وزیر اعظم نے سومناتھ کے اپنے دورے کی جھلکیاں ساجھا کیں

January 10th, 11:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات میں سومناتھ کے اپنے دورے کی جھلکیاں ساجھا کیں۔

جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر، وزیر اعظم 15 نومبر کو گجرات کےضلع نرمدا کا دورہ کریں گے

November 14th, 11:41 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 نومبر کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ وہ تقریباً 12:45 بجے ضلع نرمدا کے دیوموگرا مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 2:45 بجے، وزیر اعظم ضلع نرمدا کے ڈیڈیا پاڑہ کا دورہ کریں گے اور دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کی تقریب کی مناسبت سےمنعقدہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر، وہ 9,700 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے، اور عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم نے تریپورہ کے ادے پور میں ماتا تریپورا سندری مندر کادرشن کیا

September 22nd, 09:41 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تریپورہ کے ادے پور میں ماتا تریپورا سندری مندر کادرشن کیا۔درشن کے بعدجناب نریندر مودی نے کہا، ‘‘میں نے اپنے ہم وطنوں کی بھلائی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔’’

وزیر اعظم 11اپریل کو اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے

April 09th, 09:43 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 اپریل کو اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے ۔ وہ صبح تقریبا 11 بجے وارانسی جائیں گے اور 3880 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے ۔ وہ ایک عوامی اجلاس سے بھی خطاب کریں گے ۔

وزیراعظم 6مارچ کو اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے

March 05th, 11:18 am

وزیراعظم، جناب نریندر مودی6مارچ کو اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے۔ صبح 9:30 بجے وہ ماں گنگا کی سرمائی قیام گاہ مکھوا کا درشن کریں گے اور پوجا ارچنا کریں گے۔ اس کے بعد صبح 10:40 پر وہ ٹریک اور بائیک ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔ ساتھ ہی وہ ہرسل میں عوامی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم نے تلنگانہ کے سری اجینی مہاکالی دیواستھانم،میں پوجا کی

March 05th, 11:44 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تلنگانہ کے سری اجینی مہاکالی دیواستھانم میں پوجا کی۔

وزیر اعظم نے گجرات کے دوارکادھیش مندر کا دورہ کیا

February 25th, 01:29 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات میں دوارکادھیش مندر کا دورہ کیا۔

وزیر اعظم نے بیت دوارکا میں دوارکادھیش مندر میں درشن اور پوجا کی

February 25th, 12:05 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بیت دوارکا کے دوارکادھیش مندر میں درشن اور پوجا کی۔

وزیر اعظم نے گجرات کے مہسانہ میں والی ناتھ مہادیو مندر میں پوجا اور درشن کیا

February 22nd, 07:48 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہسانہ گجرات میں والی ناتھ مہادیو مندر میں پوجا اور درشن کیا۔

وزیر اعظم 22 اور 23 فروری کو گجرات اور اتر پردیش کا دورہ کریں گے

February 21st, 11:41 am

22 فروری کو، صبح تقریباً 10:45 بجے، احمد آباد میں، وزیر اعظم گجرات کوآپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریباً 12:45 بجے، وزیر اعظم مہسانہ پہنچیں گے اور والیناتھ مہادیو مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔تقریباً 1 بجے، وزیر اعظم تربھ، مہسانہ میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے جہاں وہ 8,350 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گےاورقوم کو وقف کریں گے۔ تقریباً 4:15 بجے، وزیر اعظم نوساری پہنچیں گے، جہاں وہ تقریباً 24,700 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کے کام کا آغاز کریں گے،قوم کے نام وقف کریں گےاور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ شام تقریباً 6:15 بجے، وزیر اعظم، کاکراپار ایٹمک پاورا سٹیشن کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم 22 جنوری کو ایودھیا میں نو تعمیر شدہ شری رام جنم بھومی مندر میں شری رام للا کی پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت کریں گے

January 21st, 09:04 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی 22 جنوری، 2024 کو دوپہر تقریبا 12 بجے ایودھیا میں نو تعمیر شدہ شری رام جنم بھومی مندر میں شری رام للا کی پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس سے پہلے اکتوبر 2023 میں وزیر اعظم کو شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کی جانب سے پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا تھا۔

وزیر اعظم نے دھنش کوڈی میں واقع کوٹھنڈاراسوامی مندر میں درشن اور پوجا کی

January 21st, 03:41 pm

یہ مندر شری کوٹھنڈارا سوامی کے لیے وقف ہے۔ کوٹھنڈارا نام کا مطلب ہے کمان والے رام۔ یہ دھنش کوڈی نامی جگہ پر واقع ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں وبھیشن نے پہلی مرتبہ شری رام سے ملاقات کی اور ان سے پناہ کی درخواست کی۔ کچھ افسانیں یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں شری رام نے وبھیشن کی تاجپوشی کی تھی۔

وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے ارُلمیگو راماناتھ سوامی مندر میں پوجا کی

January 20th, 07:48 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے ارُلمیگو راماناتھ سوامی مندر میں پوجا کی۔

وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے شری رنگ ناتھ سوامی مندر میں پوجا کی

January 20th, 07:38 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے شری رنگ ناتھ سوامی مندر میں پوجا کی۔

وزیر اعظم 21-20 جنوری کو تمل ناڈو کے متعدد مندروں کا دورہ کریں گے

January 18th, 06:59 pm

وزیر اعظم 20 جنوری کو صبح تقریباً 11 بجے، تمل ناڈو کے تروچیراپلی کے شری رنگناتھ سوامی مندر میں ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اس مندر میں کمب رامائنم کا پاٹھ کرتے ہوئے مختلف اسکالرز کو بھی سنیں گے۔

وزیراعظم نے کیرالہ کے تری پریار میں واقع شری راما سوامی مندر کا درشن اور پوجا ارچنا کی

January 17th, 05:44 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کیرالہ کے تری پریار میں واقع شری راما سوامی مندر کا درشن اور پوجا ارچنا کی۔جناب مودی نے ثقافتی پرفارمنس میں بھی شرکت کی اور فنکاروں اور بٹوکوں کو بھی اعزاز سے نوازا۔

وزیر اعظم نےکیرالہ کے گورو ویور کے، گروویور مندر میں درشن کئے اور پوجا ارچنا کی

January 17th, 01:59 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےآج کیرالہ کے گورو ویور کے، گروویور مندر میں درشن کئے اور پوجا ارچنا کی۔

وزیراعظم نے مہاراشٹرکے ناسک میں کالارام مندرمیں درشن اورپوجاارچناکی

January 12th, 03:18 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے ناسک میں کالا رام مندر میں درشن اور پوجا ارچنا کی۔جناب مودی نے شری رام کنڈ میں بھی درشن کئے اور پوجا ارچناکی۔وزیراعظم نے سوامی وویکانند کے مجسمہ پر گلہائے عقید ت نذرکئے ۔

وزیر اعظم نے چھتیس گڑھ کے ڈونگر گڑھ میں ماں بملیشوری کی پوجا کی

November 05th, 02:40 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کے ڈونگر گڑھ میں ماں بملیشوری کی پوجا کی اور ریاست کے شہریوں کی مسرت و خوشحالی کے لیے اُن کا آشیرواد حاصل کیا۔

وزیر اعظم 30 سے 31 اکتوبر تک گجرات کا دورہ کریں گے

October 29th, 02:20 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 سے 31 اکتوبر تک گجرات کا دورہ کریں گے۔ 30 اکتوبر کو، صبح تقریباً ساڑھے 10 بجے، وہ امباجی مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔ بعد ازاں دوپہر تقریباً 12 بجے ، کھیرالو، مہسانا میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے ، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 31 اکتوبر کو صبح تقریباً 8 بجے، وہ کیوڑیا جائیں گے جہاں وہ اسٹیچو آف یونٹی پر گلہائے عقیدت نذر کریں گے، اس کے بعد راشٹریہ ایکتا دیوس تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وہ مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح بھی کریں گے۔ بعد ازاں، صبح تقریباً 11:15 بجے، وہ آرمبھ 5.0 کے تحت 98ویں کامن فاؤنڈیشن کورس کے زیر تربیت افسران سے خطاب کریں گے۔