وزیر اعظم نے شاعر اور مفکر آندے سری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
November 10th, 03:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ممتاز شاعر اور مفکر آندے سری کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ آندے سری کے انتقال سے ہمارے ثقافتی اور فکری منظر نامے میں ایک گہرا خلا پیدا ہوا ہے ۔‘‘ان کے خیالات تلنگانہ کی روح کی عکاسی کرتے تھے ۔وہ ایک زبردست شاعر اور مفکر تھے۔جنہوں نے عوام کی آواز بن کران کی جدوجہد ، امنگوں اور دائمی جذبے کو الفاظ دیئے۔ ان کے کلام میں دلکشی تھی، آوازوں میں ہم آہنگی پیدا کرنےاور معاشرے کی اجتماعی دھڑکن کو شکل دینے کی طاقت تھی ،جس طرح سے انہوں نے سماجی شعور کو شعری حسن کے ساتھ جوڑا، وہ بے مثال تھا ۔وزیر اعظم نے شری رماکانت رتھ کی رحلت پر اظہار رنج و غم کیا
March 16th, 02:53 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مشہور شاعر اور دانشور جناب رماکانت رتھ کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شری رماکانت رتھ جی کی تخلیقات، خصوصاً شاعری معاشرے کے تمام تر طبقات کے درمیان وسیع پیمانے پر مقبول ہیں۔دہلی میں 'جہان خسرو 2025' پروگرام میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
February 28th, 07:31 pm
ڈاکٹر کرن سنگھ جی، مظفر علی جی، میرا علی جی، پروگرام میں موجود دیگر معززین، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صوفی موسیقی فیسٹیول جہان خسرو 2025 میں شرکت کی
February 28th, 07:30 pm
جہان خسرو کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حضرت امیر خسرو کی عظیم میراث کی موجودگی میں خوشی محسوس کرنا فطری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم بہار کی خوشبو، خسرو کو بہت پسند تھی، وہ صرف موسم ہی نہیں ہے بلکہ آج بھی دہلی میں جہان خسرو کی فضاؤں میں موجود ہے۔وزیر اعظم 28 فروری کو نئی دہلی میں جہانِ خسرو 2025 میں شرکت کریں گے
February 27th, 06:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 فروری کو نئی دہلی میں واقع سندر نرسری میں شام تقریباً ساڑھے سات بجے ، عظیم الشان صوفی موسیقی پر مبنی میلے جہانِ خسرو 2025 میں شرکت کریں گے۔