People are fed up off Congress and BRS' politics of nepotism: PM Modi in Hyderabad
May 10th, 06:05 pm
PM Modi addressed a massive public rally in Hyderabad, Telangana, where he spoke on India’s rising global stature, the significance of BJP’s recent electoral victories and the country’s collective responsibility during ongoing global economic and geopolitical challenges.PM Modi’s massive rally in Hyderabad focuses on self-reliance and a Viksit Telangana
May 10th, 06:00 pm
PM Modi addressed a massive public rally in Hyderabad, Telangana, where he spoke on India’s rising global stature, the significance of BJP’s recent electoral victories and the country’s collective responsibility during ongoing global economic and geopolitical challenges.حیدرآباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 10th, 03:45 pm
سائبرآباد کی صلاحیت قومی اور عالمی دونوں طرح کی ہے۔ یہ تلنگانہ اور ملک کی تیز رفتار ترقی کا ایک بڑا مرکز ہے۔ اس لیے آج سائبرآباد سے تلنگانہ کو ملک کے ایک بڑے مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس میں تبدیل کرنے کے لیے کئی بڑے پروجیکٹوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔ جن پراجکٹس کا آج سنگ بنیاد رکھا گیا اور افتتاح کیا گیا ان سے ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور تلنگانہ کا رابطہ مضبوط ہوگا۔ میں تلنگانہ کے عوام کو ان منصوبوں کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حیدرآباد، تلنگانہ میں تقریباً 9,400 کروڑ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور ملک کے نام وقف کیا
May 10th, 03:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج حیدرآباد، تلنگانہ میں تقریباً 9,400 کروڑ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور ملک کے نام وقف کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے حیدرآباد کی اس تبدیلی آمیز اہمیت کو اجاگر کیا جو اسے قومی اور عالمی سطح پر ایک نمایاں مرکز بناتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ خطہ تلنگانہ اور پورے ملک کی تیز رفتار ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، اور آج شروع کیے گئے متعدد بڑے منصوبے تلنگانہ کو ایک اہم مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر قائم کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان منصوبوں سے ہزاروں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور علاقائی رابطہ کاری مضبوط ہوگی۔ انہوں نے ان منصوبوں پر تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد بھی پیش کی۔وزیر اعظم 10 مئی کو کرناٹک اور تلنگانہ کا دورہ کریں گے
May 09th, 11:17 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10 مئی 2026 کو کرناٹک اور تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ صبح 11 بجے کے قریب، وزیر اعظم بنگلورو میں دی آرٹ آف لیونگ کی 45 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور اس موقع پر اجتماع سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم حیدرآباد کا سفر کریں گے اور دوپہر 3 بجے کے قریب، وہ تقریباً 9,400 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ تقریباً 3:45 بجے، وزیر اعظم حیدرآباد میں سندھو ہسپتال کو قوم کے نام وقف کریں گے۔راجستھان کے بانسواڑہ میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کا متن
September 25th, 02:32 pm
ماں تریپورہ سندری کی جے ، بانیشور دھام کی جے، مانگڑھ دھام کی جے ، آپ سب کو جے گرو! رام رام! گورنر جناب ہری بھاؤ باگڈے جی، یہاں کے چہیتے وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال شرما جی ، سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے، میرے کابینہ کے ساتھی پرہلاد جوشی، جودھ پور سے ہمارے ساتھ جڑ رہے بھائی گجیندر سنگھ شیخاوت جی، اشونی ویشنو جی ، بیکانیر سے ہمارے ساتھ شریک ہورہے جناب ارجن رام میگھوال جی ، یہاں موجود نائب وزیر اعلیٰ پریم چند بیروا جی ، دیا کماری جی ، بی جے پی کے ریاستی صدر جناب مدن راٹھور، راجستھان حکومت کے وزراء، دیگر تمام معززین، بھائیو اور بہنو،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے بانسواڑہ شہر میں 1,22,100 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
September 25th, 02:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے شہر بانسواڑہ میں 1,22,100 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ نوراتری کے چوتھے دن ، وزیر اعظم نے بانسواڑہ میں ماں تریپورہ سندری کی مقدس سرزمین کا دورہ کرنے کی اپنی خوش قسمتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کانٹھل اور واگڑ دیکھنے کا بھی موقع ملا جسے گنگا کے طور پر قابل احترام ماں ماہی کہا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماہی کا پانی ہندوستان کی قبائلی برادریوں کے، خود کو ماحول کے مطابق بنانے اور ان کی جدوجہد کی علامت ہے ۔ انہوں نے مہایوگی گووند گرو جی کی متاثر کن قیادت پر روشنی ڈالی ، جن کی میراث ہمیشہ برقرار ہے اور ماہی کا مقدس پانی اس عظیم داستان کا گواہ ہے۔ جناب مودی نے ماں تریپورہ سندری اور ماں ماہی کو خراج عقیدت پیش کیا اور عقیدت اور بہادری کی اس سرزمین سے انہوں نے مہارانا پرتاپ اور راجہ بنشیا بھیل کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔مدھیہ پردیش کے دھار میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
September 17th, 11:20 am
مدھیہ پردیش کے گورنر منگوبھائی بٹیل ،یہاں کے مقبول وزیراعلیٰ جناب موہن یادو جی،مرکز میں میری ساتھ بہن ساوتری ٹھاکر جی،ملک کے کونے کونے سے اس پروگرام کا حصہ بن رہے سبھی مرکزی وزیر،ریاستوں کے گورنر ،ریاستوں کے وزیراعلیٰ ،اسٹیچ پر موجود دیگر سبھی تجربہ کار اور ملک کے میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے دھار میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاداور افتتاح کیا
September 17th, 11:19 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے دھار میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دھار بھوج شالہ کی قابل احترام ماں ، علم کی دیوی ، واگ دیوی کے قدموں میں سر جھکا کر آشیرواد لیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھگوان وشوکرما کا یوم پیدائش ہے ، جو مہارت اور تخلیق کے دیوتا ہیں ، جناب مودی نے بھگوان وشوکرما کو سلام پیش کیا ۔ انہوں نے ان لاکھوں بھائیوں اور بہنوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جو اپنی کاریگری اور لگن کے ذریعے ملک کی تعمیر میں مصروف ہیں ۔مہاراشٹر کے وردھا میں قومی ’ پی ایم وشوکرما ‘ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 20th, 11:45 am
ابھی دو دن پہلے ہی ہم سب نے وشوکرما پوجا کا تہوار منایا اور آج وردھا کی مقدس سرزمین پر ہم پی ایم وشوکرما یوجنا کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ دن اس لیے بھی خاص ہے کہ اسی دن 1932 ء میں مہاتما گاندھی نے چھوا چھوت کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا۔ ایسے میں وشوکرما یوجنا کے ایک سال مکمل ہونے کا جشن، یہ ونوبا بھاوے کی مراقبہ کی جگہ ، یہ مہاتما گاندھی کی کام کاج کی جگہ ، یہ وردھا کی سرزمین، یہ کامیابی اور تحریک کا ایسا سنگم ہے ، جو وِکست بھارت کے ہمارے عزم کو نئی توانائی دے گا ۔ وشوکرما یوجنا کے ذریعے، ہم نے محنت کے ذریعے خوشحالی حاصل کرنے کا عزم کیا ہے اور وردھا میں باپو کی ترغیب ہمارے عہد کو پورا کرنے کا ذریعہ بنے گی ۔ میں اس موقع پر ۔ اس اسکیم سے جڑے تمام لوگوں اور ملک بھر کے تمام مستفیدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔نیشنل پی ایم وشو کرما پروگرام واردھا ، مہاراشٹرا میں وزیر اعظم جناب نریندنرمودی کا خطاب
September 20th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وردھا، مہاراشٹرا میں نیشنل پی ایم وشوکرما پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے ’آچاریہ چانکیا اسکل ڈیولپمنٹ‘ اسکیم اور ’پنیہ اشلوک اہلیا دیوی ہولکر ویمن اسٹارٹ اپ اسکیم‘ کا آغاز کیا۔ انہوں نے پی ایم وشوکرما سے مستفید ہونے والوں کو سرٹیفکیٹ اور قرض جاری کیا اور پی ایم وشوکرما کی قیادت میں ترقی کے ایک سال کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ جناب مودی نے امراوتی، مہاراشٹر میں پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اینڈ اپیرل (پی ایم متر) پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔نوساری میں مختلف پروجیکٹوں کاسنگ بنیاد رکھنے، افتتاح اور قوم کووقف کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 22nd, 04:40 pm
گجرات کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، ریاستی حکومت کے وزراء، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی، اسی علاقے کے نمائندے اور گجرات پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر سی آر پاٹل، اراکین پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو ، آپ سب کیسے ہیں؟وزیر اعظم نے نوساری، گجرات میں 47,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا
February 22nd, 04:25 pm
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج گجرات میں یہ ان کا تیسرا پروگرام ہے اور اس سے پہلے گجرات سے تعلق رکھنے والے پشوپالکوں (مویشی پالنے والوں) اور ڈیری انڈسٹری کے شراکت داروں کی کمپنی میں شامل ہونے کا ذکر کیا۔ انہوں نے مہسانہ کے والی ناتھ مہادیو مندرکے پران پرتیشٹھا میں حصہ لینے کا بھی ذکر کیا۔ اب، میں یہاں نوساری میں ہوں ترقی کے اس تہوار میں حصہ لے رہا ہوں، وزیر اعظم نے اس موقع پر موجود لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے موبائل فون میں فلیش لائٹ آن کریں اور ترقی کے اس یادگار تہوار کا حصہ بنیں۔ وزیر اعظم نے ٹیکسٹائل، بجلی اور شہری ترقی کے شعبوں کے علاوہ وڈودرا، نوساری، بھروچ اور سورت کے لیے 40,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے شہریوں کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم 22 اور 23 فروری کو گجرات اور اتر پردیش کا دورہ کریں گے
February 21st, 11:41 am
22 فروری کو، صبح تقریباً 10:45 بجے، احمد آباد میں، وزیر اعظم گجرات کوآپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریباً 12:45 بجے، وزیر اعظم مہسانہ پہنچیں گے اور والیناتھ مہادیو مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔تقریباً 1 بجے، وزیر اعظم تربھ، مہسانہ میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے جہاں وہ 8,350 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گےاورقوم کو وقف کریں گے۔ تقریباً 4:15 بجے، وزیر اعظم نوساری پہنچیں گے، جہاں وہ تقریباً 24,700 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کے کام کا آغاز کریں گے،قوم کے نام وقف کریں گےاور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ شام تقریباً 6:15 بجے، وزیر اعظم، کاکراپار ایٹمک پاورا سٹیشن کا دورہ کریں گے۔