’لوکل فار لوکل‘ – من کی بات میں، پی ایم مودی نے تہواروں کو سودیشی فخر کے ساتھ منانے پر زور دیا
August 31st, 11:30 am
اس ماہ کے من کی بات خطاب میں، پی ایم مودی نے سیکورٹی فورسز اور شہریوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کے واقعات، شمسی توانائی، آپریشن پولو، اور ہندوستانی ثقافت کے عالمی پھیلاؤ جیسے اہم موضوعات پر بھی بات کی۔ پی ایم نے شہریوں کو مزید یاد دلایا کہ ہندوستان میں تیار کردہ مصنوعات خریدنے اور تہوار کے موسم میں صفائی برقرار رکھنے کی اہمیت ہے۔ممبئی میں ویوز سمٹ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 01st, 03:35 pm
آج مہاراشٹرچا استھاپنا دوس.چھترپتی شیواجی مہاراجانچیہ یا بھومی تیل سرو بندھو-بھگینینی مہاراشٹر دناچیہ کھوپ کھوپ شوبھیچچھا!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویوز 2025 کا افتتاح کیا
May 01st, 11:15 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جیو ورلڈ سنٹر،ممبئی میں ہندوستان کی اپنی نوعیت کی پہلی ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ اِنٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) 2025 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آج منائے جانے والے یوم مہاراشٹر اور یوم گجرات کے موقع پر سب لوگوں کو مبارکباد دی۔ تمام بین الاقوامی معززین، سفیروں اور تخلیقی صنعت سے وابستہ سربراہوں کی موجودگی کو تسلیم کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اجتماع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نےکہا کہ 100 سے زائد ممالک کے فنکار، اختراع کار، سرمایہ کار اور پالیسی ساز ٹیلنٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کے عالمی ماحولیاتی نظام کی بنیاد رکھنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ‘‘ویوز محض مخفف اصطلاح نہیں ہے، بلکہ ایک لہر ہے جو ثقافت، تخلیقی صلاحیتوں اور ہمہ گیر رابطے کی نمائندگی کرتی ہے۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ اس سمٹ سے فلموں، موسیقی، گیمنگ، اینی میشن اورقصہ گوئی کی وسیع دنیا کی نمائش ہوتی ہے، جو فنکاروں اور تخلیق کاروں کو مربوط اور باہمی تال میل کرنے کے لیے عالمی پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس تاریخی موقع پر تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور ہندوستان اور بیرون ملک سے آنے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔لیکس فرڈمین کے ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پوڈکاسٹ اب مختلف زبانوں میں دستیاب ہے
March 23rd, 12:21 pm
مشہور اے آئی محقق اور پوڈکاسٹر لیکس فرڈمین کے ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا حالیہ پوڈکاسٹ اب مختلف زبانوں میں قابل رسائی ہے، اور اس طرح یہ وسیع تر عالمی سامعین کے لیےدستیاب ہوگیا ہے۔For me, the nation itself is divine and mankind is a reflection of the divine: PM Modi in Lex Fridman Podcast
March 16th, 11:47 pm
PM Modi interacted with Lex Fridman in a podcast about various topics ranging from fasting to his humble beginnings to AI and more. He stressed on the unifying power of sports and said that they connect people on a deeper level and energize the world. He remarked that the management of Indian elections should be studied worldwide.وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک پوڈ کاسٹ میں لیکس فریڈمین کے ساتھ بات چیت کی
March 16th, 05:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک پوڈ کاسٹ میں لیکس فریڈمین کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک بے لاگ بات چیت کے دوران ، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیوں اور کیسے اپواس رکھتے ہیں، تو وزیر اعظم نے اپنے احترام کے طور پر لیکس فریڈمین کے ذریعے اپواس رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان میں مذہبی روایات کا روزمرہ کی زندگی سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوازم صرف رسومات کے بارے میں نہیں ہے بلکہ زندگی کی رہنمائی کرنے والا فلسفہ ہے جس کی تشریح معزز سپریم کورٹ آف انڈیا نے کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اپواس نظم و ضبط پیدا کرنے اور اندرونی اور بیرونی طور پر خود کو متوازن رکھنے کا ذریعہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپواس نفس کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، انہیں زیادہ حساس اور باشعور بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپواس کے دوران کوئی بھی باریک خوشبو اور تفصیلات کو زیادہ واضح طور پر محسوس کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اپواس سوچنے کے عمل کو تیز کرتا ہے، تازہ نقطہ نظرفراہم کرتا ہے اور الگ سوچنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ جناب مودی نے واضح کیا کہ اپواس صرف کھانے سے پرہیز کرنے کا نام نہیں ہے۔ اس میں تیاری اور ڈیٹاکسی فکیشن کا ایک سائنسی عمل شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کئی دن پہلے آیورویدک اور یوگا کے طریقوں پر عمل کرکے اپنے جسم کو اپواس کے لیے تیار کرتے ہیں اور اس دوران ہائیڈریشن کی اہمیت پر زور دیا۔ اپواس شروع ہونے کے بعد، وہ اسے عقیدت اور خود نظم و ضبط کی ایک شکل کے طور پر دیکھتے ہیں، گہرے خود شناسی اور توجہ پر زور دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ ان کا اپواس رکھنے کا عمل ذاتی تجربے سے پیدا ہوا، جس کا آغاز ان کے اسکول کے دنوں میں مہاتما گاندھی سے متاثر ایک تحریک سے ہوا تھا۔ انھوں نے اپنے پہلے اپواس کے دوران توانائی اور بیداری میں اضافہ محسوس کیا، جس نے انھیں اس کی تبدیلی کی طاقت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اپواس ان کی سرگرمیوں کو سست نہیں کرتا،اس کے بجائے، یہ اکثر ان کی سرگرم عمل رہنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپواس کے دوران، ان کے خیالات زیادہ آزادانہ اور تخلیقی طور پر رونما ہوتےہیں، جس سے اپنے آپ کو اظہار کرنا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے۔