دلی کے یشو بھومی میں انڈیا موبائل کانگریس 2025 کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
October 04th, 10:45 am
کابینہ میں میرے ساتھی جیوترادتیہ سندھیا جی ، وزیر مملکت چندر شیکھر پیماسانی جی ، مختلف ریاستوں کے نمائندے ، بیرون ملک سے آئےمہمان،ٹیلی کام سیکٹر سے وابستہ تمام معززین ، یہاں موجود مختلف کالجوں سے آئے میرے نوجوان ساتھی، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوجوانوں پر مرکوز 62,000 کروڑروپئے سے زیادہ کے اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے کوشل دیکشانت سماروہ سے خطاب کیا
October 04th, 10:29 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں کوشل دیکشانت سماروہ کے دوران نوجوانوں پر مرکوز 62,000 کروڑروپئے سے زیادہ کے مختلف اقدامات کا آغاز کیا ۔ ملک بھر میں آئی ٹی آئی سے وابستہ لاکھوں طلباء کے ساتھ ساتھ بہار کے طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ کچھ سال پہلے حکومت نے آئی ٹی آئی کے طلبا کے لیے بڑے پیمانے پر تفویض اسناد کی تقریبات منعقد کرنے کی ایک نئی روایت شروع کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ روایت ایک اور سنگ میل کا مشاہدہ کر رہی ہے ۔وزیراعظم 4 اکتوبر کو62؍ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے نوجوانوں سے متعلق مختلف منصوبوں آغاز کریں گے
October 03rd, 03:54 pm
نوجوانوں کی ترقی کے ایک تاریخی اقدام کے طور پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی آج صبح 11 بجے نئی دہلی کے وِگیان بھون میں نوجوانوں پر مرکوز 62ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف اقدامات کا آغاز کریں گے،تاکہ ملک بھر میں تعلیم، مہارت سازی اور کاروبار کو بہتر فروغ مل سکے۔ اس پروگرام میں کوشل دکشانت سماروہ بھی شامل ہوگا، جو قومی مہارت اجلاس کا چوتھا ایڈیشن ہے اوراس کا انعقاد وزیر اعظم کے وژن کے مطابق کیا جا رہا ہے، جہاں وزارت برائے مہارت سازی اور کاروباری ترقی کے تحت آئی ٹی آئیز کے 46 آل انڈیا ٹاپرز کو اعزاز نوازا جائے گا۔