Prime Minister congratulates Ali Falih Kadhim al-Zaidi on assuming office as Prime Minister of Iraq

May 16th, 01:35 pm

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, congratulated Falih Kadhim al-Zaidi on assuming office as Prime Minister of Iraq. Shri Modi remarked that India highly values its longstanding and friendly ties with Iraq and remains firmly committed to further strengthening our bilateral ties in all areas.

وزیرِ اعظم نے مغربی بنگال کے وزیرِ اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پرسویندھو ادھیکاری کو مبارکباد دی

May 09th, 02:06 pm

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج سویندھو ادھیکاری کو مغربی بنگال کے وزیرِ اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے جناب اجے رائے کی جلد از جلد صحتیابی کےلیے دعا کی

May 02nd, 07:19 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب اجے رائے کی جلد ازجلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

وزیراعظم نے پروفیسر گوبردھن داس کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی

April 25th, 10:47 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پروفیسر گوبردھن داس کو نیتی آیوگ کے رکن کے طور پر ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور ان کے کامیاب مدت کار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ پروفیسر داس کا سفر، جو انتھک محنت اور انکساری سے عبارت ہے، واقعی قابلِ تقلید ہے۔ انہوں نے عوامی صحت، سائنس اور جدت طرازی کے شعبوں میں پروفیسر داس کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو ان کی کامیابیوں پر فخر ہے۔

Prime Minister extends best wishes on reconstitution of NITI Aayog

April 25th, 10:46 pm

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, expressed his best wishes on reconstitution of NITI Aayog. He noted that NITI Aayog has emerged as a vital pillar in India’s policy-making architecture, fostering cooperative federalism, driving key reforms, and enhancing the ‘Ease of Living’ for citizens. The institution continues to serve as a dynamic platform for innovation and long-term strategic thinking across sectors.

وزیر اعظم نے پتھانڈو کے خاص موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا

April 14th, 09:21 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پتھانڈو کے خاص موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے جناب ہری ونش کو راجیہ سبھا کے لئے نامزدہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا

April 10th, 02:20 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب ہری ونش کو صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کے ذریعے راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیے جانے کے بعد ان کی آئندہ پارلیمانی مدت کار کے لیے دلی مبارکباد پیش کی ۔

وزیر اعظم نے جناب نتیش کمار کو راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لینے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا

April 10th, 02:07 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب نتیش کمار کو راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لینے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

وزیر اعظم نے رام نومی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی

March 26th, 12:11 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رام نومی کے مبارک موقع پر عوام الناس کو مبارکباد دی۔ جناب مودی نے کہا کہ مریادا پرشوتم بھگوان رام کی زندگی قربانی، تپسیا اور ضبط نفس کی علامت ہے اور یہ عوام کو ہر صورتحال کا سامنا قوت اور عزم محکم کے ساتھ کرنے کی ترغیب فراہم کرتی ہے۔

وزیرِ اعظم نے عید الفطر کے موقع پر سب کو مبارکباد پیش کی

March 21st, 08:24 am

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے عید الفطر کے مبارک موقع پر ملک کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قطر کے امیر سے بات کی

March 19th, 10:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات کی اور عید کی مبارکباد پیش کرنے کے بعد علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے گڈی پڑوا، اوگاڈی، چیتی چند، نورے اور سجیبو چیراؤبا کے موقع پر مبارکباد پیش کی

March 19th, 08:46 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گڑی پڑوا، اوگاڈی، چیتی چند، نورے اور سجیبو چیراؤبا کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نو سموتسر کے پرمسرت موقع پر سبھی کو مبارکباد دی

March 19th, 08:03 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئے سال نوسموتسر کے پرمسرت موقع پر ہم وطنوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے خوشحالی کا سال اور ملک کی ترقی کے لیے نئے عزم کے لئے دعا کی ہے۔

وزیر اعظم نے نیپال میں انتخابی کامیابی پر راشٹریہ سوتنتر پارٹی کے لیڈروں کو مبارکباد دی

March 09th, 10:04 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راشٹریہ سوتنتر پارٹی (آر ایس پی) کے چیئرمین جناب ربی لا میچھانے اور آر ایس پی کے سینئر لیڈر جناب بالیندر شاہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گرمجوشی سے بات چیت کی ۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مردوں کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ شاندار کامیابی غیر معمولی مہارت، پختہ عزم اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوری ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم نے بہترین ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے۔

March 08th, 11:32 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مردوں کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ شاندار کامیابی غیر معمولی مہارت، پختہ عزم اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوری ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم نے بہترین ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اٹّوکل پونگل کے موقع پر تہہ دل سے مبارکباد دی

March 03rd, 07:13 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اٹّوکل پونگل کے مقدس موقع پر تہہ دل سے مبارکباد دی ہے۔

اترپردیش کے شہر میرٹھ میں مختلف ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 22nd, 01:30 pm

اترپردیش کے مقبول عام وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی پنکج چودھری جی، جینت چودھری جی ، اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک جی، حکومت اترپردیش کے وزراء، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی، اراکین اسمبلی، اور بڑی تعداد میں آئے ہوئے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے پہلے نمو بھارت آر آر ٹی ایس کا افتتاح کیا اور دہلی-میرٹھ نمو بھارت راہداری کو قوم کے نام وقف کیا

February 22nd, 01:12 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج میرٹھ میں نمو بھارت ریپڈ ریل اور میرٹھ میٹرو روٹ کا افتتاح کیا اور اس پروجیکٹ کو ’وکست اتر پردیش‘ اور ’وکست بھارت‘ کے لیے توانائی کا ایک نیا وسیلہ قرار دیا ۔ یہ ایسی پہلی تقریب جس میں ہندوستان میں پہلی بار ایک ہی دن ایک ہی پلیٹ فارم سے ریپڈ ریل اور میٹرو سروس دونوں کا آغاز کیا گیا ہے ۔

وزیر اعظم نے اروناچل پردیش کے عوام کو ریاست کے یوم تاسیس کےموقع پر مبارکباد دی

February 20th, 09:35 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اروناچل پردیش کے عوام کو ان کے یوم ریاست کے موقع پر مبارکباد پیش کی ۔

وزیر اعظم سے رولز رائس کے سی ای او کی ملاقات

February 18th, 10:00 pm

رولز رائس کے سی ای او جناب ٹیوفن ایرگن بلجک نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جناب مودی نے کہا-‘‘ہم ہندوستان میں اپنی سرگرمیوں کو بڑھانے اور اپنے اختراعی اور متحرک نوجوانوں کے ساتھ شراکت داری کے لیے رولز روائس کے جوش و جذبے کا خیرمقدم کرتے ہیں’’۔