 26th, 05:08 pm

Prime Minister Narendra Modi recently celebrated Christmas with the Christian community. His interaction, imbued with warmth and respect, underscored the deep-rooted values of pluralism and inclusivity that are the bedrock of India's vibrant democracy.

7، لوک کلیان مارگ پر کرسمس پروگرام میں وزیر اعطم کے خطاب کا متن

December 25th, 02:28 pm

میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ آپ سب اس خاص اور مقدس موقع پر میری رہائش گاہ پر آئے ہیں۔ جب انڈین مائنارٹی فاؤنڈیشن نے تجویز پیش کی کہ ہم سب مل کر کرسمس منائیں تو میں نے ان سے کہا کہ کیوں نہ میری قیام گاہ پر جشن منایا جائے اور اسی وجہ سے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس لیے یہ میرے لیے بہت خوشی کا موقع ہے۔ انل جی نے میری بہت مدد کی، میں خاص طور پر ان کا شکر گزار ہوں۔ تو میں نے اسے بخوشی قبول کر لیا۔ میں اس اقدام کے لیے اقلیتی فاؤنڈیشن کا بھی بہت مشکور ہوں۔

وزیراعظم نے کرسمس کے موقع پر عیسائی برادری سے گفت و شنید کی

December 25th, 02:00 pm

کرسمس کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس انتہائی خاص اور مقدس موقع پر ان کے ساتھ شامل ہونے پر وہاں موجود تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کرسمس ایک ساتھ منانے کی انڈین مائنارٹی فاؤنڈیشن کی تجویز کو قبول کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس اقدام کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ عیسائی برادری کے ساتھ طویل عرصے سے اپنے قریبی اور خوشگوار تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر عیسائی برادری اور ان کے رہنماؤں کے ساتھ باقاعدگی سے ملاقاتوں کو یاد کیا۔ چند سال قبل پوپ کے ساتھ اپنی گفت و شنیدکو ایک یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے سماجی ہم آہنگی، عالمی بھائی چارہ، آب و ہوا کی تبدیلی اور زمین کو ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے جامع ترقی جیسے امور پر تبادلہ خیال کو اجاگر کیا۔

وزیراعظم نے پوپ فرانسس کی جلد صحت یابی کی دعا کی

March 31st, 09:11 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پوپ فرانسس کی اچھی صحت اور جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

21 Exclusive Photos of PM Modi from 2021

December 31st, 11:59 am

As the year 2021 comes to an end, here is a look at some exclusive photos of PM Modi from 2021.

وزیر اعظم کا ویٹیکن سٹی کا دورہ

October 30th, 02:27 pm

تقدس مآب پوپ فرانسیس نے 30 اکتوبر 2021 کو، سنیچر کے روز، ویٹیکن میں اپوسٹولک محل میں مخصوص ناظرین کے درمیان وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا استقبال کیا۔