سیوا تیرتھ اور کرتویہ بھون -1 اور 2 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

February 13th, 06:55 pm

آج ہم سب تاریخ بنتے دیکھ رہے ہیں۔ آج وکرم سموت 2082، فالگن کرشنا پکشا، وجئے ایکادشی، 24 ماگھ، ساکا سموت 1947 کا مبارک موقع، اور آج کی زبان میں، 13 فروری کا یہ دن بھارت کی ترقی کے سفر میں ایک نئی شروعات کا گواہ ہے۔ ہمارے صحیفوں میں وجے اکادشی کی بڑی اہمیت ہے۔ اس دن ہم جو عزم کرتے ہیں اس میں فتح یقینی ہے۔ آج، ہم بھی ایک ترقی یافتہ بھارت کے عزم کے ساتھ سیوا تیرتھ، کرتویہ بھون میں داخل ہو رہے ہیں۔ ہمیں اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے دیویہ آشیرواد حاصل ہیں۔ میں آپ سب کو، پی ایم او کی پوری ٹیم، کابینہ سکریٹریٹ، اور مختلف محکموں کے تمام ملازمین کو سیوا تیرتھ اور نئی عمارتوں پر مبارکباد دیتا ہوں۔ میں ان کی تعمیر میں شامل تمام انجینئرز اور ساتھی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں سیوا تیرتھ اور کرتویہ بھون -1 اور 2 کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کیا

February 13th, 06:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں سیوا تیرتھ اور کرتویہ بھون -1 اور 2 کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج سب ایک نئی تاریخ رقم ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وکرم سموت 2082 کو، پھالگن کرشنا پکشا کے دوران، وجئے ایکادشی کے موقع پر، 24 ماگھ کو، اور شکا سموت 1947 کو، جو موجودہ کیلنڈر میں 13 فروری 2026 ہے، یہ دن بھارت کے ترقی کے سفر میں ایک نئی شروعات کا گواہ بن گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحیفوں میں وجئے ایکادشی کو بہت اہمیت حاصل ہے، کیونکہ اس دن کیا گیا عزم ہمیشہ فتح کا باعث بنتا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آج ترقی یافتہ بھارت کے عزم کے ساتھ سبھی سیوا تیرتھ اور کرتویہ بھون میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس مقصد میں فتح کے لیے روحانی نعمتیں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے پی ایم او کی ٹیم، کابینہ سکریٹریٹ اور مختلف محکموں کے ملازمین سمیت سبھی کو سیوا تیرتھ اور نئی عمارتوں پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ان کی تعمیر سے وابستہ تمام انجینئرز اور ورکر ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

January 15th, 07:28 pm

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے سرمور میں پیش آئے بس حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر اظہار تعزیت کیا

January 09th, 07:22 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہماچل پردیش کے سرمور میں پیش آئے بس حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے یک مشت 2 لاکھ روپے اور مجروحین کو 50000 روپےدینے کا اعلان کیا ہے۔

ہماچل پردیش کے گورنر کی وزیر اعظم سے ملاقات

December 13th, 11:11 am

ہماچل پردیش کے گورنر جناب شیو پرتاپ شکلا نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

یوم آئین کے موقع پر پی ایم او افسران نے آئین کی تمہید پڑھی

November 26th, 09:25 pm

آئین کے تمہید کو پڑھنے کی اس پر وقار تقریب میں وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹرپی کے مشرا ،وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری-2 جناب شکتی کانت داس ، وزیر اعظم کے مشیر جناب ترون کپور اور وزیر اعظم کے خصوصی سکریٹری جناب اتیش چندر کے ساتھ ساتھ پی ایم او کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے قومی یکجہتی کے دن کی مناسبت سے ’’عہدِ یکجہتی‘‘ کا حلف دلایا، اس موقع پر وزیر اعظم کے دفتر کے اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے

October 31st, 02:06 pm

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیر مملکت برائے وزیراعظم دفتر، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے عہد کی قیادت کی۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

December 12th, 12:23 pm

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔

وزیراعظم آفس کے افسران نے یوم آئین پر دستور کادیباچہ پڑھا

November 26th, 08:17 pm

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے پی ایم او کے دیگر افسران اور اہلکاروں کے ساتھ آج یوم آئین کے موقع پر وزیر اعظم کے دفتر میں دیباچہ پڑھا۔

وزیر اعظم نے ہردوئی سڑک حادثہ میں ہوئے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا

November 06th, 05:59 pm

بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے ہردوئی میں ایک خطرناک سڑک حادثے میں المناک طور پر اپنی جانیں گنوانے والوں کے خانوادوں اور عزیزوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ @پی ایم او انڈیا کی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں، وزیر اعظم نے متاثرہ خانوادوں کے تئیں اپنے دکھ کا اظہار کیا، ساتھ ہی حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیےدعا کی ہے۔

پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا کی قیادت میں پی ایم او کے افسران نے ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ تحریک میں حصہ لیا

September 17th, 02:17 pm

پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا کی قیادت میں پی ایم او کے افسران نے ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ تحریک میں حصہ لیا

وزیر اعظم کے دفتر نے یوگا کا 10 واں عالمی دن منایا

June 21st, 02:26 pm

وزیر اعظم کے دفترمیں آج صبح یوگا کا 10 واں عالمی دن منایا گیا۔ وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا، سینئر افسران اور دیگر افرادنےاس یوگا اجلاس میں حصہ لیا۔

وزیراعظم نے وزیراعظم کےدفتر کا چارج سنبھال لیا

June 10th, 05:33 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وزیر اعظم کے دفتر کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر کے افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ شروع سے ہی وزیر اعظم کے دفتر کو خدمت کا ادارہ اور عوام کا وزیر اعظم کا دفتر بنانے کی کوشش رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم کے دفتر کو ایک محرک ایجنٹ کے طور پر تیار کرنے کی کوشش کی ہے جو نئی توانائی اور تحریک کا ذریعہ بنتا ہے۔

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں سندھیا اسکول کے 125 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد پروگرام میں وزیراعظم جناب نریندرمودی کے خطاب کا متن

October 21st, 11:04 pm

مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل، یہاں کے مقبول عام وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، سندھیا اسکول کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور کابینہ میں میرے ساتھی جناب جیوترادتیہ سندھیا جی، جناب نریندر سنگھ تومر، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، اسکول انتظامیہ کے ساتھیوں اور اسکول کا تمام عملہ، اساتذہ اور والدین اور میرے پیارے نوجوان دوستو!

وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے گوالیار میں سندھیا اسکول کے 125ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے موقع پر پروگرام سے خطاب کیا

October 21st, 05:40 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ’دی سندھیا اسکول‘ کے 125ویں یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر ہونے والے پروگرام سے خطاب کیا۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے اسکول میں ’کثیر مقصدی اسپورٹس کمپلیکس‘ کا سنگ بنیاد رکھا اور ممتاز سابق طلبا اور اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والوں کو اسکول کے سالانہ ایوارڈ پیش کیے۔ سندھیا اسکول 1897 میں قائم کیا گیا تھا اور یہ تاریخی قلعہ گوالیار کے اوپر ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔

راجستھان میں وزیر اعظم کے پروگرام میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ کی موجودگی کے بارے میں پی ایم او کا ٹوئیٹ

July 27th, 10:46 am

وزیرا عظم کے دفتر نے راجستھان میں وزیر اعظم کے ایک پروگرام میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ کی موجودگی کے بارے میں وزیر اعلیٰ کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں مندرجہ ذیل ٹوئیٹ کیا ہے۔

اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

May 11th, 06:07 pm

اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب نوین پٹنائک نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم کا دفتر جوشی مٹھ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد کرے گا

January 08th, 02:19 pm

وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا آج سہ پہر وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) میں کابینہ سکریٹری اور بھارت سرکار کے سینئر عہدیداران اور آفات سے نمٹنے کےلئے قومی اتھارٹی کے ارکان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ لیں گے۔

ہندوستان میں سوزوکی کے 40سال مکمل ہونے کے موقع پر گجرات کے گاندھی نگرمیں وزیراعظم کے خطاب کا بنیادی متن

August 28th, 08:06 pm

گجرات کے مقبول وزیراعلیٰ جناب بھوپیندربھائی پٹیل ، ہریانہ کے وزیراعلیٰ جناب منوہرلال جی ، نائب وزیراعلیٰ بھائی شری کرشن چوٹالہ جی ، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی محترم سی آرپاٹل ، سوزوکی موٹرکارپوریشن کے اعلیٰ عہدیداران ، ہندوستان میں جاپان کے سفیر، ماروتی –سوزوکی اعلیٰ عہدیداران ، دیگر اہم شخصیات ، خواتین وحضرات !

وزیراعظم نریندر مودی نے گاندھی نگر مہاتما مندر میں بھارت میں سوزوکی کے 40 سال پورا ہونے کے موقع پر ایک پروگرام سے خطاب کیا

August 28th, 05:08 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں منعقد ہندوستان میں سوزوکی کے 40 سال کی یادگار کے موقع پر ایک پروگرام سے خطاب کیا۔ ہندوستان میں جاپان کے سفیر عالی جناب ستوشی سوزوکی، گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل، ممبر پارلیمنٹ جناب سی آر پٹیل، ریاست کے وزیراعظم جناب جگدیش پانچل، سوزوکی موٹر کارپوریشن کے سابق صدر جناب اوسوزوکی ، سوزوکی موٹر کارپوریشن کے صدر جناب ٹی سوزوکی اور ماروتی سوزوکی کے چیئرمین جناب آر ایل بھارگو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ہریانہ کے وزیراعلیٰ جناب منوہر لال نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریب سے خطاب کیا اور جاپان کے وزیراعظم عالی جناب فومیو کیشیدا کی طرف سے ویڈیو پیغام کو بھی دکھایا گیا۔