وزیرِ اعظم نے ایمرجنسی کے دوران جمہوریت کا دفاع کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا
June 25th, 10:53 am
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ان تمام افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ایمرجنسی کے دوران جمہوری اقدار کے دفاع کے لیے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اس دور کو ہندوستان کی تاریخ کے تاریک ترین ابواب میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دور بے شمار شہریوں کی غیر معمولی جرات، عزم اور ثابت قدمی کا بھی مظہر تھا، جنہوں نے خاموش رہنے سے انکار کیا اور آئین میں درج اصولوں کا دفاع کیا۔اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ میجر جنرل بھون چندر کھنڈوری (رٹائرڈ) کے انتقال پر وزیراعظم کا اظہار تعزیت
May 19th, 01:31 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اترکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ میجر جنرل بھون چندر کھنڈوری (رٹائرڈ) کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔وزیر اعظم ہند کے دورۂ نیدرلینڈس کے موقع پر بھارت – نیدرلینڈس مشترکہ بیان
May 17th, 03:45 am
نیدرلینڈس (ہالینڈ) کے وزیر اعظم جناب روب جیٹن کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 16-17 مئی 2026 کو نیدرلینڈس کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ وزیر اعظم مودی کا نیدرلینڈس کا دوسرا دورہ تھا۔بھارت – نیڈرلینڈس کلیدی شراکت داری کا لائحہ عمل (2026-2030)
May 17th, 03:15 am
وزیر اعظم ہند جناب نریندر مودی اور نیڈرلینڈس کے وزیر اعظم جناب روب جیٹن نے 16 مئی 2026 کو ہیگ میں منعقدہ میٹنگ کے دوران مرکوز، معینہ مدت کی پہل قدمیوں اور مشترکہ عملی منصوبوں پر عمل کرکے، بھارت – نیڈرلینڈس باہمی تعلقات کو کلیدی شراکت داری کی سطح پر لے جانے پر اتفاق کیا۔ اس مقصد کے لیے، بھارت اور نیڈرلینڈس نے آئندہ 5 برسوں (2026-2030) کے لیے بھارت –نیدرلینڈس کلیدی شراکت داری کا لائحہ عمل اپنایا۔وزیر اعظم نے اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ ناری شکتی وندن ادھینیم ترمیم کے حق میں ووٹ دیں۔ انھوں نےاسے ایک تاریخی موقع قرار دیا
April 17th, 02:13 pm
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پارلیمنٹ میں اس وقت ناری شکتی وندن ادھینیم ترمیم پر بحث جاری ہے، اور یہ بھی بتایا کہ گزشتہ رات ایک بجے تک غور و خوض کا سلسلہ چلتا رہا۔پدوچیری میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 01st, 12:00 pm
پدوچیری کے وزیر اعلیٰ، جناب این۔ رنگسامی، میرے یونین کابینہ کے ساتھی، جناب منسکھ منڈاویا، لیفٹیننٹ گورنر پدوچیری، جناب کے۔ کیلاش ناتھن، اسپیکر، جناب آر۔ سیلوم، وزیر داخلہ، جناب اے۔ نمسیوایم، دیگر رہنما، پڈوچری کی میری عزیز بہنو اور بھائیو، وانکم!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پدوچیری میں 2,700 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا
March 01st, 11:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پدوچیری میں 2,700 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ منصوبے بنیادی ڈھانچہ، تعلیم، صحت اور نقل و حرکت جیسے اہم شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں تاکہ لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کیا جا سکے۔ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان کا دورۂ بھارت
February 19th, 05:45 pm
ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان 19 فروری کو دہلی میں منعقدہ اے آئی امپیکٹ سمٹ میں شرکت کی غرض سے 18سے 19 فروری 2026 تک بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ ان کا بھارت کا دوسرا سرکاری دورہ ہے، اس سے قبل وہ ستمبر 2024 میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔The greatest pride of my life is that I am a karyakarta of the Bharatiya Janata Party: PM Modi at BJP HQ
January 20th, 11:16 am
Prime Minister Narendra Modi today addressed party leaders and karyakartas during the felicitation ceremony of the newly elected BJP President, Nitin Nabin, at the party headquarters in New Delhi. Congratulating Nitin Nabin, the Prime Minister said, “The organisational election process reflects the BJP’s commitment to internal democracy, discipline and a karyakarta-centric culture. I congratulate karyakartas across the country for strengthening this democratic exercise.”PM Modi addresses BJP karyakartas at felicitation of New Party President
January 20th, 11:15 am
Prime Minister Narendra Modi today addressed party leaders and karyakartas during the felicitation ceremony of the newly elected BJP President, Nitin Nabin, at the party headquarters in New Delhi. Congratulating Nitin Nabin, the Prime Minister said, “The organisational election process reflects the BJP’s commitment to internal democracy, discipline and a karyakarta-centric culture. I congratulate karyakartas across the country for strengthening this democratic exercise.”میزورم میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 13th, 10:30 am
میزورم کے گورنر وی کے سنگھ جی، وزیر اعلیٰ جناب لال دُہاوما جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب اشونی ویشنو جی، حکومت میزوم کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر منتخبہ نمائندگان، اور میزورم کے شاندار عوام کو میرا سلام۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آئیزول، میزرم میں 9000 کروڑ روپے سے زائد کے بقدر کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
September 13th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج میزورم کے آئیزول میں 9000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ یہ پروجیکٹس ریلوے، روڈ ویز، توانائی، کھیل کود سمیت متعدد شعبوں کی ضرورتوں کو پورا کریں گے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے نیلے پہاڑوں کی خوبصورت سرزمین کے نگراں بھگوان پاتھیان کے سامنے سر خم کیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ میزورم کے لینگپوئی ہوائی اڈے پر موجود تھے اور خراب موسم کی وجہ سے آئیزول میں لوگوں کے ساتھ شامل نہیں ہو سکے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان حالات کے باوجود انہوں نے اس وسیلے کے ذریعہ عوام کی محبت کو محسوس کیا۔وزیر اعظم نے آچاریہ ونوبا بھاوے کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
September 11th, 08:51 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آچاریہ ونوبا بھاوے کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ جناب مودی نے ہندوستان کے روحانی، سماجی اور سیاسی منظر نامے میں ان کی بے پناہ خدمات و تعاون کو یاد کیا۔وزیراعظم کا 03-06 اپریل 2025 تک تھائی لینڈ اور سری لنکا کا دورہ
April 02nd, 02:00 pm
وزیر اعظم نریندر مودی بنکاک میں 6ویں بم اسٹیک چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے (3-4 اپریل 2025) تھائی لینڈ جائیں گے۔ اس کے بعد، وہ صدر انورا کمارا ڈسانائیکا کی دعوت پر سری لنکا (4-6 اپریل، 2025) کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔For me, the nation itself is divine and mankind is a reflection of the divine: PM Modi in Lex Fridman Podcast
March 16th, 11:47 pm
PM Modi interacted with Lex Fridman in a podcast about various topics ranging from fasting to his humble beginnings to AI and more. He stressed on the unifying power of sports and said that they connect people on a deeper level and energize the world. He remarked that the management of Indian elections should be studied worldwide.وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک پوڈ کاسٹ میں لیکس فریڈمین کے ساتھ بات چیت کی
March 16th, 05:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک پوڈ کاسٹ میں لیکس فریڈمین کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک بے لاگ بات چیت کے دوران ، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیوں اور کیسے اپواس رکھتے ہیں، تو وزیر اعظم نے اپنے احترام کے طور پر لیکس فریڈمین کے ذریعے اپواس رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان میں مذہبی روایات کا روزمرہ کی زندگی سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوازم صرف رسومات کے بارے میں نہیں ہے بلکہ زندگی کی رہنمائی کرنے والا فلسفہ ہے جس کی تشریح معزز سپریم کورٹ آف انڈیا نے کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اپواس نظم و ضبط پیدا کرنے اور اندرونی اور بیرونی طور پر خود کو متوازن رکھنے کا ذریعہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپواس نفس کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، انہیں زیادہ حساس اور باشعور بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپواس کے دوران کوئی بھی باریک خوشبو اور تفصیلات کو زیادہ واضح طور پر محسوس کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اپواس سوچنے کے عمل کو تیز کرتا ہے، تازہ نقطہ نظرفراہم کرتا ہے اور الگ سوچنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ جناب مودی نے واضح کیا کہ اپواس صرف کھانے سے پرہیز کرنے کا نام نہیں ہے۔ اس میں تیاری اور ڈیٹاکسی فکیشن کا ایک سائنسی عمل شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کئی دن پہلے آیورویدک اور یوگا کے طریقوں پر عمل کرکے اپنے جسم کو اپواس کے لیے تیار کرتے ہیں اور اس دوران ہائیڈریشن کی اہمیت پر زور دیا۔ اپواس شروع ہونے کے بعد، وہ اسے عقیدت اور خود نظم و ضبط کی ایک شکل کے طور پر دیکھتے ہیں، گہرے خود شناسی اور توجہ پر زور دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ ان کا اپواس رکھنے کا عمل ذاتی تجربے سے پیدا ہوا، جس کا آغاز ان کے اسکول کے دنوں میں مہاتما گاندھی سے متاثر ایک تحریک سے ہوا تھا۔ انھوں نے اپنے پہلے اپواس کے دوران توانائی اور بیداری میں اضافہ محسوس کیا، جس نے انھیں اس کی تبدیلی کی طاقت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اپواس ان کی سرگرمیوں کو سست نہیں کرتا،اس کے بجائے، یہ اکثر ان کی سرگرم عمل رہنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپواس کے دوران، ان کے خیالات زیادہ آزادانہ اور تخلیقی طور پر رونما ہوتےہیں، جس سے اپنے آپ کو اظہار کرنا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے۔ایک بہتر اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے بھارت-ماریشس کا مشترکہ وژن
March 12th, 02:13 pm
ماریشس کے وزیر اعظم، عزت مآب ڈاکٹر نوین چندر رام گلا م، جی سی ایس کے، ایف آر سی پی اور بھارت کے وزیر اعظم عزت مآب جناب نریندر مودی نے 11 سے 12 مارچ 2025 تک ماریشس کے سرکاری دورے کے دوران ماریشس اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر جامع اور نتیجہ خیز بات چیت کی ۔حکومتِ اسپین کے صدر کے دورہ ہند کے دوران بھارت اسپین مشترکہ بیان (28-29 اکتوبر، 2024)
October 28th, 06:32 pm
دونوں رہنماؤں نے کہا کہ اس دورے سے دوطرفہ تعلقات کی تجدید ہوئی ہے اور اس میں نئی رفتار آئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے ایک نئے دور کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ انھوں نے 2017 میں وزیر اعظم مودی کے اسپین کے دورے کے بعد سے دوطرفہ تعلقات کی پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ دوطرفہ ایجنڈے کو مزید اپ گریڈ کرتے رہیں اور سیاسی، اقتصادی، سیکیورٹی، دفاع، عوامی اور ثقافتی تعاون کے تمام پہلوؤں میں تعاون کو فروغ دیں۔سنسد ٹی وی کے مشترکہ آغاز کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
September 15th, 06:32 pm
پروگرام میں ہمارے ساتھ موجود راجیہ سبھا کے معزز صدرو اسپیکر اور ملک کے نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو جی، لوک سبھا کے معزز اسپیکر اوم برلا جی، راجیہ سبھا کے معزز ڈپٹی اسپیکر جناب ہری ونش جی،لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں حز ب اختلاف کے سینیئررہنما، یہاں موجود دیگر سرکردہ شخصیات، خواتین و حضرات!نائب صدر جمہوریہ ، وزیراعظم اور لوک سبھا کے اسپیکر نے مشترکہ طور پر سنسد ٹی وی کا آغاز کیا
September 15th, 06:24 pm
نئی دہلی، 15 ستمبر 2021، نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب ایم وینکیا نائیڈو، وزیراعظم جناب نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج بین الاقوامی یوم جمہوریت کےموقع پر مشترکہ طور پر سنسد ٹی وی کا آغاز کیا۔