“وکست بھارت کے لیے ٹیکنالوجی، اصلاحات اور مالیات” کے موضوع پر بجٹ کے بعد منعقدہ ویبینار میں وزیرِ اعظم کے خطاب کا متن
February 27th, 01:01 pm
اس سال کے پہلے بجٹ ویبینار میں میں آپ سب کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ گزشتہ چند برسوں میں بجٹ ویبینار ایک مضبوط روایت بن چکے ہیں۔ اکثر بجٹ کا جائزہ مختلف پیمانوں پرکیا جاتا ہے، کبھی اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال پر گفتگو ہوتی ہے، تو کبھی انکم ٹیکس تجاویز پر بحث مرکوز ہو جاتی ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ قومی بجٹ کوئی قلیل مدتی تجارتی دستاویز نہیں ہوتا، بلکہ یہ ایک پالیسی روڈ میپ ہوتا ہے۔ اس لیے بجٹ کی مؤثریت کا اندازہ بھی ٹھوس پیمانوں پر ہونا چاہیے۔ ایسی پالیسیاں جو انفراسٹرکچر کو وسعت دیں، قرض کی ترسیل کو آسان بنائیں، کاروبار میں آسانی کو بڑھائیں، حکمرانی میں شفافیت لائیں، عوام کی زندگی کو سہل بنائیں اور ان کے لیے نئے مواقع پیدا کریں۔بجٹ میں انہی سے متعلق فیصلے معیشت کو پائیدار مضبوطی دیتے ہیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ کسی بھی بجٹ کو الگ تھلگ یا تنہا دیکھنا درست نہیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے "وکست بھارت کے لیے ٹیکنالوجی اصلاحات اور مالیات" کے موضوع پر بجٹ کے بعد کے ویبینار سے خطاب کیا
February 27th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 27 -2026سیریز کے بجٹ کے بعد کے پہلے ویبینار سے خطاب کیا ، جس کا موضوع وکست بھارت کے لیے ٹیکنالوجی اصلاحات اور مالیاتہے ۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ قومی بجٹ ایک قلیل مدتی تجارتی دستاویز کے بجائے ایک پالیسی روڈ میپ ہے ، جناب مودی نے 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اجتماعی کوشش پر زور دیا ۔وزیر اعظم نے دہلی میں منعقد ہونے وا لی اے آئی امپیکٹ سمٹ میں عالمی رہنماؤں کا خیر مقدم کیا
February 16th, 10:27 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والی اے آئی امپیکٹ سمٹ میں دنیا بھر کے عالمی رہنماؤں ، صنعت کے قائدین ، اختراع کاروں ، پالیسی سازوں ، محققین اور ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کا خیرمقدم کیا ۔وزیر اعظم 7 اگست کو نئی دہلی میں ایم ایس سوامی ناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے
August 06th, 12:20 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 اگست کو صبح 9 بجے نئی دہلی کے آئی سی اے آر پُوسا میں ایم ایس سوامی ناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ وہ اس موقع پر حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔